Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کیئے وعدے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ طور پر گرفتاری دے دی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے دیگر ساتھیوں سمیت راولپنڈی میں گرفتاری دی۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری، آزاد خارجہ پالیسی، بیرونی مداخلت کے خاتمے، آئین کی حکمرانی، قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدوجہد میں ایم ڈبلیو ایم ہر اول دستہ ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے راولپنڈی میں ساتھیوں کے ہمراہ پولیس کو گرفتاری دی تو اس دوران کارکنوں نے نعرہ حیدری یاعلیؑ کے نعرہ لگائے، لبیک یا حسینؑ کی صدائیں بلند کیں۔

کارکنوں کے نعروں کے جواب میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا اور پولیس وین میں سوار ہو گئے۔ خیال رہے کہ پنڈی سے تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور فیاض الحسن چوہان نے جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری نشرواشاعت معمبررضا نقوی کے والد بزرگوار کے انتقال پر اظہار تعزیت کیلئے مہاجر قومی موومنٹ (حقیقی) کے چیئرمین آفاق احمد کی مرحوم کے گھر آمد اور مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس اور تعزیت ۔

آفاق احمد نے مرحوم کے پسماندگان سے ملاقات میں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغفرت کی دعا کی اور کہا کہ خداوند متعال مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عنایت فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وحدت نیوز(کراچی)سعودی حکومت کی جانب سے عمرے کی ادائیگی کے دوران گرفتار کئے جانے والے علامہ سید ناظر عباس تقوی کے خانوادے سے کراچی میں شیعہ تنظیموں کے وفد نے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید ناظر عباس تقوی تاحال سعودی حکومت کی قید میں ہیں اور ان کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ اس مناسبت سے کراچی میں شیعہ تنظیموں کے وفد نے علامہ ناظر عباس تقوی کی رہائشگاہ پر ان کے خانوادے سے ملاقات کی اور علامہ ناظرتقوی کی جلد باحفاظت رہائی کیلئے خصوصی دعا کی۔

 وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے صدر دیباج عابدی، جعفریہ الائنس کے رہنما غیور عباس، مرکزی تنظیم عزا کے ثروت حسین رضوی، ایس ایم شمسی، بوتراب اسکاؤٹس کے مہدی عباس، امامیہ آرگنائزیشن کے حیدر علی سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان کے زیر اہتمام جشن امام حسین علیہ السلام اور حضرت غازی عباسؑ  کے موقع پر سورج میانی میں کیک کاٹاگیا حدیث کساء کی تلاوت علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب نے کی ۔

تقریب میں برادر سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ،سید وسیم زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،سید دلاور زیدی صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ،فخر نسیم صدیقی سابق سیکرٹری تنظیم سازی ،سید تصور کاظمی صدر مجلس وحدت مسلمین سورج میانی ،برادر عمار صدیقی فرینڈز گروپ سورج میانی کے برادر علی حیدر صدیقی ،برادر مختیار صدیقی ، علی رضا صدیقی ، مبشر صدیقی ،ظہور لودھرا نے خصوصی شرکت کی ۔

 اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے دعاء کی گئی ۔ علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے قائد وحدت ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مرکزی چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ہر فیصلے کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ سے چیئرمین سیٹینڈنگ کمیٹی جی بی کونسل ایوب شاہ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین اور دیگر ممبران نے ملاقات کی،ملاقات میں گلگت بلتستان کے مختلف ایشوز خاص کر جی بی کونسل ارکان کے ڈویلپمنٹ فنڈر کے فوری اجراء سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا،ارکان کونسل نے اس بات پر زور دیا کہ گلگت بلتستان میں جاری گندم بحران کے حل سمیت پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اپنا کردار ادا کرے۔

اس موقع پر مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے ارکان کونسل سے یقین دہانی کی کہ کونسل اراکان کے لئے ترقیاتی فنڈز کے فوری اجراء کے لئے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سمیت متعلقہ اداروں سے مل کر اسکا فوری حل نکالا جائے گا ساتھ ہی گلگت بلتستان میں جاری گندم بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے گندم کی جلد ترسیل سمیت پی ایس ڈی پی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدرکی بی بی پاکدامن کے مسافرخانہ جو عزاداری اور جشن کی محافل کے لئے معروف ہے میں جشن میلاد معصومین (ع) میں شرکت جشن کے آخر میں اختتامی دعا کرائی اور سب بانیان اور عزاداروں نے ملکر جشن معصومین علیہم السلام کا کیک کاٹا ۔

 اس جشن میں شوکت رضا شوکت ، علی عباس ، اور ذاکر اہلبیت (ع) منتظر مھدی نے آئمہ طاہرین کی شان میں قصائد پڑھے جس کو لوگوں نے بڑا سراہا۔جشن کے اختتام پر صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے بی بی پاک دامن کے مزار پر جا کر حاضری دی اور زیارت پڑی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree