
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(سکردو)الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کاچو زاہد علی خان رکن مرکزی نظارت آئی ایس او پاکستان جو شہید ڈاکٹر اور مرحوم ثاقب اکبر کے رفیق بھی رہے تھے نے کہا کہ دین و ملت کیلئے کام کرنے کے سلسلے میں دونوں کا خلوص و جذبہ اور افکار میں یکسانیت کی بناء پر ان میں کوئی فرق سرے سے موجود ہی نہیں تھا بلکہ دونوں یک جان دو قالب تھے۔ افکارامام خمینی اور انقلاب اسلامی کے پرچار میں دونوں مگن رہے۔ دونوں کے تنظیمی ادوار میں ملک بھر میں ملت تشیع کی تنظیم بام عروج کوپہنچی۔
جناب ثاقب اکبر نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تنظیم کی آواز پہنچائی اور اس طرح سے مختلف ڈویژنز اور یونٹس بنے۔شہید ڈاکٹرمحمدعلی نقوی کی تنظیم سے لگاوکا یہ عالم تھا کہ ایک مرتبہ اپنی شادی کے دوران رسم حنا کے دن بھی پوسٹرزچھپوانے گئے ہوئے تھے اور اپنی دلہن سے کہا کہ تم سے دوسری شادی کررہاہوں جبکہ میری پہلی شادی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے ہوئی ہے۔ دونوں شخصیات پائے کے معاملہ فہم تھے اورملت کے لئے ہمہ تن جتن کرتے رہے۔انہوں نے دونوں شخصیات کو امامیہ طلباء تنظیم کے ہر فرد کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔
وحدت نیوز(سکردو)الہدیٰ فاؤنڈیشن بلتستان کے زیر اہتمام آئی او، آئی ایس او اور جامعۃالنجف کے تعاون سے ایک تعزیتی ریفرنس مرحوم سید ثاقب اکبرنقوی اور شہید ڈاکٹرمحمد علی نقوی کی یاد میں جامعۃ النجف میں منعقد ہوا.تعزیتی ریفرنس سے رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان حجت الاسلام شیخ احمد علی نوری (نائب مدیر حوزہ علمیہ جامعہ نجف سکردو) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید ثاقب نقوی و شہید ڈاکٹر علی نقوی ملک و ملت کے درخشان و تابندہ ستارہ تھے۔ دونوں منفرد مقام ومرتبہ کے حامل تھے۔ شہید نقوی کے آراء و افکار کو سید ثاقب نقوی نے قلم کے ذریعے محفوظ کیا۔ ملی یکجہتی کونسل کے قیام میں ثاقب اکبر نقوی کا اہم کردار رہا اور اتحاد بین مسلمین میں پیش پیش رہے۔اس ضمن میں ان کے جملے،تحاریر، تقاریر، تجاویزوآراء کوغیرشیعہ بھی وثوق سے تسلیم کرتے تھے۔ انہوں نے تکفیریت کو بے نقاب کیا۔ استعماریت واستکباریت نیز دہشت گردوں اور اسلام دشمنوں کے خلاف ان کا قلم ہتھیار کی مانند چلا۔ پاکستان کے اندر شیعہ ملت کے اکثر انقلابی نعروں کے خالق بھی ثاقب اکبرہی تھے۔
وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کا اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں ولنشیا ٹاؤن میں جشن انوار شعبانیہ کی مناسبت سے منعقدہ محفل مشاعرہ میں شرکت ۔ مشاعرہ کا اہتمام ولنشیا ٹاؤن کی مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا تھا جسمیں ملک بھر سے معروف شعراء کرام اور علمائے کرام کو مدعو کیا گیا تھا ۔ کراچی ملک کے معروف عالم دین اور معروف شاعر علامہ سید حسن ظفر نقوی اس محفل مشاعرہ میں بطور مہمان خصوصی شریک تھے ۔ دیگر شعراء نے بھی اس مشاعرے میں شرکت کی ۔ سید اسد عباس نقوی سابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ومرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان، سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان۔لاہور بھی علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ تھے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی کابینہ کا اجلاس ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی کی زیر صدارت وحدت ہاؤس جعفرطیارسوسائٹی ملیر میں منعقد ہوا، ضلعی جنرل سیکریٹری کاچو نیاز علی خان نے اجلاس کی کارروائی انجام دی، ضلعی سینیئر نائب صدر مولانا گلزار شاہدی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی، اجلاس میں تربیتی امور، مالیاتی امور ، تنظیم سازی اور رمضان المبارک کے پروگرامات پر گفتگو ہوئی ۔
اراکین کابینہ کو ماہانہ چندہ پابندی کے ساتھ جمع کروانے اور معاونین بنانے کی تاکید کی گئی، نئے اور پرانے تمام یونٹس کی تنظیم نو اور ضلع بھر میں ممبر سازی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا، ہفتہ وار تربیتی نشستوں ، دروس ، دعائیہ اجتماعات اور اسٹڈی سرکلز کے انعقاد کو ضلعی اور یونٹس سطح تک یقینی بنانے کا فیصلہ ہوا، ماہ مبارک رمضان میں تربیتی اور فلاحی برنامے پر بھی مشاورت کی گئی، جبکہ مزید تین نئے اراکین نے ضلعی کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھایا۔
نامزد اراکین میں ایم ڈبلیوایم کے بانی رکن سیدسجاد اکبرزیدی سیکریٹری امورتنظیم سازی، امام جمعہ والجماعت جامع مسجد حسینی جمعہ گوٹھ مولانا جاوید علی جعفری سیکریٹری امور تربیت اور ایڈوکیٹ سندھ ہائی کورٹ محمد جواد سیکریٹری امور قانون شامل ہیں، نئے نامزد اراکین کابینہ کو ضلعی نائب صدر مولانا بلاول فائزی ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری ممتاز مہدی اور سیکریٹری امور عزاداری قیصرعباس زیدی نے پھولوں کے ہار پہناکر خوش آمدید کہا جبکہ ضلعی صدر سید احسن عباس رضوی نے ان سے عہدوں کا حلف لیا۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس صدر منصب علی کربلائی کی زیر صدارت مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا، اس موقع پر ڈویژنل صدر منصب علی کربلائی نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر ڈویژن لاڑکانہ میں بھرپور اور وسیع پیمانے پر وحدت یوتھ ونگ میں ممبر سازی کا آغاز کریں گے اور پورے ڈویژن میں نیٹ ورک کو وسیع بنایا جائے گا، جبکہ پہلے مرحلے میں کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں نائب صدر، سيد عمران شاہ، جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم علی ڈومکی،فنانس سیکرٹری غلام رضا، میڈیا سیکرٹری ذاکر شاہ کو نامزد کیا گیا اور عہدیداروں سے حلف لیا گیا۔
وحدت نیوز(سکردو) صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم ،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور رکن اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے چلاس کے قریب راولپنڈی سے سکردو جانے والی کوسٹر حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔