
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوہاٹ)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ کاپہلا باظابطہ اجلاس کوہاٹ میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔
اجلاس صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ جہانزیب علی جعفری کے زیر صدارت منعقد ہوا، کچہ پکہ کوہاٹ میں ہونے والے اس اجلاس میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر اراکین کابینہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ علی نواز خان کھوسہ کے قریب ضلع جعفر آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مولانا محمد حسین جسکانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر خیمہ بستی میں مقیم لوگوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والی تباہی روکنے اور نقصانات کے ازالے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مشکلات کے ازالے کے لئے جو موقف اختیار کیا ہے وہ اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین روز اول سے آج تک اپنی بساط کے مطابق متاثرین سیلاب کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ خدمت انسانیت کو عبادت سمجھتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں نے ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی بوائی کا آغاز ہو چکا ہے۔ کسانوں کو بیج اور کھاد کے سلسلے میں تعاون کیا جائے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور زرعی پیداوار کے ذریعے ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکیں۔
وحدت نیوز (احادیث) قال امیرالمومنین علیه السلام:
زورُوا مَوتاكُم؛ فإنّهُم يَفرَحُونَ بِزِيارَتِكُم، ولْيَطلُبِ الرَّجُلُ حاجَتَهُ عِندَ قَبرِ أبيهِ واُمِّهِ بعدَ ما يَدعُو لَهُما.
حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
اپنے اموات (قبور کی) زیارت کے لئے جاؤ کیونکہ وہ تمہارے دیدار اور زیارت سے خوش ہوتے ہیں۔ انسان کو چاہئے کہ وہ اپنے ماں باپ کی قبر پر (ان کے لئے) دعا مانگنے کے بعد خدا سے اپنی حاجت طلب کرے۔
?الکافي، جلد ۳، ص ۲۲۹
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(احادیث)امام کاظم (ع) فرماتے ہیں: "جعل للفقراء قرابة الرسول نصف الخمس فأغناهم به عن صدقات الناس"
خداوند عالم نے خمس میں سے نصف حصہ رسول اكرم (ص) کے قرابت داروں کی غربت و فقیری کو دور کرنے کیلئے قرار دیا ہے کیونکہ انہیں زکات و صدقات سے محروم كر رکھا ہے. (وسائل الشیعہ 9/ 514
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
مولانا محمد اسحاق، مجلس وحدت مسلمین روندو کے صدرمنتخب ،وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے حلف لیا
وحدت نیوز(روندو) مولانا محمد اسحاق، مجلس وحدت مسلمین روندو کے صدر منتخب ہوگئے۔روندو کا ضلعی کنونشن، ڈمبوداس وحدت ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں تنظیمی طریقہ کار کے مطابق مولانا محمد اسحاق اور سید انیس الحسنین کاظمی کے مابین انتخابات ہوئے اور مولانا اسحاق اکثریتی رائے سے اگلے تین سالوں کے لیے ضلعی صدر منتخب ہوئے۔
کنونشن میں مرکزی اور صوبائی قائدین نے بھرپور شرکت کی، جن میں وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر آغا علی رضوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، رکن شورائے عالی کاچو زاہد علیخان، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی، سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل علامہ شیخ احمد نوری، صوبائی رہنما ابو الشہید حاجی زرمست خان سمیت دیگر ضلعی اور تنظیمی عہدے داروں نے شرکت کی۔
اجتماع سے وائس چیئرمین، مرکزی سیکرٹری سیاسیات، صوبائی صدر، جنرل سیکرٹری اور رکن شورائے عالی کاچو زاہد نے خطاب کیا۔صدارتی انتخابات کے بعد وائس چیئرمین نے ضلعی صدر سے حلف لیا اور نو منتخب صدر نے اپنے خطاب میں اپنی تمام تر توانائیاں تنظیم پر صرف کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اعتماد کر کے انتخاب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جیکب آباد کا اہم اجلاس صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطہری کی زیر صدارت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر کے علماء کرام اور مبلغین آئمہ جمعہ و جماعت شریک ہوئے۔
اجلاس میں کثرت رائے سے علامہ سیف علی ڈومکی کو مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کا ضلع صدر منتخب کیا گیا۔,اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس علمائے شیعہ ملک بھر کے علماء کرام کے لئے بہترین پلیٹ فارم ہے جو علماء کرام کی اجتماعی معاملات میں رہنمائی کرتے ہوئے انہیں قومی و دینی معاملات میں موثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
اس موقع پر علامہ عبداللہ مطہری نے مجلس علمائے شیعہ کے نصب العین اور اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی انہوں نے بتایا کہ مجلس علمائے شیعہ ہر تین ماہ بعد سیمینار منعقد کرکے اہم دینی موضوعات اور حالات حاضرہ پر علماء کرام کی رہنمائی کرتی ہے۔اس موقع پر نو منتخب ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی نے مولانا محمد بخش محمدی کو ضلع نائب صدر مولانا ارشاد علی سولنگی کو جنرل سیکریٹری مولانا مظہر عباس صادقی کو سیکرٹری تبلیغات مقرر کیا۔