Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(عمرکوٹ)مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی ضلع عمر کوٹ کے عمائدین سے ملاقات اور ضلع کی 4 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں مولانا خادم حسین، مولانا رحمٰن علی، غلام مصطفیٰ اور دریا خان رند کو ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تنظیم سازی محمودالحسن بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(میرپور خاص) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کا میرپورخاص کا دورہ ، مؤمنین سے تنظیمی سیٹ اپ کے لیے نشست ہوئی اور ضلع میرپورخاص کی 6 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔ جس میں محمد علی، ایڈوکیٹ فضل عباس، مولانا اعجاز علی سنجرانی، ماجد علی قمبرانی، سید غلام حیدر عابدی اور سید فتح علی شاہ کو ضلعی آرگنائزر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری تنظیم سازی محمودالحسن بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(تھرپارکر) چھاچھرو ضلع تھرپارکر میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ سید باقر عباس زیدی کی پریس کانفرنس۔ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے صوبائی صدر نے کہا کہ جو قوتیں پاکستان کو غلام بنانا چاہتی ہیں، ہم ان کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے کسی دشمن کی وطن عزیز کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تھرپارکر کی عوام کا استحصال بند کیا جائے، اور یہاں کہ حکومتی نمائندوں کو تھرپارکر کی عوام کے حقوق دینے ہوں گے۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ عوام کو بھی اپنے حقوق کی حاصلات کے لیے بلا رنگ و نسل و مذہب کی تفریق کے متحد ہونا پڑے گا۔پریس کانفرنس میں علامہ سید باقر عباس زیدی کے ہمراہ سیکرٹری تنظیم سازی محمودالحسن اور ضلعی صدر غلام حسین اور تحریک انصاف کے رہنما عبدالغنی گجو بھی تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات،  وفد کی قیادت صدر کراچی مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی جبکہ وفد میں پولیٹکل سیکرٹری جناب مبشر حسن ، صوبائی رہنما حیدر زیدی اور ممبر پولیٹیکل کونسل جناب فرحت عباس شامل تھے، شہر کراچی کے مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو، جماعت اسلامی کے نائب امیر کراچی جناب مسلم پرویز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کے مسلسل تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،شہر کے گھمبیرعوامی مسائل کا حل فقط بااختیار اوربلدیاتی نظام میں ہی مضمر ہے، جمہوری اقدار کی علمبردار سیاسی جماعت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے مسلسل فرار ناقابل فہم ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی مل بیٹھنے پر اتفاق کیا ، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(کراچی ) رہنما مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن مولانا ملک غلام عباس کے چھوٹے جواں سال بھائی سالار ماتمی سنگت الحسینؑ  کے نائب سالار ملک اسد رضا اچانک خالق حقیقی سے جاملے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، صوبائی صدر سندھ علامہ سید باقرعباس زیدی ، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد صادق جعفری اور دیگر رہنماؤں نے مولانا ملک غلام عباس صاحب سے ان کے جواں  سال بھائی کی ناگہانی وفات پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

رہنماؤں نے اپنے مشترکہ تعزیتی پیغام میں کہاکہ جواں سال کی موت کا غم اہل خانہ کیلئے بہت سنگین ہوتا جسے برداشت کرنا کیلئےبھی صبر یعقوب ؑ کی ضرورت ہوتی ہے، خدا وند متعال ملک اسد رضا کی جانگزاررحلت پر تمام پسماندگان کوامام حسینؑ کے شہزادہ علی اکبرؑ کے جنازے پر کیئے گئےصبر کے صدقے صبر جمیل عنایت فرمائے اور مرحوم کو جوار شہدائے کربلا ؑ میں محشور فرمائے ۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ رستم علی بگٹی ضلع جعفر آباد کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ متاثرین نے انہیں سیلابی پانی کی تازہ صورتحال اور اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سردی کا موسم آگیا ہے، مگر سیلاب متاثرہ لاکھوں غریب لوگوں کے پاس نہ کمبل ہے، نہ گرم کپڑے موجود ہیں۔ باریک خیمے شبنم اور ٹھنڈ کو روکنے سے قاصر ہیں۔ تین ماہ گزر گئے، مگر سیلاب کا پانی اب بھی کئی فٹ کھڑا ہے۔ اس وقت بھی سینکڑوں دیہات زیر آب ہیں۔ تین ماہ سے سیلاب میں ڈوبے عوام نے پہلی مرتبہ حکومتی نمائندوں کو اس ہفتے دیکھا ہے۔ جو گھروں کا سروے کرتے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔

پتہ نہیں حکومتی امداد کو عوام تک پہنچنے میں مزید کتنا وقت لگے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ ممالک موسمی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصانات کا ازالہ یقینی بنانیں۔ پاکستان میں آئندہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے ابھی سے اقدامات کئے جائیں۔ درایں اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی میں ہیلتھ ورکرز پر پولیس گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری دور حکومت میں پرامن احتجاج پر تشدد قابل افسوس ہے۔ سندھ حکومت ہیلتھ ورکرز کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ہیلتھ ورکرز کو ایسے احتجاج اور اقدامات سے گریز کرنا چاہئے جو عوام کی مشکلات میں اضافے کا سبب بنیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree