Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(ڈیرہ مرادجمالی)مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو سیاسی و مذہبی أمور میں رہنمائی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء سابق وزیر قانون سید محمد رضا نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی غلام سخی، حاجی غلام حضرت آغا، ذوالفقار علی ہزارہ، علامہ سیف علی ڈومکی و دیگر بھی موجود تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شبیہ پیغمبر حضرت علی اکبر علیہ السلام کی ذات گرامی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جو سیرت و صورت میں شبیہ پیغمبر تھے۔ آپ علیہ السلام نے اپنے کردار کو سیرت مصطفٰی (ص) میں ڈھالا اسی امام حسین علیہ السلام نے آپ کی عظمت کو بیان کیا۔ اس موقع پر سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو سیاسی اور مذہبی امور میں ملت کی رہنمائی کر رہی ہے۔ اپنے دورے کے موقع پر انہوں نے حاجی ہدایت اللہ گورشانی کی جانب سے مسجد مدرسہ و امام بارگاہ کے لئے وقف شدہ پلاٹ کا معائنہ کیا اور میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام کی مناسبت سے متاثرین سیلاب میں تحائف کپڑے تقسیم کئے۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوچہ رسالدار پشاور دھماکے کا ایک سال پورا ہو گیا ہے لیکن آج تک قاتلوں کو نہیں پکڑا جا سکا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی پیش رفت کے بارے میں متاثرہ خاندانوں کو آگاہ کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے آئے روز نت نئے دعوؤں کے باوجود آج تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، کوچہ رسالدار کے بعض شہداء اور زخمیوں کو آج تک کسی بھی شکل میں کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا، جبکہ جس صوبے میں لوگ شہید اور زخمی ہوتے ہیں، صوبائی حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی معاوضے کے ذریعے معاونت کرے جو کہ انکے زخموں پر کسی حد تک مرہم رکھنے کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ کوچہ رسالدار پشاور کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور غفلت برتنے والے غیر ذمہ دار افراد اور اداروں کا محاسبہ کرتے ہوئے انہیں کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ ہم ارباب اختیار کو یہ بات باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ اگر کوچہ رسالدار پشاور کے واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا گیا ہوتا تو دیگر واقعات بھی رونما نہ ہوتے، ہم شہدائے کوچہ سالدار پشاور اور پولیس لائنز مسجد پشاور کو خراج عقیدت و سلام پیش کرتے ہیں اور شہداء کے ورثاء کو باور کراتے ہیں کہ شہداء کے مقدس خون کو کھبی نہیں بھولیں گے اور مشکل و آزمائش کی اس گھڑی میں خانوادہ شہداء کے ساتھ کھڑے رہینگے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کی ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاؤن کراچی کی یاد آج دس برس گذرجانے کے بعد بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے،شہر قائد کی تاریخ کے اس بھیانک ترین سانحے نے پوری قوم کو ایک ناقابل تلافی نقصان سے دوچار کیا، یہ سانحہ اپنی نوعیت کا ایک ایسا سنگین سانحہ تھا جس میں کئی ٹن دھماکہ خیز اور آتش گیر بارود ی مواد استعمال کیا گیا جس نے نا صرف عمارتوں کو تہس نہس کیا بلکہ انسانی اعضاء بھی دور دور تک بکھر گئے تھے۔ اہلیان کراچی نے سانحہ عباس ٹاؤن میں قیامت کا صغریٰ کا مشاہدہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دس برس گذر جانے کے بعد بھی آج تک درجنوں بےگناہ شیعہ سنی شہریوں کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد ہیں یا کیفر کردار تک نا پہنچائے جاسکے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس کے حقائق منظر عام پر لائیں اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کریں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کردارسازی کونسل کا ملک بھر میں مسولین و کارکنان کی دینی، نظریاتی، و اخلاقی تربیت کا سلسلہ الحمدللہ جاری وساری ہے ۔ہر ماہ کی پہلی اور آخری اتوار کو پورے پاکستان میں یہ نشست ہورہی ہے مجلس وحدت مسلمین کے مخلص کارکنوں کی خصوصی کاوشیںاسٹڈی سرکل پروگرام کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہیں۔

ملک بھرمجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ابھی تک4 اسٹڈی سرکل منعقد ہوچکے ہیں آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ای کی شہرہ آفاق کتاب ’’ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد کا ‘‘ کا پانچواں اسٹڈی سرکل 05 مارچ 2023ء بروز اتوار کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،مرکزی کردارسازی کونسل کے زیر اہتمام ملک بھرمنعقد ہو گا ۔

 تمام محترم صوبائی / ضلعی صدور ،آرگنائزرسے گزارش ہے کہ اپنے صوبائی اور ضلعی شوری کے اجلاس میں اسٹڈی سرکل کو باقاعدہ ایجنڈے میں شامل کیا جائے۔ اس کے علاوہ مرکزی/ صوبائی / اور ضلعی شوری کے اجلاسات میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے یہ اسٹڈی سرکل اور دیگر تربیتی امور اہم ترین کارکردگی شمار کیے جائیں گے۔ان شاءاللہ

وحدت نیوز(پشاور)جشن ولادت با سعادت شہزادہ علی اکبر علیہ سلام کے موقع پر پشاور سٹی میں جشن سعید کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے انقلابی جوان اور ظہور امام زمانہ عج کی زمینہ سازی کے موضوع پر خواتین اور نوجوان بچیوں سے خطاب کیا جشن کے اختتام پر جناب علی اکبر ع کی ولادت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور ننھے بچوں میں تقسیم کیا گیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم پوری طاقت سے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں الیکشنز کی تاریخ دینا خوش آئند بات ہے جس کا پوری پاکستانی قوم سمیت بھرپور خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جس طرح عوام کش معاشی پالیسیوں کی راہ پر گامزن ہے اور ملک کو مسلسل سیاسی عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے، آئندہ عام انتخابات میں صرف تحریک انصاف کو ووٹ پڑیں گے، اس وقت عوامی بیانیے کی صحیح معنوں میں ترجمانی پاکستان تحریک انصاف کر رہی ہے، چور دروازے سے اقتدار کے ایوانوں میں گھس بیٹھنے والے حکمرانوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ تمام تر منفی ہتھکنڈوں کے باوجود جیل بھرو تحریک کامیابی سے ہم کنار ہوئی ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات میں تمام مسائل پر بات ہوئی ہے، مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کا اتحاد کسی سیاسی فائدے کے لیے نہیں بلکہ ملک وملت کے وسیع تر مفادات کے لیے ہے جس میں آئین و قانون کی بالادستی، انسانی حقوق کی فراہمی اور غریب عوام کی زندگیوں میں خوشحالی لانا اولین ترجیح اور بنیادی مقصد ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree