Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(روندو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام ڈاکٹر مشتاق حکیمی کی طرف سے طورمک یوچنگ کے عوام کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کیلے واٹر پائپ لائن منصوبہ کا اعلان کیا تھا جس پر عمل در آمد شروع ہوگیا ہے اور علاقے کے لوگوں نے منصوبے پرکام کا آغاز کردیا ہے۔

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے پہلے بھی طورمک کے بعض گاوں میں واٹر سپلائی سکیم رکھا تھا اور ہمیشہ عوامی مسائل حل کرنے میں کوشاں ہے اور موجودہ واٹرسپلائی اسکیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر آغا سید علی رضوی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حکیمی سمیت ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے یوچنگ والوں کا دیرینہ مطالبہ حل کردیا جس پر ہم  انکے مشکور ہیں۔

 اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری شیخ مشتاق حکیمی نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا منشور ہے اور ہم اپنے منشور پر عمل پیرا ہیں۔ گلگت بلتستان میں جہاں بھی عوام مسائل سے دوچار ہو وہاں مجلس وحدت المسلمین ان کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرے گی اور عوام کی دادرسی کےلئے ہمیشہ صف اول میں رہیں گے اور طورمک کے دیگر محلوں میں بھی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوشش کریں گے جوکہ طورمک کا دیرنہ مطالبہ ہے۔اس دیرینہ مطالبے اور ضرورت کے پیش نظر یہ سکیم رکھی گئی ہے اور امید ہے کہ اس سکیم سے عوام کی مشکلات قدرے کم ہونگی۔

ڈاکٹر حکیمی کا کہنا ہے کہ اس پہلے بھی ہم روندو سمیت دیگر علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے پائپ فراہم کرتے آرہے ہیں انشاء اللہ مستقبل میں بھی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر تے رہیں گے۔یاد رہے ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے روندو کے مختلف علاقوں میں اب تک ایک لاکھ اسی ہزار فٹ سے زائد پائپ بچھایا ہے۔

وحدت نیوز(سکردو)ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ سکردو میں کیا گیا ، کلام اللہ مجید کی تلاوت اور دعائے توسل کی قرائت کے بعد حجت الاسلام شیخ احمد نوری صاحب نے حالات حاضرہ پر گفتگو کی اور عالمی اور علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

مشتاق حسین حکیمی نے نہج البلاغہ سے اقتباس کے عنوان سے خطبہ نمبر دس کو دشمن شناسی کے عنوان سے ترجمہ کیا۔

حجت الاسلام شیخ اشرف شگری صاحب نے درس اخلاق دیتے ہوئے عزت کے اسباب کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے درج ذیل اسباب بیان کیا:

1۔ اطاعت الہی
انا العزیز فمن اراد عز الدارین فلیطع العزیز
سب سے عزت دار میں(خدا) ہوں جو دونوں میں جہاں میں عزت پانا چاہے وہ عزیز خدا کی اطاعت کرے۔

2. تقوائے الہی
من اراد ان یکون اعزز الناس فلیتق اللہ
جو شخص لوگوں سب سے زیادت معزز ہونا چاہتا ہے وہ تقوائے الہی اختیار کرے

3. غیر اللہ سے رابطہ قطع کرنا

مناجات شعبانیہ کا اغاز اسی انقطاع کے عنوان سے ہوتا ہے

الھی ھب لی کمال الانقطاع
خدا کو قادر اور عزیز مطلق سمجھ کر اسی سے وابستہ رہے اور مخلوق سے رابطہ ختم کرے
من اطاع اللہ یطاع جس نے اللہ کی اطاعت کی اس کی اطاعت کی جائے گی۔

من اتق اللہ یتقی جو اللہ سے ڈرے لوگ اس سے ڈریں گے ۔

اس کے بعد سٹڈی سرکل کے حوالے سے کاچو زاھد علیخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اصل رسالت اسلامی تعلیمات کا احیاء ہے اسی تناظر میں مرکز نے شہید صدر کی کتاب آزمائش کا انتخاب کیا ہے۔

سٹڈی سرکل کی وضاحت دیتے ہوئے آپ نے مصنف اور کتاب کے بارے میں کچھ وضاحت اور تعارف کیا۔

صوبائی صدر آغا علی رضوی صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان پر آنے والے آزمائش میں جرات اور بہادری سے موقف پیش کیا اور مخالفتوں کی پرواہ تک نہیں کی۔

آپ نے تنظیمی امور کو منظم کرکے حل کرنے پر زور دیا تاکہ قوم آزمائشوں سے نکل کر آسائشوں میں داخل ہوسکے۔

آخر میں ضلع کھرمنگ سے تشریف لائے ہوئے تنظیمی دوستوں سے مختصر نشست ضلع کھرمنگ کے حوالے سے ہوئی۔

وحدت نیوز(احادیث) قالَ عليه السلام: اذا فَشَتْ ارْبَعَةٌ ظَهَرَتْ ارْبَعَةٌ: اذا فَشاالزِّناكَثُرَتِ الزَّلازِلُ وَ اذاامْسِكَتِ الزَّكاةُ هَلَكَتِ الْماشِيَةُ وَ اذاجارَ الْحُكّامُ فِى الْقَضاءِ امْسِكَ الْمَطَرُ مِنَ السَّماءِ وَ اذا ظَفَرَتِ الذِّمَةُ نُصِرُ الْمُشْرِكُونَ عَلَى الْمُسْلِمينَ.

 ترجمہ: جس معاشرے میں چار چیزیں عام اور اعلانیہ ہوجائیں چار مصیبتیں اور بلائیں اس معاشرے کو گھیر لیتی ہیں:
زنا عام ہوجائے، زلزلہ اور ناگہانی موت فراوان ہوگی۔

زکواة اور خمس دینے سے امتناع کیاجائے، اہلی حیوانات تلف ہونگے۔

حکام اور قضات ستم اور بے انصافی کی راہ اپنائیں، خدا کی رحمت کی بارشیں برسنا بند ہونگی۔

اور ذمی کفار کو تقویت ملے تو مشرکین مسلمانوں پر غلبہ پائیں گے۔

مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےچیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں کہا کہ بھکاریوں اور دلالوں نے چیف آف آرمی سٹاف کی میرٹ پر تعیناتی کو مذاق بنایا ہوا ہے،یہ امر قابل مذمت ہے امپورٹڈ حکومت اس ایشو کو لے کر فوری اور صاف شفاف الیکشن کو طول دے گی یہ ناممکن ہے ایسا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی و استحکام کا تقاضہ ہے کہ فوری صاف شفاف انتخابات کا اعلان ہو،چند مفاد پرستوں نے اپنے مفادات کے خاطر قومی سلامتی و استحکام کو داؤ پر لگایا ہوا ہے جسے پاکستانی غیور عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز (راجن پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے پنجاب کے ضلع راجن پور میں جامع مسجد امام زمانہ علیہ السلام سیلاتانی مارکیٹ تحصیل روجھان مزاری میں علماء کرام اور مومنین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا محمد ابراھیم خطیب جامع مسجد امام زمانہ علیہ السلام، مولانا شکیل احمد، مولانا گلشیر احمد مزاری، مولاناعبد الستار ،مولانا بریرابوذر مہدی و دیگر علماء کرام اور مومنین موجود تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی پسماندگی حکومت کی بے توجہی کو ظاہر کرتی ہے سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود حکومتی کارکردگی افسوسناک ہے اگر عوام کی فلاح و بہبود ترجیح نا ہو تو پھر حکومت کا جواز نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے  قومی معاملات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء کرام اور دینی مبلغین پر تبلیغ دین کی اہم ترین ذمہ داری عائد ہوتی ہے ہمیں چاہئے کہ اپنے کردار سے لوگوں کو دین کی دعوت دیں۔اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے علماء کرام کو اپنی تالیف کردہ کتاب حدیث غدیر اھل سنت کی معتبر کتب احادیث کی روشنی میں  و دیگر کتب کا ہدیہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کندھ کوٹ میں ضلعی صدر میر فائق علی خان جکھرانی مولانا ممتاز علی بھیو و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور میں تسلسل کے ساتھ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں افسوس ناک اور باعث تشویش ہیں۔ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال اور مغویوں کی بازیابی کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ مقام افسوس ہے کہ ایک مغوی کی بازیابی سے قبل اغواء کی مزید وارداتوں کے باعث اس وقت ایک ضلع میں مختلف وارداتوں میں دس سے زائد افراد اغواء ہو چکے ہیں جو غریب گھرانے دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے ان سے لاکھوں روپے تاوان طلب کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور شکارپور اور گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکو کلچر نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا ہوا ہے پولیس اہلکاروں کی شہادت اور اغواء کی وارداتوں کے سدباب کے لئے ضروری ہے کہ پولیس رینجرز اور پاک فوج کے تعاون سے آپریشن کلین اپ کا آغاز کرے۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان الہی نظریات کی حامل جماعت ہے جو ملکی استقلال آزادی کی علمبردار ہے ہم وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کی تقدیر کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہوں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree