Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کی رہائش گاہ واقع امامیہ کالونی پر3 شعبا ن المعظم کی مناسبت سے جشن شعبانیہ معصومین ؑ کا انعقاد جس میں امامیہ کالونی ، شاہدرہ اور اطراف کی تمام انجمنوں مسئولین کے علاوہ ماتمی سگنتوں ، نوحہ خوانوں اور کے سالار، بانیان مجالس ، مقامی عزاداری کونسلز کے ممبران ، سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنماوں کی بھر پور شرکت ۔

اس کے علاوہ مجلسوحدت مسلمین کے مقامی تنظیمی کارکنان کی بھی شرکت کی ۔ اس پروگرام ذاکرین اور مداح خونوں نے اہلبیت علیہم السلام کی شان میں قصائد پڑھے جسے حاضرین نے نعروں اور لبیک یاحسین کی صداوں سے استقبال کیا ۔ یہ پروگرام 3 گھنٹے جاری رہا ۔ سب شرکاء نے سیدحسن رضا کاظمی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہمیں ملکر جشن منانے اور عزاداری کے فروغ کے لئے موقع فراہم کیا ہے ۔یہ پروگرام کئی حصوں پر مشتمل تھا۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے اپنےوفد کے ہمراہ واشن لائن امام بارگاہ میں جشن انوار شعبانیہ میں شرکت کی اور پرجوش خطاب کیا عوام نے لبیک یاحسین (ع) اور نعرہ حیدری کی صداوں میں صوبائی صدر پنجاب کا استقبال کیا ۔ ذاکرین اہلبیت (ع) اور علمائے کرام نے اس جشن انوار شعبانیہ سے خطاب کیا ۔صوبائی صدر کے ہمراہ سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری ، سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ، ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری و دیگر موجود تھے  انوار شعبانیہ جشن میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔واشنگ لائن امام بارگاہ میں سالانہ جشن انوار شعبانیہ منایا جاتا ہے ۔ واشنگ لائن امام بارگاہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مقامی رہنما اس طرح کے مذہبی پروگرامات کی ترتیب دیتے ہیں ۔ سال بھر میں اس امام بارگاہ میں بڑے اچھے پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں ۔ یہ علاقہ مجلس وحدت مسلمین کا گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ برادر نجم عباس خان ،آفتاب ہاشمی اور ان کے دیگر ساتھی بڑی محنت سے اس طرح کے پروگرام ترتیب دیکر پیش کرتے ہیں ۔سال بھر میں مجالس عزاء اور ایام اللہ کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مولاامام حسین (ع) مولاغازی عباس (ع)کے فضائل بیان کیے ۔علامہ صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا متنازعہ بل کے متعلق بھی عوام کو آگاہ کیا اور حاضرین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر ایک مضبوط آواز بننے کی سفارش کی ۔ جب مکتب کی آوازمضبوط ہوگی تو اپنے اہداف حاصل کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے ورنہ غیر ہماری قسمت اور مکتب کا فیصلہ کرتے رہیں گے ۔ اصل طاقت عوام ہیں ۔ اپنے ووٹ کو قیمتی سرمایہ سمجھیں کسی دوسرے کو ووٹ دینے کی بجائے اپنے مکتب کو مضبوط کریں ۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مسئولین آپ کو ناامید نہیں کریں گے ۔ ان شاءاللہ ۔ حاضرین نے نعروں سے علامہ صاحب کے فرمودات کی تائیدکی ۔جشن کے آخر میں سال بھر میں اچھی کارکردگی کرنے کرنے تنظیمی اور ماتمی انجمنوں کے سالاروں ،بانیان مجالس اور فروغ عزاداری میں پیش پیش عزاداروں میں شلڈز تقسیم کی گئیں ۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ امامیہ کالونی ،جامع امامیہ مسجد کے امام جمعہ جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ باقر مجلسی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔علامہ باقر مجلسی نے علامہ سید علی اکبر کاظمی کو صوبائی صدر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور امامیہ کالونی آمد پران کا شکریہ ادا کیا ۔

علامہ سیدعلی اکبر کاظمی نے علامہ باقر مجلسی کی علاقے میں دینی خدمات او فعالیت پران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس طرح علاقے کے مومنین آپ کے بابرکت وجود سے مستفید ہورہے ہیں۔امید کرتے ہیں ان شاءاللہ آپ سے پورے لاہور کے لئے استفادہ کریں گے ۔ علامہ سید علی کاظمی نے انہیں لاہور شادمان میںواقع مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹریٹ کی فعالیت کے متعلق بتایا اور کہا کہ آپ تشریف لائیں ہم آپ سے استفادہ کریں گے ۔ علامہ باقر مجلسی امام جمعہ امامیہ کالونی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ ایک مناسب فرصت میں ایم ڈبلیو ایم سیکرٹریٹ ضرور آئوں گا ا شاءاللہ ۔

وحدت نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ آمد ،جہاں انہوں نے ضلعی صدر اور ان کی ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اس ملاقات میں سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات میں تنظیمی و سیاسی امور پر گفتگو کی گئی ۔ضلعی کابینہ کی تشکیل پر صوبائی صدر نے ضلعی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ جات کی فعالیت اور تحصیلوں کے سیٹ اپ پر فوکس کیا جائے ۔ سید عرفان حیدر نقوی ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع شیخوپورہ نے علامہ سید علی اکبر کاظمی کا شکریہ ادا کیا کہاانہوں وقت نکالااور ضلع شیخوپورہ کا وزٹ کیا ۔

سید عرفان حیدر نقوی ضلع صدر ضلع شیخوپورہ کی سیاسی ، مذہبی صورتحال پرصوبائی صدر کو بریف کیا ۔ اور کہا کہ آپ کے وزٹ کے ان شاءاللہ بہتر نتائج نکلیں گے اب ہم انشاءاللہ تحصیل سیٹ اپ کی جانب جائیں گے۔ تحصیل مریدکے میں آرگنائزننگ کمیٹی بن چکی ہے باقی تحصیلوں میں جلد سیٹ اپ مکمل کیے جائیں گے ۔ آنے والے متوقع انتخاب کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مرکزاور صوبہ کی  انتخاب پالیسی کو فالو کیاجائے گا ، ضلع میں سیاسی سرگرمیاں صوبائی کابینہ کی ہم آہنگی سے انجام دی جائیں گی ۔ ان شاءاللہ ۔

وحدت  نیوز(لاہور)علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی شیعہ بورڈ کے عہدیداران سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات، علاقائی و ضلعی مسائل اور عزاداری کے فروغ کیلئے تبادلہ خیال۔ چیئرمین شیعہ بورڈ الحاج سید ابرار حسین نقوی، سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری MWM پنجاب، سید محمد علی شیرازی صدر شیعہ بورڈ، سید جبار علی نقوی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری شیعہ بورڈ، سید علی عرفان نقوی ضلعی صدر MWM شیخوپورہ، چیئرمین انوار الحق حیدر و دیگر کی شرکت۔

ملاقات کا اہتمام سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کیا تھا ۔ ملاقات بڑے اچھے ماحول میں ہوئی ۔ ملاقات میں مکتب اہلبیتؑ کو درپیش چلنجز پر گفتگو ہوئی ۔ اور پنجاب کی سیاسی اور مذہبی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علامہ سید علی اکبرکاظمی نے شیعہ بورڈ کے چیئرمین اور ممبران کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا جس پر انہوں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم کا شکریہ ادا کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ 21 رماہ رمضان المبارک(یوم شہادت حضرت امام علیؑ جلوس) کے لائسنس ہولڈرجناب احمد منیر قزلباش (ایڈووکیٹ) سے ان کی رہائش پر ملاقات کی ۔ جناب احمد منیر قزلباش کے آباواجدادنے آج سے تقریباً سو سال (97 سال) قبل انگریز حکومت سے ذاتی مفاد کی بجائے مکتب اہلبیت ؑ کے لئے قربانی دی اور مولاامیرالمومنین ؑ کی محبت اور عقیدت کی وجہ سے لاہور میں یوم علی کا لائسنس حاصل کیا ۔ بعد میں آنے والی حکومتوں نے لالچ دیئے ، دھمکایا ، مقدمات کیے مگر ان ساری مشکلات کی پروا کیے بغیر نہ جلوس رکا اور نہ ہی روٹ تبدیل کرایا ۔ کرونا کے ایام میں حکومت وقت کی جانب سے بہت پریشر ڈالاگیا مگر احمد منیر اور ان کی فیملی نے اس سارے پریشر کو برداشت کیا اور یوم علی ؑ کے جلوس کو جاری وساری رکھا ۔ اس جلوس میں 2 سے 3 لاکھ افراد شریک ہوتے ہیں ۔یہ یوم علی ؑ کا سب سے قدیمی اور تاریخ جلوس کہلاتا ہے ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی نے سید احمد منیر گیلانی کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اورہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا ۔ جس پر سید احمد منیر گیلانی اور کے بھائی علامہ سید علی اکبر کاظمی اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔ سید حسن رضا کاظمی  صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب،برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری سیکرٹریٹ ایم ڈبلیوایم پاکستان ۔لاہور بھی ہمراہ تھے ۔ یہ ملاقات احمد منیر قزلباش کی رہائش گاہ پر ہوئی جو ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree