Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا ہ کےجنرل شبیر حسین ساجدی نے کہا ہے کہ پاک افغان بارڈر قبائل کے درمیان زمینی تنازعہ کا جرگے میں خوش اسلوبی سے حل نیک شگون ہے۔ خطہ ایک سنگین لڑائی اور خون خرابے سے بچ گیا جس پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے۔ دونوں طرف کے قبائل ، حکومت اور سیکیورٹی حکام کے درمیان طے شدہ فیصلے علاقائی امن وامان اور ترقی و خوشحالی میں معاون ومددگار ثابت ہوں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین جرگے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر زمینوں کے تنازے پر طوری بنگش اور جاجی قوم کے درمیان جاری جرگے کا کامیاب اختتام،  بارڈر پر رہنے والے اقوام کا امن سے رہنے اوربھائی چارے کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ ، امن کو بد امنی پر ترجیح دی اور دونوں ممالک افہام وتفہیم سے مسائل حل کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے ۔ اس فیصلے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑی ہے اور بارڈر کے دونوں طرف عوام نے سکھ کا سانس لیاہے ۔

واضح رہے کہ اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے گذشتہ دنوں مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخواہ کے صدر علامہ جہانزیب جعفری نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پشاور پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کی تھی جس میں حکمرانوں اور سکیورٹی اداروں کو اس مسئلے کے فوری حل کی جانب متوجہ کیا تھا۔

وحدت نیوز(احادیث) قال الامام الصادق علیه السلام: إِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِعَبْدٍ خَيْراً فَقَّهَهُ فِي الدِّين

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:
جب خداوند متعال کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ کرتا ہے تو اسے دین میں فقیہ بنا دیا ہے۔

?اصول کافی، ج ۱، ص ۳۲

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداران نے ڈویژنل صدر وامام جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں جعفریہ الائنس پاکستان کی مرکزی کابینہ سےالائنس کے صدرعلامہ سید رضی جعفرنقوی صاحب کی رہائش پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا ملک غلام عباس، پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن،میر تقی علی ظفر، سبط اصغر زیدی، ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس ، جعفریہ الائنس کے نائب صدر علامہ باقرحسین زیدی اور جنرل سیکریٹری سیدشبر رضا بھی موجود تھے ۔

ملاقات میں جعفریہ الائنس کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر ملی تنظیمات کی یکجہتی کے ذریعے تحفظ عزاداری اور قومی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔

وحدت نیوز(میرپور) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے صدر علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کا میرپور کا دورہ ضلع میرپور میں تنظیم سازی کی گی علامہ سید حسن کاظمی صاحب کو تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور کا صدر منتخب کیا گیا۔ علامہ سید یاسر عباس سبزواری نے منتخب صدر سے حلف لیا اس تقریب حلف برداری کےموقع پر ضلع میرپور کی مذھبی سیاسی اور سماجی شخصیات موجود تھیں علامہ سید حاجی زوار صادقی صاحب خطیب جامع مسجد امامیہ اور مفتی مولانا سید نزاکت کاظمی صاحب بھی موجود تھے۔

 تقریب حلف برداری سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری نے فرمایا مجلس وحدت مسلمین امام کے ظہور کے لیے مھدوی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ھے اور تمام مسالک میں رواداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،آخر میں تمام شرکاء نے منتخب صدر علامہ سید حسن کاظمی صاحب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور طرح سے تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع کورنگی شہید حسینی لانڈھی یونٹ کی تنظیم نو کا انعقاد جامع مسجد و امام بارگاہ ابولفضل العباس بابر مارکیٹ میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنما قبلہ مولانا نشان حیدر ساجدی، برادر معمبر رضا اور مسجد و امام بارگاہ ابولفضل العباس کے پیشِ امام قبلہ مولانا سید غلام شبیر نقوی صاحب، آئی ایس او لانڈھی یونٹ کے صدر برادر مرتضیٰ اور ان کی کابینہ اور سینئر و سابق صدر برادر عاطف سابق صدر لاریب اور مجلس وحدت مسلمین ضلع کورنگی کے سابق نائب صدر برادر شکور علی درویشی سابق ضلعی کابینہ سمیت یونٹ کے برادران نے شرکت کی ۔

لانڈھی یونٹ کے برادران کی کثرت رائے سے آئندہ تین سالوں کے لیے صدر سید علی ابرار رضوی اور نائب صدر سید حسین مھدی نقوی کو منتخب کیا گیا، یونٹ صدر و نائب صدر سے قبلہ مولانا نشان حیدر ساجدی صاحب نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری فلاح و بہبود و المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن کراچی کے ڈائریکٹر سید زین رضوی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رضاکرانہ خدمت انجام دینے والے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی پسماندگی حکومت کی بے توجہی کو ظاہر کرتی ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود حکومتی کارکردگی افسوسناک ہے، اگر عوام کی فلاح و بہبود ترجیح نا ہو تو پھر حکومت کا جواز نہیں رہتا۔

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن سردی کےموسم میں بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، الحمد اللہ سیلاب متاثرین میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے قومی معاملات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree