Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(جیکب آباد) مدرسہ خدیجہ الکبریٰ ع جیکب آباد میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کے خطبہ کے موضوع پر منعقدہ نشست سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی اور مدرسہ کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ نے خطاب کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیدہ النساء العالمین حضرت بی بی فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ذات گرامی عالم بشریت خصوصاً صنف نسواں کے لئے نمونہ عمل اور اسوہ حسنہ ہے۔ آپ اپنی پاکیزہ سیرت اور کردار کی بلندی کے سبب خواتین عالم کی سردار قرار پائیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما قرار پائے۔

انہوں نے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے جس معارف دین کے سمندر کو کوزے میں سمویا گیا ہے۔ آپ محدثہ صدیقہ الکبریٰ بتول ام ابیہا اور بضعہ منی کے رتبہ پر فائز ہونے کے سبب شریک کار رسالت تھیں۔ جس طرح حضرت مریم سلام اللہ علیہا پر فرشتے اترتے تھے اسی طرح بلکہ اس سے بالاتر سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا پر فرشتے اترتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حجاب خاتون جنت صدیقہ الکبریٰ ع کی میراث اور امانت ہے مسلم خواتین خصوصاً کنیزان حضرت زہراء کو اس عظیم امانت کی حفاظت کرنا ہوگی۔ حجاب اور پردے کے خلاف عالمی استکباری قوتوں کے حملے جاری ہیں۔ مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے مسلم خواتین کو سیرتِ سیدہ فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کو اپنانا ہوگا جو حیاء عفت پاکدامنی حجاب اور عبودیت الہی و بندگی خدا پر مشتمل ہے۔

وحدت نیوز(کواردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم کی عمائدین و سرکردگان سترانگدونگما کواردو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دریائی کٹاو پر حفاظتی بند کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا اور علاقے کے تعلیمی مسائل سمیت دیگر ایشوز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

 وزیر زراعت نے حفاظتی بند پر فوری کام شروع کروانے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں اور منظور شدہ سکیم پر متاثرین کی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر جگہ کا انتخاب کرنے اور دیگر جزئیات پر مل کر اقدامات اٹھانے کی ہدایات دیں۔

وزیر زراعت نے حلقے میں جاری سکیموں بالخصوص کواردو قمراہ روڈ سمیت دیگر منصوبوں سے عوام کو آگاہ گیا۔ ان کی آمد پر عمائدین نے انکا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر مولانا اقتدار نقوی کی جانب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر حسن عارف کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان شبر رضا، صوبائی رہنما ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب سید دلاور زیدی، وسیم عباس زیدی، علی رضا بخاری، فہیم جعفر ایڈووکیٹ، جواد مصطفی سرگانہ اور دیگر موجود تھے۔

قبل ازیں آئی ایس او کے مرکزی صدر حسن عارف کے مسجد الحسین پہنچنے پر پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں قومی و ملی امور میں مشترکہ جدوجہد کے حوالے سے اتفاق کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)بدعنوانی نے ملکی معیشت کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے کرپشن کی لعنت نے تعمیر وترقی کی راہیں معدوم کر دی ہیں اور عوام کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں منصفانہ انداز سے آگے بڑھنے کے مواقع مسدود ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سید ناصر عباس شیرازی مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین نے کرپشن کے عالمی دن کے موقع پر میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچہتر سال میں ملک پر حکومت کرنے والوں نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے بلکہ ایسا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے جس سے پاکستانی معاشرے میں کرپشن کے لیے قبولیت کے جذبات پروان چڑھ چکے ہیں ۔ ملک میں کرپشن سے کھربوں روپے لوٹنے والے ہی قانون ساز اداروں میں بیٹھے احتساب کے خلاف قانون سازیاں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں وسائلِ اور دولت کی تقسیم انتہائی غیر منصفانہ ہے جس سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے پاکستان میں دنیا کے دیگر ممالک سے کئی گنا زیادہ کرپشن ہے اور بدعنوانی میں ملوث طاقتور لوگ قانون کی پکڑ سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں جب تک بااثر بدعنوان افراد پر ہاتھ نہیں ڈالا جائے گا ملک سے کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں اور یہ ناسور ملکی بنیادوں کو کھوکھلا کرتا رہے گا لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خلاف صرف خوبصورت نعروں سے نہیں بلکہ سختی کے ساتھ عملی اقدامات اٹھانے سے ہی نجات مل سکتی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے امام جمعہ والجماعت کوئٹہ علامہ حسنین وجدانی کی سیکورٹی اداروں کی جانب بلاجواز گرفتاری کو غیر آئینی وغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ علامہ وجدانی محب وطن پاکستانی اور پر امن شہری ہیں علامہ صاحب ہمیشہ امن و بھائی چارے کی بات کرتے ہیں انکی گرفتاری ایک بزرگ عالم دین کی بے حرمتی ہے سی ٹی ڈی  کے اس ظالمانہ رویہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان ،گورنر، وزیراعلی، وزیر داخلہ، آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ صاحب فی الفوررہا کیاجائے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ معروف عالم دین ، امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد بین المسلمین کا پیغام عام کیاہے اور ہمیشہ پاکستان بچانے اور قوم کو متحد کرنے کی بات کرتےہیں۔ انہیں بے بنیاد الزام لگا کر ذہنی طور پر ٹارچر کرنا انصاف نہیں ہو سکتا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ علامہ صاحب ہمیشہ امن و بھائی چارے کی بات کرتے ہیں انکی گرفتاری ایک بزرگ عالم دین کی بے حرمتی ہے انہوں نے حکومت بلوچستان ، گونر وزیراعلی ، وزیر داخلہ آئی جی پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علامہ صاحب کو فی الفوررہا کیاجائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree