
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(شہدادپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے دانشگاہ امام مہدی علیہ السلام شہداد پور پہنچ کر جامعہ مدارس امامیہ سندھ کے صدر علامہ سید ثمر حسین نقوی سے ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ کے دینی مدارس حوزات علمیہ کے مسائل اور قومی امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دینی مدارس اور حوزات علمیہ نے دین اسلام تعلیمات قرآن و عترت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کی تبلیغ و ترویج میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔ مدارس علمیہ کی فلاح و بہبود کے لئے مومنین اور اہل خیر کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ مدارس امامیہ سرزمین سندھ کے مدارس علمیہ کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے جامعہ مدارس کی خدمات مدارس علمیہ کے ارتقاء کا باعث ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید ثمر حسین نقوی نے کہا کہ جامعہ مدارس امامیہ نے مدارس دینیہ کی فلاح و بہبود کے لئے قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔ جامعہ کا ھدف مدارس علمیہ کی مشکلات حل کرنے کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلباء کا تعلیمی ارتقاء ہے۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علامہ سید ثمر حسین نقوی کو کتاب سخن دل اور رہبر معظم کی تصاویر کا ھدیہ پیش کیا۔ انہوں نے دانشگاہ امام مہدی علیہ السلام کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا۔
وحدت نیوز(ہنگو) مجلس علمائے شیعہ خیبرپختونخواہ کے رہنما علامہ عبد الحسین الحسینی نے 24 برسی علامہ شیخ جواد حسین کے موقع پر عظیم الشان اجتماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر عوام علما کی بڑی تعداد موجود تھی۔اہلسنت کی اہم علما اور سیاسی شخصیات نے برسی علامہ شیخ جواد حسین میں شرکت اور خطاب فرمایا۔
اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا مرحوم علامہ شیخ جواد حسین نے ہنگو میں پہلا قومی ادارہ جامعہ عسکریہ کے نام سے بناکر علاقہ بنگش پر بڑااحسان کیا جو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔ جامعہ عسکریہ ہنگو سے درجنوں علما فارغ ہوکر مختلف علاقوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہین جو شیخ صاحب کے مرحوم منت ہے۔آخر میں علامہ شیخ جواد حسین کے جانشین علامہ خورشید انور جوادی نے تمام شرکا کا شکریہ آدا کیا۔
وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاراچنارکے ضلعی آفس میں تنظیمی امور کے حوالے سے میٹنگ کا انعقادکیا گیا تھا۔ تو صوبائی قائدین کے حکم اور شرعی ذمہ داری کو دیکھتے ہوئے۔ میٹنگ کے پہلے حصے میں اسٹڈی سرکل ہوا۔ جسمیں دوستوں کو شھید صدر کی کتاب آزمائش کی اہمیت کا اندازہ لگوانے کیلئے آج کی بحث میں پہلے ضلعی صدر سید نقی شاہ فخری نے شھید رابع آیہ اللہ سید محمد باقر الصدر نورہ اللہ المرقدہ اور اان کی مجاہدہ بہن شھیدہ آمنہ بنت الھدی کی حالات زندگی پر بحث کی۔ اور پھر تحصیل چیئرمین مزمل حسین آغا نے شھید کی علمی خدمات پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔ اور اسکےبعد شھید بزرگوار سے متعلق دوستوں کی سوالات کے جوابات دے دیئے۔
وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2022ء کو ملک بھر میں کارکنان کی فکری بصیرت بڑھانے کے لئے اسٹڈی سرکلز کا انعقاد کیا تھا ۔اسکردو، بلتستان صوبائی آفس میں گلگت بلتستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی رضوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی موجودگی میں آیت اللہ العظمی شہید سید محمد باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب "آزمائش " اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (حفظہ اللہ) کی کتاب استفتائات کا پہلا اسٹڈی سرکل منعقد ہوا ۔
صوبائی کابینہ کے علاوہ تنظیمی کارکنان نے بھی بھی اس علمی نشست میں شرکت کی ۔ شرکاء نے اس علمی روش کو بہت زیادہ پسند کیا اور سراہا ۔اسٹڈئ سرکل کو جاری رکھنے پر تاکید کی گئی۔ شرکاء نے اسے علمی ،فکری اور معنوی تربیت کا بہترین ذریعہ قرار دیا ۔ صوبائی آفس میں اگلی نشست 18 دسمبر بروز اتوار ہوگی ۔ ان شاءاللہ ۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد جموں وکشمیر کا اھم اجلاس جس میں قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے باقاعدہ سٹڈی سرکل کا آغاز کیا اور تمام اضلاع میں سٹڈی سرکل کے لیے برنامہ ریزی کی گئی۔
تمام دوستان نے اس اقدام کو خوب سراہا، ریاستی صدر علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے گفتگو کرتے سٹڈی سرکل کی اھمیت اور ضرورت کو بیان کیا۔
مزید انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم کا اھم مقصد تربیت ھے اور تربیت کے یہ سٹڈی سرکل بھت مفید ثابت ہو گا لھذا تمام اراکین سے گزارش ھے کہ آپ اس میں دلچسپی بھی لیں اور بہرپور شرکت کریں تا ھم اپنی تربیت کرکے اپنے معاشرے کی تربیت کرسکیں۔
وحدت نیوز(احادیث)قال الامام العلی علیه السلام:وَلاَ تُدْخِلَنَّ فِي مَشُورَتِکَ بَخِيلاً يَعْدِلُ بِکَ عَنِ الْفَضْلِ وَ يَعِدُکَ الْفَقْرَ، وَلاَ جَبَاناً يُضْعِفُکَ عَنِ الاُْمُورِ، وَلاَ حَرِيصاً يُزَيِّنُ لَکَ الشَّرَهَ بِالْجَوْرِ؛ فَإِنَّ الْبُخْلَ وَالْجُبْنَ وَالْحِرْصَ غَرَائِزُ شَتَّى، يَجْمَعُهَا سُوءُ الظَّنِّ بِاللهِ
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
ہرگز کنجوس کو اپنے مشورے میں داخل نہ کرو کیونکہ وہ تمہیں نیکی اور احسان کرنے سے منصرف کر دے گا اور تمہیں فقر و فاقے سے ڈرائے گا اور ڈرپوک شخص سے بھی مشورہ کرنے پرہیز کرو۔ وہ امور کو انجام دینے کے لیے تمہارے حوصلے کو پست کر دے گا اور حریص افراد سے مشورہ کرنے بھی بچو کیونکہ وہ ظلم وستم کے ذریعے حرص کو تمہارے سامنے خوبصورت بنا کر پیش کرے گا چونکہ کنجوس، بزدل اورحریص ایسی مختلف خواہشات ہیں کہ جن کا مشترک نکتہ خداوند عالم پر سوءظن اور بدگمانی ہے۔
?مکتوب: ۵۳ نهج البلاغه