
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کا راہیان کربلا کنونشن و انٹراپارٹی الیکشن برائےضلعی صدر سال 2022-25 مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا ،مولانا گلزار حسین شاہدی، احسن عباس رضوی اور شعیب رضا کے نام صدارتی انتخاب کیلئے پیش کیئے گئے، اجلاس میں اراکین ضلعی شوریٰ نےکثرت رائے سے سید احسن عباس رضوی کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کا صدر منتخب کرلیا۔ صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نےخطاب کرتے ہوئے عہدیداران کو تنظیمی ڈھانچے کی مزید مضبوطی اور ضلع و یونٹ سطح پر موضوعاتی کتب کے اسٹڈی سرکل کے انعقاد کی تاکید کی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا تنظیمی سیٹ اپ دستوری تقاضوں کوپورا کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔مجلس وحدت مسلمین ملت مظلوم کی نمائندہ سیاسی ومذہبی جماعت ہے جوکہ ظلم واستبداد کے مقابل ہمیشہ آہنی دیوار بنی رہی ہے۔
نومنتخب ضلعی صدر ایم ڈبلیوایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر اعتماد کے اظہار پر ضلعی شوریٰ کے اراکین کا مشکور ہوں، ایم ڈبلیوایم ایک دینی و الہیٰ جماعت ہے جس کا دستور راہ نمااور راہ کشاءہے، ہر کارکن خودسازی پر خصوصی توجہ دے ، عبادات اور مناجات سمیت اجتماعی فعالیت میں خدائی رنگ کو ملحوظ خاطر رکھے۔ امید ہے کہ تمام عہدیداران اور کارکنان پہلے سے زیادہ انتھک محنت اور جستجو کے ساتھ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے ۔
اجلاس میں صوبائی رہنما علامہ مختار امامی، ناصرالحسینی، علی احمر زیدی،حیدر زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، ڈویژنل نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی ، زین رضا رضوی، عباس جعفری، صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع ملیر مولانا سید اعجازعلی شاہ کاظمی ، اراکین ضلعی شوریٰ و علمائے کرام سمیت اراکین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جنرل سیکریٹری شیعہ علماءکونسل ضلع ملیر کامران زیدی، اراکین غازی عباسؑ ٹرسٹ مرتضیٰ محمد عابدی، معراج رضوی، ظفر احسن، اختیار امام، ثمر عباس اور چیئرمین تنظیم المومنین ٹرسٹ اردو نگر ملیر بابر عباس رضوی سمیت دیگر معززین شریک تھے۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے صدر برادر محسن سجاد اتراء ایڈووکیٹ کی زیر صدارت سیکٹر نیوپنڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کثرت رائے سے برادر وحید علی سومرو سیکٹر نیوپنڈ کے صدر منتخب ہوئے، مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے صدر نے سیکٹر نیوپنڈ کے نومنتخب صدر سے حلف لیا، اس موقع پر ضلعی صدر کا تمام یونٹس کے صدور و کابینہ سے تفصیلی ملاقات اور یونٹس کی تنظیم نو اور دیگر یونٹس کے قیام پر گفتگو ہوئی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ میں شہید باقر الصدرؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب "آزمائش" پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی کی موجودگی میں کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، آرگنائزر صوبہ پنجاب ملک اقرارحسین، علامہ سید حسن رضا کاظمی، علامہ نیاز بخاری، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی، سیکرٹری پنجاب سید حسین زیدی سید حسن کاظمی، علامہ عباس شیرازی ، نجم خان، شیخ عمران، میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب اسد علی بلتستانی، فصاحت بخاری اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔
سٹڈی سرکل کے آغاز میں رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہید باقر الصدرؒ سے منسوب یہ کتاب، نجف اشرف کے علما اور طلاب سے شہید کی دو تاریخی تقریروں پر مشتمل ہے۔جب عراق کی بعثی حکومت کی طرف سے اسلامی نظریات کو نابود کرنے، مومنین،علما اور طلاب کو ملک بدر، شکنجہ و اذیتوں کا سلسلہ شروع ہوا تو ایسے میں شہید نے ان حالات کے پیش نظر پہلی تقریر میں اس امتحان و آزمائش کے مختلف پہلووں، علما کے طرزفکر اور حوزہ ہائے علمیہ کے امت کے ساتھ ارتباط کے مراحل کو بیان کیا اور دوسرے خطاب میں ابتلا وآزمائش کے قرآنی مفہوم پر روشنی ڈالی کہ شہیدؒ آزمائش کے بارے میں اسکے دو پہلووں کا ذکر کیا۔سٹڈی سرکل کے اختتام پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ شہید کی فکر کارکنوں تک پہنچانے کیلئے اس قسم کی نشست نہایت مؤثر ثابت ہوگی۔
وحدت نیوز(سبی) مجلس وحدت مسلمین ضلع سبی کی شوریٰ کا اجلاس و تنظیمی کنونشن امام بارگاہ جعفریہ سبی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کی ۔اجلاس میں صوبائی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی ،صوبائی نائب صدر مجلس علما شیعہ بلوچستان علامہ ذوالفقار علی سعیدی ،صوبائی رہنماء ایم ڈبلیوایم بابو بشیر حسین کربلائی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر اکثریت رائے سے چیئرمین یونین کونسل 9 ٹھیڑی اللہ واہ دوئم میر عبدالغفار ڈومکی ضلعی صدر منتخب ھوئے ۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے نو منتخب ضلعی صدر سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں یونٹس میں کردار سازی پر دروس اورہفتہ وار دعا کے پروگرامزکا منعقد کرنا ضروری ہے اور بلوچستان کے تمام اضلاع میں ضلعی صدور صاحبان اور صوبائی کابینہ کے عہدیداران شہید باقر الصدر ؒ کی تقاریر پر مشتمل کتاب آزمائش پر سٹڈی سرکل کے دورہ کا انعقاد جلد شروع کرکے صوبائی صدر کو آگاہ کریں ۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس واِئس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی صاحب کی صدارت میں صوبائی آفس میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی اور اراکین صوبائی ورکنگ کمیٹی کے علاوہ لاہور کے اضلاع کی سابقہ سیکرٹری جرنلز نے شرکت کی۔
اجلاس میں لاہور کی تنظیم سازی اور دیگر تنظیمی امور میں بہتری کے لئے باہمی مشاورت و ہم آہنگی سے برادر آغانقی مہدی کو لاہور کا ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا اور تمام کارکنان اور عہدیداران نے ان سے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی۔بطور ضلعی آرگنائزر برادر نقی مہدی سےصوبائی آرگنائزر ملک اقرار حسین نے دستوری حلف لیا اور انہیں لاہور میں مکمل تنظیم سازی کا مینڈیٹ دیا گیا انشااللہ بطور آرگنائزر برادر نقی مہدی3 سے 6 ماہ کے دوران تنظیم سازی کریں گے اور مرکز و صوبہ کی پالیسی و مشاورت سے لاہور کا باقاعدہ الیکشن کرایاجائے گا۔پروردگار تمام احباب کی زحمتوں کو قبول فرمائے۔
وحدت نیوز(احادیث) قالَ عليه السلام: مَنْ حَفِظَ مِنْ شيعَتِنا ارْبَعينَ حَديثا بَعَثَهُ اللّهُ يَوْمَ الْقيامَةِ عالِما فَقيها وَلَمْ يُعَذِّبْهُ
(2) ترجمہ: ہمارے شیعیان میں سے جو کوئی چالیس حدیثیں حفظ کرے خداوند متعال قیامت کے روز اس کو عالم اور فقیہ مبعوث فرمائے گا اور اس کو عذاب میں مبتلانہیں کرے گا۔
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان