
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ملتان)سید رونق عباس بخاری کو وحدت یوتھ مجلس وحدت مسلمین ملتان ڈویژن کا صدر منتخب کردیا گیا، رونق عباس بخاری امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے سابق جنرل سیکرٹری کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔
مجلس علماء شیعہ جنوبی پنجاب کے صدر، پرنسپل جامعہ شہید مطہری ملتان، ممبر متحدہ علماء بورڈ پنجاب علامہ قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی، جنرل سیکرٹری سردار عون رضا انجم گوپانگ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے اپنے تہنیتی پیغامات میں رونق عباس بخاری کو اپنی حمایت کا یقین بھی دلایا۔
واضح رہے کہ رونق عباس بخاری اس سے قبل امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن میں مختلف ذمہ داریوں پر کام کرچکے ہیں۔
وحدت نیوز( مڈل لوئرکرم) مڈل لوئرکرم تحصیل سطح پر کل بروز اتوار ایک اہم میٹنگ بمقام مست بابا صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید نقی شاہ فخری کے صدارت میں میٹنگ منعقد ہوا، جسمیں لوئرکرم کے ہر گاؤں کی دردمند جوانوں کی نمائندگی موجود تھی، میٹنگ میں ایم ڈبلیو ایم کی ضرورت پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور کسی نے نہ صرف احساس کیا بلکہ ہرکسی نے ایم ڈبلیو ایم کو اپنی ضرورت قرار دیا۔ لوئرکرم کے بےتحاشا علاقائی مسائل اور اخلاقی مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
اگرچہ مڈل لوئرکرم میں موجود دردمند جوانوں میں ہر کوئی اپنی اپنی جگہ کوشش کر رہے ہیں مگر اجتماعی طور پر کوئی آواز نہ تھی۔ تو سب احباب نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہم سب کو ملکر اجتماعی طور پر ایک ہی پلیٹ فارم سے اپنی حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہوگا کیونکہ اسکے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، تو موقع پر موجود ہر فرد نے ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل کابینہ میں شرکت کی دعوت نہ صرف قبول کی بلکہ ذمہ داری نبھانے کا بھی عہد کیا۔
تو جن دوستوں نے بحیثیت ایم ڈبلیو ایم تحصیل صدر شکیل حسین کیساتھ چلنے کا عہد کیا انکے نام درجہ ذیل ہیں۔
1۔ سید اعجاز حسین۔ ابراہیم زئی
2۔ افتخار حسین افتی۔ بستو
3۔ ذاکر واجد حسین۔ ٹوپکی
4۔ عارف حسین۔ ٹوپکی
5۔ سید مرتضی شیرازی۔ سمیر
6۔ سید محمد طاہر۔ بالشخیل
7۔ سید عرب حسین ۔ یعقوبی پار
8۔ ذاکر صابر حسین۔ یعقوبی آر
9۔ شجاعت حسین۔ بستو اپر
10۔ مصور حسین۔ شکردرہ
11۔شفاعت آغا۔ سنگینہ
12۔سید عطا حسین۔ مہورہ
13۔ سید محمد نقی۔ مہورہ
14۔ قاسم علی۔ گوساڑ کوٹکی
15۔سید حسن رضا۔ ابراہیم زئی
16 ۔ شجاعت حسین۔ لوئر بستو
مذکورہ بالا احباب کو باقاعدہ ذمہ داریاں دینے کیلئے پندرہ شعبان المعظم کے فورا بعد میٹنگ بلائی جائیگی، تو ہر کسی کو اپنی صلاحیت کی مطابق ذمہ داری دی جائیگی۔ انشاءاللہ
وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید اسد عباس نقوی نےسابق صدر ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ علامہ وحید عباس کاظمی ،تحصیل چیئرمین پاراچنارمولانا مزمل حسین فصیح اور سابق صدر ایم ڈبلیوایم اسلام آباد ظہیر عباس نقوی کو رکن مرکزی پولیٹیکل کونسل نامزد کردیا ہے باقی اراکین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے اس موقع پر برادران کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی برادران کی پولیٹیکل کونسل میں کام کرنے سے شعبہ اپنا فعال کردار ادا کرے گا ،اس کے علاوہ برادر محسن شہریار کو بھی بحیثیت سیکرٹری روابط مرکزی پولیٹیکل کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ چنیوٹ میں ضلعی صدرعاشق حسین بخاری کی بیٹی کی شادی میں شرکت ۔ ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ تھے ۔تقریب کا اہتمام چنیوٹ کے مقامی شادی ہال شالیمار شادی ہال میں کیا گیا ۔
اس موقع پر سید وسیم بخاری ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا سے ملاقات ہوئی ان کے والد مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی ۔صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے سید وسیم بخاری سے کہا کہ آئندہ دنوں میں اضلاع کا وزٹ کروں گا ان شاءاللہ ۔ آپ دوست تعاون کریں جتنا جلد ممکن ہو ۔ کابینہ کی تشکیل اور اس کے بعد تحصیل سیٹ اپ پر فوکس کیا جائے ۔ سید وسیم بخاری نے کہا ان شاءاللہ آپ جیسے حکم فرمائیں گے عمل در آمد ہو گا ۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں عزیز بھٹی ٹاؤن غازی آباد میں جشن انوار شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل جشن میں شرکت ۔ جشن کا اہتمام غازی آباد کی مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا جسمیں ذاکرین عظام اور علمائے کرام کو مدعو کیا گیا تھا ۔ ملک کے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اس جشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی فرمایا ۔
سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔علامہ سید حسن رضا ہمدانی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ شریک تھے ۔
وحدت نیوز(سکردو) الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجت الاسلام آغا سید علی رضوی نے کہا کہ اگرآج بھی امامیہ طلباء تنظیم کو ابتدائی ادوار کی طرح علماء کی زیر سرپرستی مضبوط خطوط پر استوارکردیا جائے تو ڈاکٹرشہید نقوی اور ثاقب نقوی جیسے افراد پیدا ہوں گے۔کیونکہ ان دونوں کی بھی زیادہ تر تربیت اسی تنظیم سے ہوئی تھی۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ آئی ایس او کو مضبوط سے مضبوط تر بنائیں۔ تنظیمی جوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کردار کو ایسا بنائیں کہ اپنی شخصیت میں جاذبیت پیدا کرسکیں اور لوگ آپ کی جانب مائل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان دونوں شخصیات نے تنظیم کے لیئے پورا وقت دیا اور فعالیت میں اہم کردار ادا کیا اورضرورت اس امر کی بھی ہے کہ تنظیمی اکائیوں کی موجودگی کو تمام علاقوں میں یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں درکار مالی و مادی معاونت کیلئے حتی المقدور کوشش کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔آغاسید علی رضوی نے رہبر معظم اور مجتہدین عظام کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی ،عالم کفر کی نابودی ،مملکت پاکستان کے استحکام وسلامتی اور گلگت بلتستان کی امن وسلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔