Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک کے مختلف اضلاع اور یونٹس میں اسٹڈی سرکل کا انعقادشروع ہوگیا ہے۔شہید باقرالصدرؒ کی تالیف کردہ بےمثال کتاب آزمائش کے اسٹڈی سرکل کا اجراء تیزی سے جاری ہے ۔ لاہور میں وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی نگرانی میں صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس لاہور میں سٹڈی سرکل کا اہتمام کیا گیا۔اسی طرح اسلام آباد میں مرکزی کردار سازی کونسل کے رکن شیخ محمد جان حیدری اور ظہیر الحسن کربلائی کی نگرانی میں اسٹڈی سرکل کی دوسری نشست ہوئی۔

اسی طرح صوبائی صدر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان علامہ آغا علی رضوی کی نگرانی میں ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ سکردو میں سٹیڈی سرکل اور ہفتہ وار تربیتی نشست ہوئی اور کراچی میں ڈویژنل صدر حجت الاسلام شیخ صادق جعفری کی نگرانی میں اسٹڈی سرکل کا اہتمام جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون میں کیا گیا۔یہ سلسلہ ملک بھر میں صوبائی،ضلعی،اور یونٹ سطح پرتیزی سےپھیل رہا ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پر مرکزی کردار سازی کونسل نے پورے ملک میں صوبائی اور ضلعی سیکرٹری تربیت کو خصوصی ھدایات جاری کی ہیں۔

وحدت نیوز(جام پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع راجن پور کے شہر جام پور میں مولانا مظہر حسین کی رہائشگاہ پر علماء کرام سے ملاقات کی اور ان سے تبلیغی خدمات اور قومی مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر علماء کرام اور مبلغین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم کی رو سے تبلیغ دین وہی کر سکتے ہیں جو خدا سے ڈرتے ہیں اور خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ جو لوگ خدا سے نہیں ڈرتے، وہ دین خدا کی تبلیغ نہیں کر سکتے اور جو خدا کے سوا دوسرے لوگوں سے ڈرتے ہیں وہ بھی تبلیغ دین کا حق ادا نہیں کر سکتے۔

خوف خدا و خشیت الٰہی کی عملی تصویر انبیاء کرام اور آئمہ اہل بیت علیہم السلام کی حیات طیبہ ہے۔ خشیت الٰہی کا ہی ثمر ہے کہ انہوں نے ہر فرعون اور یزید کے مقابل بے خوف ہوکر کلمہ حق بلند کیا۔ انہوں نے کہا کہ قصہ گوئی تبلیغ دین کا اہم عنصر ہے۔ قرآن کریم کے قصے احسن القصص ہیں اور ان قصوں کا بیان انسان اور معاشرے کی تربیت اور اصلاح کا سبب ہے۔ مبلغین اور معلمین کو چاہئے کہ وہ بچوں کو انبیاء کرام اہل بیت علیہم السلام اور شہداء و صلحاء کے قصوں سے آشنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم میں تشدد کا عنصر شرمناک ہے۔ طالب علم پر تشدد کرنا یا بچوں کی توہین اور تذلیل کرنا کسی طور پر بھی والدین یا اساتذہ کو زیب نہیں دیتا۔ مساجد اور اسکولوں میں طلباء پر تشدد کو جرم قرار دے کر اس کا مکمل سدباب کیا جائے۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ مشہد مقدس، امام رضا علیہ السلام کے مرقد مطہر پر حاضری، پاکستانی زائرین کے وفود کی قائد وحدت سے ملاقات،بعد ازاں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کی دفتر مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس میں ذمہ داران سے ملاقات۔

ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے مسئول حجتہ الاسلام و المسلمین آقائی عقیل حسین خان ، حجتہ الاسلام ازاد حسین، حجۃ الاسلام عارف حسین تھہیم،حجۃ الاسلام الفت حسین جویا، حجۃ الاسلام مظاہر حسین منتظری، محمد رضا زاھدی، سید شاہد شیرازی، نیر عباس، سید علی کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے موجودہ ملکی صورتحال سمیت تربیتی امور پر گفتگو فرمائی۔

وحدت نیوز(سبی) ایم ڈبلیوایم بلوچستان کے صوبائی رہنماوں نے سبی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تنظیمی اراکین سے ملاقاتیں کیں۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے بلوچستان کے ضلع سبی کا تنظیمی دورہ کیا۔

 اپنے دورے کے دوران علامہ سید ظفر عباس شمسی، علامہ سہیل اکبر شیرازی اور مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے نائب صدر علامہ زوالفقار علی سعیدی نے جیلانی ہاؤس سبی میں اہل سنت کی معتبر شخصیت سید مزمل شاہ جیلانی کے بڑے صاحبزادے کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

 سبی کے تنظیمی دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنما بابو بشیر احمد کربلائی پوپلزئی، ضلعی صدر میر عبدالغفار ڈومکی، ذاکر حسین بلوچ اور دیگر پارٹی اراکین بھی انکے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیوایم گلشن خمینی یونٹ سکردو کی جانب سے بلتستان کے سیلاب متاثرین کی مدد۔امدادی سامان مجلس وحدت مسلمین گلشن خمینی ژتھنگ یونٹ کے آرگنائزر محمدعلی حیدری نے صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان میں جمع کروایا۔

سامان میں گرم کپڑے،کوٹ،بنیان،جوتے ،چادر اور بچوں کے گرم ملبوسات شامل ہے امدادی سامان کی فراہمی پر صوبائی مسئولین نے یونٹ آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا اہم اجلاس مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی گنداواہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مجلس علمائے شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ذوالفقارعلی سعیدی نے کی ۔

اجلاس میں ضلع جھل مگسی کے علمائے کرام کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر اکثریت رائے سے مولانا علی نواز عرفانی کو مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع جھل مگسی کا صدر منتخب کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree