Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

 وحدت نیوز(گلگت) صوبائی سیکرٹیریٹ مجلس وحدت مسلمین گلگت میں مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی کی صدارت میں تنظیمی اجلاس ہوا جس میں گلگت کی فعال خواتین نے شرکت کی اس اجلاس کے آغاز میں دعائے کمیل کی تلاوت اور مصائب امام حسین علیہ سلام بیان کیے گئے بعد ازاں تمام شرکاء کی رائے اور مشاورت کے بعد سابقہ ممبر جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ کو ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ گلگت کا صدر منتخب کیا گیا ۔

اس موقع پر مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے نو منتخب صدر سمیت آٹھ دیگر کابینہ اراکین سے حلف لیا محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اللہ تعالی اور امام زمان عج کی مدد سے یہ کابینہ گلگت میں اپنی دینی اور ملی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے کوشاں رہے گی اور تین سال کے عرصے میں خواہر بی بی سلیمہ کی قیادت میں گلگت کی مومنات اپنے اجتماعی فرائض کو بھرپور انداز میں انجام دیں گی اختتام پر تمام مومنات نے مرکزی صدر کا شکریہ ادا کیا محترمہ معصومہ نقوی گلگت کے بعد اب بلتستان کے سفر پر روانہ ہو چکی ہیں اور وہاں بھی از سر نو تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی گلگت کے بعد اب سکردو کے تنظیمی دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے منعقدہ ایک اجلاس میں محترمہ کبری بتول کے نام کا بطور صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سکردو اعلان کیا جبکہ ایم پی اے جی بی اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ کو مرکزی سیکرٹری سیاسیات کے طور پر اپنی کابینہ میں شامل کیا محترمہ کبری بتول دو ماہ میں اپنی کابینہ تشکیل دیں گی اور 29 یونٹس کو دوبارہ فعال کیا جاے گا اجلاس میں دونوں نو منتخب عہدیداران سے مرکزی صدر نے حلف لیا۔

وحدت نیوز(تعارف کتب) کتاب ’’میں زندہ ہوں‘‘ در حقیقت معصومہ آباد نامی ایک ایرانی خاتون کی دلوں کو دہلادینے والی یادوں کا مجموعہ ہے جس میں انہوں نے ایران عراق جنگ سے متعلق اپنے چشم دید واقعات اور تلخ حادثات رقم کیے ہیں۔یہ کتاب پچھلے چند سالوں کے دوران میں ایران میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی چند ایک کتابوں میں سے ہے۔جس میں اس شیر دل خاتون نے اپنے بچپنے سے لیکر جوانی اور ایران عراق جنگ کے دوران میں عراقی فوجیوں کے ہاتھوں اپنی گرفتاری اور عراق کے قید خانوں میں پیش آنے والے مسائل اور آخر کار عراق فوجیوں کی قید سے رہائی اور زندہ سلامت ایران واپسی تک کے تمام حالات اور واقعات کو من و عن انتہائی دلچسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ یہ کتاب ساتھ ابواب پر مشتمل ہے۔
1۔بچپن
2۔جوانی
3۔انقلاب
4۔جنگ اور گرفتاری
5۔الرشید جیل بغداد
6۔انتظار
7۔موصل اور عنبر کیمپ
کتاب کی افادیت کے پیش نظر دینا کی مختلف زبانوں میں ترجمے ہوچکے ہیں اردوزبان میں ترجمے کا کام جناب ظہیر الحسن کربلائی نے انجام دیا ہے اور ’’الولایہ پبلیکیشنز اسلام آباد ‘‘ شائع کیا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام مطالعہ کتاب مہم کا باقاعدہ آغاز۔شیڈول کے مطابق تمام صوبائی سیکرٹریز تربیت کوسٹڈی سرکل کا پروگرام ارسال کیا جاچکاہے۔


جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

سٹیڈی سرکل
برائے صوبائی،ضلعی یونٹ کابینہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔
کتاب: آزمائش
شھید محمد باقر الصدر رہ۔
ہر ھفتہ یا پندرہ دن بعد مندرجہ ذیل ترتیب اور ضوابط کیساتھ نشست کا اہتمام ہوگا۔

پہلی نشست
ص نمبر 1 سے 20
15 نومبر سے 21 نومبر۔

دوسری نشست
ص 25 سے 45
22 نومبر سے 29 نومبر۔
تیسری نشست
45سے 59
یکم دسمبر سے 7 دسمبر۔
چوتھی نشست
60 سے 75
8 دسمبر سے 15 دسمبر
پانچویں نشست۔
ص76 سے 87
16 دسمبر سے 25 دسمبر۔
ضابطہ۔
ہفتہ میں یا کم از کم پندرہ دن میں ایک دفعہ
صوبائی،ضلعی،اور یونٹ کابینہ کے دوست اپنے تنظیمی دفاتر،محلہ کی مسجد یا کسی برادر کے گھر جمع ہونگے۔
اور مندرجہ بالا ترتیب کے مطابق ھفتہ وار مباحثہ ( گروہ ڈسکس) کرینگے۔
باری باری تمام دوست پڑھینگے۔
اور پیچیدہ مباحث کو آپس میں ڈسکس کرینگے۔
ہر کلاس میں صوبائی، ضلعی یونٹ کا سیکٹریری تربیت یا عالم دین کی رہنمائی ضروری ہے۔
سٹیڈی سرکل کا سلسلہ سال بھر جاری رہے گا۔
سٹیڈی سرکل کی ھفتہ وار یا پندرہ روزہ رپورٹ یونٹ اور اضلاع صوبہ کو اور صوبہ مرکز کو ارسال کرئے گا۔
آپ تمام بزرگان سے اس علمی فکری مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی استدعاہے۔

سٹیڈی سر کل نصاب برائے 2022/23
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزمائش۔
شھید باقر الصدر

سیرت آئمہ اطہار۔
شھید مطہری

اسلام شناسی 1
شعبہ تربیت

اسلام شناسی 2 شعبہ تربیت۔

ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد۔
رھبر معظم انقلاب

انتظار اور مھدویت
شھید مرتضی مطہری

امامت ورھبری۔
شھید مطہری

معنوی آزادی۔
شھید مطہری

انسان کامل
شھید مطہری

آداب کارواں
 شھید قائد
سفیر انقلاب
 شھید ڈاکٹر۔
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) آزاد جموں وکشمیر میں مجلسِ وحدت مسلمین کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے وحدتِ ھاؤس مظفرآباد میں شوری کا اجلاس ہوا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیرمین قائد وحدت حجہ الاسلام علا مہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے نمائندہ ڈپٹی سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین حجہ الاسلام علامہ اعجاز بہشتی ،شوری عالی کے رکن حجہ الاسلام علامہ اقبال بہشتی اور تنظیم سازی کی جانب سے مرکزی رہنما برادر ملک اقرارحسین صاحب نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام اضلاع کے نمائندگان نے شرکت کی صدر کے انتخاب کے لیے دستور کے مطابق ووٹنگ کا پرسس ہوا جس میں تمام اضلاع کے نمائندگان اور آرگنائزر کمیٹی کے اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا اکثریت رائے سے مولانا سید یاسر عباس سبزواری کو آئندہ تین سال کے لیے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب کیا گیا ،حلف برداری کی تقریب نماز جمعہ کے فورا بعد مسجد وامام بارگاہ باب العلم میں منعقد ہوئی جس میں تمام تنظیمات کے نمائندگان اور مختلف علاقوں کے زمہ داران اور سیاسی سماجی افراد نے شرکت کی۔

علامہ اعجاز بہشتی صاحب نے نئے صدر کا اعلان کیا اور مرکزی رہنما ملک اقرار صاحب نے مولانا یاسر عباس سبزواری سے حلف لیا تمام تنظیمات کے نمائندگان نے مبارک باد پیش کی اور تعاون کی بھی یقین دھانی کروائی جن میں امامیہ آرگنائزیشن ۔امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ۔شیعہ علماء کونسل ۔جعفریہ سپریم کونسل ۔ مرکزی انجمن جعفریہ ۔ انجمن جعفریہ غلاماں آل محمد اور حسینی فاؤنڈیشن شامل ہیں۔اس تقریب سے علامہ اعجاز بہشتی صاحب نے خطاب کیا آخر میں تمام شرکاء نے نئے منتخب صدر مولانا یاسر عباس سبزواری کو مبارک باد پیش کی۔

پرس کلب مظفرآباد میں پرس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں اجلاس کے تمام شرکاء نے شرکت کی اور برادر ملک اقرار صاحب نے پرس کانفرنس میں کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے پاکستان مجلسِ وحدت مسلمین کے اھداف اور نصب العین اور پاکستان کی موجودہ صورت حال اور عالمی حالات پر گفتگو کی صحافی حضرات کی طرف سے کیے گے سوالات کے جوابات دیے۔

وحدت نیوز(احادیث) قال امیر المومنین علیه السلام:مَن وَقَّرَ عالِما فقَد وَقَّرَ رَبَّهُ

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:
جس نے بھی کسی عالم اور دانشور کا احترام کیا تو گویا اس نے اپنے ربّ کا احترام کیا۔

?غررالحكم: ۸۷۰۴
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree