
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف پاکستان تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کی حمایت کے حوالے سے آج ملتان میں جیل بھرو تحریک کے عوامی اجتماع کے موقع پر ملتان میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے اس تحریک کو پاکستانی عوام کی حقیقی آزادی کی تحریک قرار دیا اور کہا کہ انشااللہ عوامی انقلاب کے بعد پاکستان میں امریکہ اور اسرائیل کی سازشیش ناکام ہوں گی، پاکستان ایک خودمختار اور حقیقی آزاد ملک کے طور پر سامنے آئے گا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وفد میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سید دلاور زیدی، عمر فاروق ایڈوکیٹ صدر ضلع کوٹ ادو، حسنین کربلائی، عاشق حسین، فخر نسیم، وجاہت مرزا، عمار صدیقی، اظہر حسین، مداح حسین سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی صدر پی ٹی آئی عون عباس بپی، ملک عامر ڈوگر ایم این اے، وسیم خان بادوزئی، ڈاکٹر اختر ملک، خالد وڑائچ اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔
ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی علامہ اقتدار نقوی کی قیادت میں سابق وزیرمملکت ملک عامر ڈوگر سے ملاقات
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے وفد کی سابق وزیر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کی اور ملک کی موجودہ صورت حال میں جیل بھرو تحریک کی حمایت کی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی کی وفد کے ہمراہ ملاقات، وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، عاطف سرانی صوبائی میڈیا سیکرٹری شامل تھے۔
ملاقات میں ملک عامر ڈوگر نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جیل بھرو تحریک کی حمایت اور خود اپنی گرفتاری کے لیے اپنے آپ کو پیش کرنے کو سراہا اور مستقبل میں مجلس اور تحریک انصاف کی مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔
وحدت نیوز(ٹنڈوالہیار)مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو الہیار کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان جشن انوار شعبان ریلی بسلسلہ ولادت با سعادت مولا امام حسین ع و مولا غازی عباس ع مرکزی امام بارگاہ حیدری تبلیغ قائم آل محمد ص سے نکالی گئی جس میں خصوصی خطاب و شرکت نائب صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ علامہ دوست علی سعیدی صاحب نے کی ،ریلی اپنے روایتی روٹ سے ہوتی ہوئی امام بارگاہ حیدری پر اختتام پذیر ہوئے مومنین نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی۔ریلی کی قیادت لیاقت علی کمبوہ ضلعی سینئر نائب صدر ، سیدعنایت شاہ ،علامہ اطھر علی مطہری، مولانا تنویر حسین، مولاناکریم بخش کریمی ،فیض محمد ضلعی نائب صدرنے کی ۔
وحدت نیوز(لاہور) مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی گرفتاری دینے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج روز ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر قائد وحدت نے امام حسین ع کے سچے پیروکار ھونے کا ثبوت دیتے ھوے قوم و ملت پاکستان کی آزادی ، آئین پاکستان کی بالا دستی ، پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری ، لاپتہ اسیران کی رہائئ کی خاطر پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے کے خلاف اور امریکی کٹھ پتلیوں کی امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاجاً گرفتاری پیش کر کے ، ملت تشیع پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا ھے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم بحثیت اس قوم و ملت کی ماووں اور بہنوں کے اپنے قائد وحدت کے اس بروقت اور حکیمانہ اقدام کی ، نہ صرف بھر پور حمایت کرتی ھیں بلکہ امام زمانہ علیہ السلام کے حضور یہ عہد کرتی ھیں کہ اس حسینی اقدام کے بعد ہم بھی زینبی کردار ادا کرنے کے لئے بھر پور آمادہ اور تیار ھیں ۔ میں اپنی تمام پاکستانی خواتین کو دعوت دیتی ھوں کہ آئیں اس ظلم کے خلاف تحریک میں پاکستان کے دشمنوں کے خلاف جو حکومت پر قابض ہو کر نہ صرف پاکستان کو شدید ترین نقصان پہنچانا چاہتے ھیں بلکہ ملت پاکستان کو بھی بیرونی طاقتوں کا غلام بنانا چاہتے ہیں ، ہمارے ساتھ شامل ھوں ، اور ملکی ڈاکوؤں اور لٹیروں کو یہ پیغام دیں کہ ہماری پاک سرزمین پاکستان کی مائیں اور بہنیں اور بیٹیاں جلد ہی تمہیں گریبانوں سے پکڑ کر جیلوں کی کوٹھریوں میں روانہ کرنے آرھی ہیں
عزیزان اس دوران جب تک ھمارے قائد وحدت کی طرف سے نئے لائحہ عمل کا اعلان نہیں ہوتا ، میں اپنی تمام ماووں ، بہنوں اور بیٹیوں کو یہ پیغام دینا چاہتی ھوں کہ اس وقت ہماری فوری ذمہ داری یہ بنتی ھے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کو زیادہ سے زیادہ نشر کریں ، اگر آپ کے گھر کے مرد حضرات ابھی بھی کسی شک و شبہ کا شکار ھیں تو ان کو اپنی قاطعیت سے میدان عمل میں ھونے اور اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار کریں ۔ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ بیدار کرنے کے لئے اور حکومت کے جھوٹے پروپگنڈے کو ناکام بنانے کے لئے روشنگری اور بصیرت افزائی کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے ، ان لٹیروں کو بے نقاب کیجیے ، اور ضرورت پڑنے پر تیار رھیں کہ اگر ھمیں میدان میں کودنا پڑے تو پھر مملکت خداداد پاکستان اور آئندہ آنے والی نسلوں کی خوشحالی اور ترقی کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نھیں کریں گیں ۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کی جانب سے ضلعی سطح پر قانونی امور کو سرانجام دینے کے لیے وحدت لائرز فورم کا اعلان کر دیا گیا، وحدت لائرز فورم کے پہلے باقاعدہ اجلاس میں شہباز علی خان گرمانی ایڈووکیٹ کو فورم کا صدر، ملک تنویر عباس گھلو ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر، سید مجتبی ضیغم شمسی ایڈووکیٹ کو نائب صدر، مہر سجاد علی چوہان ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری، ناصر عباس ایڈووکیٹ کو سیکرٹری فنانس، مرتضی مہدی ایڈووکیٹ کو جوائنٹ سیکرٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے، اجلاس میں مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی، ضلعی جنرل سیکرٹری سردار عون رضا انجم ایڈووکیٹ، ممبر ڈویژنل امن کمیٹی انجینئر سخاوت علی سیال موجود تھے۔
ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ ضلع کی سطح پر وحدت لائرز فورم کا قیام خوش آئند ہے، معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں، مظالم کو روکنے میں یہ فورم اپنا کردار ادا کرے گا، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے جیل بھرو تحریک کی حمایت کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں، قیادت کے حکم پر اضلاع کی سطح پر گرفتاریوں کی حکمت عملی طے کر لی ہے، ہم اس ظالمانہ نظام، جبری گمشدگیوں، عزاداری کے خلاف پابندیوں، اور قومی اداروں مسلکی طور نامتناسب نمائندگی کو مسترد کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(لالہور) مرکزی سیکریٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل ماڈل ٹاؤن لاہور میں سفر تجدید عہد کے عنوان سے شیخ الاسلام جناب ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ڈیجیٹل نمائش کی افتتاحی تقریب میں مرکزی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب۔
انہوں نے تکفیریت کے خاتمے کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کے فتوی اور اس کے مبانی پر روشنی ڈالی ۔برادر ناصر شیرازی نے کہا کہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ساتھ معاہدہ بھی ملکی سلامتی اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے ایک عظیم قدم تھا۔
انہوں نے کہا کہ فرمان امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی روشنی میں ظلم کے مقابل اور مظلوم کی حمایت میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیا اور شہدا کی اواز بنی ۔انشاللہ ائندہ بھی ملکر اسلام کی سربلندی، وطن کی سلامتی اور وحدت اسلامی کا یہ مشترکہ سفر جاری رہے گا ۔
انہوں نے مجلس وحدت اور پاکستان عوامی تحریک کے مابین ہونے والے معاہدے کو بھی ملکی سیاسی منظر نامے میں ایک اہم قدم قرار دیا ۔اس موقع پر سید ناصر عباس شیرازی نےنمائش کے اہم ترین سیکشن کا افتتاح اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹ کر کیا جبکہ تمام سیکشنز کی وضاحت صاحبزادہ حسین محی الدین نے خود کی ۔مرکزی ہال کے افتتاح کا آغاز دعا سے ہوا اور جناب حسین محی الدین اور جناب ناصر شیرازی نے مشترکہ طور پر اس کا افتتاح کیا ۔
دیگر مہمانوں میں وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی جناب اصغر زیدی ،کالم نگار صحافی مظہر برلاس، معروف میڈیا پرسن اوریا مقبول جان ،مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک جناب خرم نواز گنڈا پور شامل تھے ۔علما ونگ کے صدر جناب میر آصف اکبر نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔