Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور)پی ٹی آئی لاہور کے ایگزیکٹو ممبر جناب عمران قریشی نے کی اپنے وفد کے ہمراہ ، جناب سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں جناب سید،آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب اور برادر سجاد حسین بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملکی حالات۔ صوبہ پنجاب خصوصا لاہور کی تازہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم ایشوز پر گفتگو کی گئی ۔

عمران خان کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا اندراج اور نگران حکومت کا عوام پر تشدد اور خواتین کی بے حرمتی جیسے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئندہ انتخابات میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے ۔ ساتھ چلنے کی حکمت عملی پر غوروغوض کیا گیا ۔ ملاقاتوں کو جاری رکھنے اور معاملات کو ملکر حل کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ یہ ملاقات ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ۔شادمان لاہور میں انجام پائی ۔

وحدت نیوز (لاہور) شعبان جشن ولادت با سعادت حضرت امام مھدی عج کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نشتر کالونی یونٹ کی جانب سے  محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نے خصوصی خطاب کیا  اور مھدوی معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہاکہ  امیرالمومنین امام علی علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں جب ہمارا قائم امام مہدی عج قیام کرے گا تو انسانوں کے دلوں سے ایک دوسرے کی دشمنی اور کینہ ختم ہو جائے گا

اسی طرح احادیث و روایات میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جب امام مہدی (عج) کا ظہور ہو گا تو خداوند متعال اپنے بندوں کو اس قدر مال عطا کرے گا کہ وہ بے نیاز ہو جائیں گے اور جب امام مہدی(عج) یہ اعلان فرمائیں گے کہ محتاج اور ضرورت مند افراد آ جائیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے تو کوئی بھی نہیں آئے گا۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صبغۃ اللہ یعنی الہی سوسایٹی کے عملی قیام کے لئے ہم سب اپنی فردی واجتماعی ذمہداریوں کی طرف متوجہ ہوجائیں اور الہی حکومت کے قیام کے لیے کوشش کریں۔ جشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) چکری روڈ کوباہلہ سیداں گلستان فاطمہ (س) یونٹ کے زیراہتمام میلاد مسعود حضرت امام زمان (ع) کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے خطاب کیا  اور امام (ع) کی سیرت ،غیبت ، اور ولادت باسعادت کی مناسبت حاضرین سے گفتگو کی ۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ غیبت امام (ع) میں ہماری کیا ذمہ داریاں ہیں ۔ اس موضوع پر روشنی ڈالی جسے مومنین نے نعروں سے استقبال کیا ۔ لبیک یا مھدی (ع) لبیک یاحسین (ع) لبیک (یا زینب (س) کے نعروں سے ہال گونجتا رہا ۔ اس پروگرام میں علاقے کے مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)  چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن جلسے،جلوس اور ریلیاں کسی بھی جمہوری معاشرے کا حسن اور عوام کا آئینی حق ہے، جنہیں سختی سے دبانا ناقابل قبول ہے, پنجاب کی نگران حکومت بھی اپنی غیر جانبداری کھو چکی ہے، پنجاب حکومت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات باعث شرم ہیں، وزیر داخلہ کا فسطائیت پر مبنی رویہ بتا رہا ہے کہ وہ لاہور میں ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس ماہ میں اپنے بنیادی اور جمہوری حقوق کی خاطر نکلنے والے عوام ہر یہ تیسری مرتبہ بہیمانہ اور غیر منصفانہ سلوک کیا گیا ہے، پرامن کارکنوں پر کریک ڈاؤن اور ریاستی جبر حکومتی خوف کا غماز ہے۔ عمران خان کی عوامی مقبولیت سے حکومت کھلم کھلا بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

وحدت نیوز(اصفہان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے زیرِ انتظام سفیر انقلاب شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے موقع پر منعقدہ سیمینار میں علامہ ڈاکٹر سید یاسر عباس سبزواری کا خطاب ۔علامہ سید یاسر عباس سبزواری صدر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر نے ایران کے شہر اصفھان میں شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے شھید کی زندگی کے مختلف کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ساری زندگی محرومین اور مظلومین کی مدد اور حمایت میں گزاری ،شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی بھت ساری نمایاں خصوصیات کے مالک تھے، سیاست میں بھترین سیاسی نظریہ رکھتے تھے

وہ ہمیشہ اپنی گفتگو سیاست کے بارے میں فرماتے کہ وہ سیاست قابل قبول جس میں نظام اسلامی کے قیام کے لیے کوشش کی جائے، اخلاقی اعتبار سے شھید اعلی اخلاق کے مالک تھے وہ شدید اختلاف کی صورت میں بھی اخلاق کا دامن نہ چھوڑتے ،ہمیشہ مظلوموں اور محروموں کی بات کرتے شھید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے نوجوانوں کی تعلیم اور تربیت پر خاص توجہ دی اور نوجوانوں کی بھترین تربیت کے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی بنیاد رکھی جس میں جوانوں کے بھترین تربیتی پروگرام رکھے جاتے لیکن دشمن شھید کی خدمات کو برداشت نہ کر سکا آخر 7مارچ 1995 کو لاہور میںشھید کر دیا اور ملت پاکستان اس عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے نائب صدر علامہ مختار احمد امامی نے کہا ہے کہ 15 شعبان امام زمانہ علیہ السلام کے یوم ولادت کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ اپنی زندگی کو امام مہدی علیہ السلام کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر میں امام مہدیؑ کے ظہور کے لئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے، امامؑ کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے، امام علیہ السلام کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے، آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام مہدیؑ ہی عالم بشریت کے لئے نجات دہندہ ہیں، آج امت مسلمہ جس زوال و ذلت کا شکار ہے اس کا بنیادی سبب اس فکری تربیت کا فقدان ہے جس کا درس آل رسول علیھم السلام کے گھرانے نے دیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر مذاہب کا بھی اس حقیقت پر کامل یقین ہے کہ جب دنیا گناہوں سے بھر جائے گی تو ایک نجات دہندہ کی آمد ہوگی، مسلمانوں کے اس عقیدے کو غیر مسلموں کی طرف سے بھی تسلیم کیا جانا اس کے سچا ہونے کی ایک دلیل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree