
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ) ایف سی چیک پوسٹ سے مسلح موٹر سائیکل سوار چور کیسے گزر جاتے ہیں؟ تھانہ قائد آباد کے حدود میں گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چوری کی مسلسل وارداتیں پولیس اور ایف سی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے قائد آباد تھانہ علمدار روڈ کے حدود میں ہونے والے واردات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے علمدار روڑ اور گلستان ٹاون میں مسلسل موٹر سائیکل چوری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے علاقہ پولیس اور ایف سی چوکیوں پر معمور اہلکاروں کی کارکردگی کو سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلح ڈاکو اسلحہ سمیت کیسے دیدہ دلیری سے علاقے میں داخل اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چوری کر لیتا ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ذمہ دار ادارے پولیس اور ایف سی اپنے فرائض منصبی انجام دینے میں سستی کر رہی ہیں۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے آئی جی پولیس اور آئی جی ایف سی سے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں ہونے والی مسلح موٹر سائیکل سنیچرز کی گرفتاری اور امن و امان یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیا جائے۔
وحدت نیوز(سکردو)ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ اور صدر مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن شعبہ خواتین خواھر کبریٰ بتول نے دورہ کچورا کے موقع پر پڑنگ،غلچو اور پوندس کے خواتین سے ملاقات کی،ملاقات میں علاقائی ایشوز سمیت معاشرے میں خواتین کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔رکن اسمبلی نے علاقے میں خواتین کو درپیش مسائل خاص کر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کی ۔
وحدت نیوز (جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں تقریب تقسیم ایوارڈ منعقد ہوئی۔ تقریب میں بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی عزت اور سربلندی کا سبب ہے علم نور و روشنی ہے جبکہ جہالت گمراہی تاریکی اور پسماندگی کا سبب ہے۔ یہی سبب ہے کہ قرآن کریم نے حصول علم کی بہت زیادہ تاکید کی ہے۔ قرآن کریم کی پہلی وحی کا آغاز اقرء باسم ربک یعنی پڑہ اپنے رب کے نام سے کے حکم سے ہوا۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی عدم توجہی کے سبب سرکاری تعلیمی اداروں کی ابتر صورتحال ہے جہاں قوم کے بچے معیاری تعلیم سے محروم ہیں ملک میں امیر و غریب کے لئے الگ تعلیمی نظام ظلم ہے جس کے باعث غریب عوام کے لئے اعلی حکومتی عہدوں تک رسائی ناممکن بنا دی گئی ہے۔ جب کہ وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوس ناک حد تک کم ہے۔ جبکہ تعلیمی ادارے نقل کی لعنت سے نجات حاصل نہیں کر سکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی قوم و ملک کا نام روشن کریں۔ ملک میں اس وقت تعلیمی انقلاب کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز (سکردو) سکردو حلقہ ون صوبائی وزیر راجہ زکریا مقپون کے اے ڈی پی سے ہرگسہ پل تا کلفٹن پل سکردو اور کلفٹن پل تا حسن کالونی پل تک لنک روڈ ( لاگت 2 کروڑ 42 لاکھ ) کی تعمیر و توسیع کام کا باقائدہ آغاز کر دیا۔
اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے فیتہ کاٹ کر اس اہم منصوبے پر کام کا افتتاح کیا اور دعا ئے خیر بھی کروائی ۔
وحدت نیوز(سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے حلقہ دو سکردو میں نئے تقرر ہونے والے اساتذہ کے لئے محکمہ تعلیم بلتستان ریجن کی طرف سے جاری ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔
سیشن میں شرکت کے علاؤہ مختلف تعلیمی موضوعات پر اور اپنے تجربات پر گفتگو کی۔اس موقع پر نئے تقرر ہونے والے اساتذہ نے معیاری تعلیم کے لیے محنت و لگن کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈی ڈی او گمبہ سکردو ابوالحسن صاحب اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (گمبہ سکردو) صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم اور ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین کنیز فاطمہ نے ہائی سکول گمبہ سکردو کا تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے سکول میں قائم کردہ کمپیوٹر لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا اور طلباء سے مختلف تعلیمی موضوع پر گفتگو کی اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا ساتھ ہی سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کی ۔