
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(دنیور)سیدہ معصومہ نقوی نے گلگت کے علاقے دنیور کا دورہ کیا ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے مؤمنات کی خصوصی دعوت پر گلگت کے علاقے دنیور پہنچیں جہاں انہوں نے قرآن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔
اس موقع پر بچوں نے خوبصورت آواز میں سورہ ملک کی تلاوت سنائی۔ مرکزی صدر نے دنیور میں تنظیمی خواہران اور علاقے کی فعال خواتین سے بھی ملاقات کی جنہوں نے تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دھانی کروائی ۔
وحدت نیوز(لاہور) معروف شیعہ عالم دین و مذہبی رہنما علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی، یہ قرارداد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان معروف شیعہ عالم دین و رہنما سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلہ پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی اہل تشیع اور اہل سنت مسالک میں یکساں مقبول ہیں ۔دونوں مسالک میں ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام اور احتجاجوں کی زد میں ہے اور معاشی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
قوم میں بے یقینی اور شدید اضطراب کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔یکطرفہ، غیر منصفانہ اور جانبدارانہ اقدامات ملک کے لئے ایک نیا بحران پیدا کر سکتے ہیں۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ علامہ سید شہنشاہ نقوی پر پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخلے پر لگائی پابندی کو فلفور ہٹایا جائے کیونکہ ملک کسی مزید بحران کی متحمل نہیں ہو سکتا ۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم و ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں۔ بلند پروازی، حوصلوں، امنگوں اور منزل تک پہنچنے کے عزائم کا دوسرا نام نوجوانی ہے۔ کسی بھی قوم و ملک کی ترقی و زوال، کامیابی و ناکامی اور فتح و شکست میں نوجوانوں کا بنیادی کردار ہوتا ہے۔ ہر انقلاب چاہے وہ کسی بھی میدان میں ہو، نوجوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے۔
وحدت ہاؤس گلگت میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین نے کہا کہ کسی بھی قوم و ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی ترقی کا بیڑا اپنے سر پر اٹھاتے ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کے منزل تک پہنچنے میں حائل نہیں ہوسکتی۔ نوجوان ہی اصل میں ملک کا سرمایہ ہوتے ہیں اور دنیا میں جتنے بھی انقلابات رونما ہوچکے ہیں، ان کے مشاہدے سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ان کی اس کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار رہا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج ہر چھوٹی بڑی تنظیم یا تحریک چاہے سیاسی ہو یا مذہبی، سماجی ہو یا عسکری، ان میں نوجوان ہی پیش پیش ہیں۔ پاکستان میں موجودہ حالات میں حقیقی آزادی کی تحریک میں بھی نوجوانوں کا بنیادی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ملک کے عوام اپنی حقیقی آزادی کیلئے اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ نوجوان جب اپنے بارے میں نہیں سوچتے ہیں تو استعماری طاقتیں ان قوموں اور ملکوں کیلئے اپنے فیصلے مسلط کرتی ہیں۔ آج ملک میں حقیقی آزادی کی تحریک عروج پر ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ اس ملک کے فیصلے ہمیشہ واشنگٹن اور لندن میں ہوتے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان عمران خان کے ساتھ حقیقی آزادی کی تحریک میں شامل ہے تو اس کی بنیادی وجہ وہی بیانیہ ہے، جو ہم ایک عرصے سے کہتے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قائد محبوب شہید قائد عارف حسین الحسینی نے 1987ء میں قرآن و سنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایک خوددار قوم ہیں، ہم اپنے فیصلے خود کرینگے۔ آج عمران خان کی جدوجہد کی بنیاد بھی اسی نظریئے پر چل نکلی تو ایم ڈبلیو ایم نے اس کڑے وقت میں عمران خان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے شہری ہونے کی حیثیت سے ہمارا حق بنتا ہے کہ اہم فیصلوں میں ہماری شرکت ہو اور ان فیصلوں میں ہماری شرکت اس وقت ممکن ہوگی کہ ہم سیاسی طور پر طاقتور ہو جائیں۔ ورکرز کنونشن سے علامہ اعجاز حسین بہشتی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان، علامہ احمد علی نوری رکن جی بی کونسل گلگت بلتستان، علامہ نیئر عباس مصطفوی ڈپٹی سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور سید اسد عباس نقوی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال احمد رضوی کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے گلگت میں سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل، ملکی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات میں مرکزی سیکرٹر ی سیاسیات سید اسد عباس نقوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، علامہ اعجاز حسین بہشتی، غلام عباس، مطہر عباس، عارف حسین قمبری سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سینئررہنما وعزاداری کونسل کے رکن سید خرم عباس نقوی کے والد بزرگواررونق فرش عزا و ولاء سید سعادت عباس نقوی مختصر علالت کے بعد داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔مرحوم کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین کے قائدین و رہنماؤں نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےاپنے تعزیتی پیغام میں کہاکہ برادر سید خرم نقوی کے والد بزرگوار سید سعادت عباس نقوی کی رحلت کی خبر سن کر انتہائی رنج کا احساس ہوا، خداوند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے انہیں جوار آئمہ اطہارؑ میں محشور فرمائے اور سید خرم عباس نقوی سمیت تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے،آمین۔
وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمداقبال رضوی نے کہاکہ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے فعال رہنما خادم عزادار سید خرم عباس نقوی کے والد بزرگوار سید سعادت عباس نقوی کے انتقال پرملال پر دلی افسوس ہوا خدا وند متعال مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،آمین۔
مرکزی سیکریٹری سیاسیات و پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سید اسدعباس نقوی نے کہاکہ عزیز دوست اور بھائی سید خرم عباس نقوی کے والد بزرگوار سید سعادت عباس نقوی کی رحلت پر دل غمگین ہے ، رب کریم مرحوم کی مغفرت فرمائے ، بارگاہ سید الشہداء ع میں محشور فرمائے اور برادر عزیز سید خرم نقوی سمیت تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ،آمین۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان میں مساجد و امام بارگاہوں، بازاروں میں سیاسی شخصیات، ڈاکٹر، وکلا، تاجروں، طلباء، خواتین اور بچوں پر حملوں کے بعد اب بوری بند لاشوں کا سلسلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قیام امن یقینی بنانے کیلئے پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ ملک دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، لیکن گذشتہ دو دہائیوں سے بلوچستان میں جاری بدامنی بالخصوص ہزارہ قبائل پر ہونے والے مظالم، بم دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملک دشمن سفاک قاتلوں کو نامعلوم کہہ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے بری الزمہ نہیں ہوسکتے۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے کہا کہ مساجد و امام بارگاہوں، بازاروں میں سیاسی شخصیات، ڈاکٹر، وکلا، تاجروں، طلباء، خواتین اور بچوں پر حملوں کے بعد اب بوری بند لاشوں کا سلسلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ نامعلوم قاتلوں کا سراغ لگانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے زیارت کراس سے ملنے والی بوری بند لاش کے ذمہ داروں کا سراغ لگائیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ظالموں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائیں۔