Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(لاہور)قومی مرکز میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام یونیورسٹیوں کے طلبا کے لئے منعقد ہونے والی 'نیکسٹ جنریشن سمٹ'سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری، سنٹر فار پاکستان اینڈ گلف سٹڈیز کے صدر،فیکلٹی ممبر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اور بین الاقوامی امور کے ماہر قانون دان ایڈووکیٹ سید ناصر عباس شیرازی کا خصوصی خطاب،کثیر تعداد میں طلبا کی شرکت۔

جناب ناصر عباس شیرازی نے جوان کو مستقبل کی امید قرار دیا اور ایک قرانی جوان کی خصوصیات بیان کیں ۔انہوں نے معنویت ،ذمہ داری ،احساس، ایثار اور دین کے لئے قربانی کے جزبے کو جوان کی خصوصیات کے طور پر بیان کیا ۔ظلم کے مقابل قیام کے لئے جوان کے جزبہ اور بزرگوں کی بصیرت درکار ہے ۔آج کے دور میں جوان وہ نہیں ہے جو عمر کے لحاظ سے جوان ہو بلکہ جوان وہ ہے جو ان صفات کا حامل ہو اور معاشرے سے ظلم اور فساد کے خاتمہ کے عمل میں متحرک ہو قرآنی جوان وہ ہے جو مہدی آخرؑ کا عملی منتظر ہے ۔جو بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتا ہے اور جو ملکی سطح پر مثبت اقدار کو فروغ دینے اور عدل کے قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہو۔

انہوں نے آئی ایس او کو جوانوں کی معنوی امنگوں کا ترجمان قرار دیا اور تعلیمی عمل کے دوران تنظیم سے وابستگی کی اہمیت بیان کی ۔سمٹ کے دوسرے مقرر معروف موٹیویشنل سپیکر ،بیسٹ سیلر کتب کے مصنف اور معروف کنسلٹنٹ جناب قیصر عباس تھے جنہوں نے لیڈرشپ کے بنیادی اصول بیان کئے ۔آخر میں سوالات و جوابات کا سیشن تھا جس میں طلبا نے بھر پور دلچسپی لی ۔معزز مہمانوں کو پھولوں کے گلدستے اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کاظم میثم نے کہا ہے کہ رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا پر حملہ پورے جی بی پر حملے کے مترادف ہے۔ عوامی نمائندوں پر اس دیدہ دلیری سے حملہ کرنا ثابت کرتا ہے کہ ملک میں لاقانونیت کا بول بالا ہے اور کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد حملہ آوروں کو گرفتار کیا جائے۔ اس واقعے میں کسی بھی قسم کی سستی قابل برداشت نہیں ہے۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اللہ یار)مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی جانب سے ضلع جعفر آباد کا اہم اجلاس مجلس علماء شیعہ بلوچستان کے صوبائی نائب صدر مولانا ذوالفقارعلی سعیدی کی صدارت میں دوپاسی ہاؤس ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلع جعفرآباد کے علماء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں اکثریت رائے سےمولانا سید مختیار حسین شاہ نقوی کو مجلس علماء شیعہ ضلع جعفرآباد کا صدر منتخب کیا گیا۔

انہوں نے اپنی کابینہ میں مولانا محمد سچل جسکانی کو نائب صدر، مولانا محمد علی جمالی کو جنرل سیکرٹری اور مولانا علی حسن ویسر کو سیکرٹری تبلیغات نامزد کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے عظمت شہداء کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہداء محفل انسانی کی شمع ہیں۔ جنہوں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر محفل انسانی کو منور کیا۔ شہداء اور ان کے ورثاء کی قربانی کو قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کالعدم تنظیموں، تکفیری گروہوں اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کرکے ملک میں دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع شادمان لاہور میں آسمان ولایت کے تیسرے درخشندہ ستارے مولا وآقا حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر صوبائی کابینہ کی جانب سے ایک مختصر جشن کا اہتمام کیا گیا ۔ صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کے علاوہ صوبائی سیکرٹریٹ کا اسٹاف اور شادمان سے برادر عقیل اور زیدی برادران نے شرکت کی ۔ ذاکر اہلبیت (ع)حماد رضا نے مولا کی شان میں قصیدہ پڑھا ۔ مولانا ظہیر کربلائی اور علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مولانا امام حسین علیہ السلام کے فضائل بیان کیے ۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مشہور حدیث ، (ان الحسین مصباح الھدی وسفینتہ النجاہ ) کی شان ومنزلت اور مفہوم بیان کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ جشن کے آخر میں مولا کی ولادت باسعادت اور باقی تمام معصومین علیہم السلام کے ایام ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک کیک کاٹا گیا ۔

 اس جشن میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کے علاوہ  سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ۔ برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب۔ برادر کاظم علی نقوی ، برادر سجاد نقوی ،برادر مشرف حسین ،برادر کاظم علی جعفری کربلائی اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ مرحوم و مغفور برادر سید ثاقب اکبر چیئرمین البصیرہ کی مجلس ترحیم میں شرکت کی ۔ مرحوم کے سوئم کے سلسلے میں یہ مجلس ترحیم مرحوم کے خانوادہ اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے باہمی اشتراک سے مسجد محمدی گلبرگ میں رکھی گئی تھی۔

 اس مجلس ترحیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف مسالک کے افراد نے شرکت کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے مرحوم ثاقب اکبر کے فرزند مولانا علی عباس نقوی سربراہ ادارہ التنزیل پاکستان اور مرحوم کے بھائی جناب علامہ ڈاکٹر سید نعیم نقوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان  کے ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن اور جناب مولانا سید اسد عباس نقوی ادارہ تربیت آئی ایس او سےصوبائی کابینہ کی جانب سے تعزیت پیش کی  اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے ہمراہ برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب، مولانا ظہیر کربلائی آفس سیکرٹری صوبائی سیکرٹریٹ بھی تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ان کے دیگرساتھیوں کو جیل بھروتحریک میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے رات گئے ویرانے میںلے جاکر وین سے اتار کر چھوڑ دیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے اس غیر ذمہ دارانہ اور نامعقول اقدام پر وائس چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شدید تشویش اور غصے کا اظہار کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو گرفتار کرنے کے بعد ویرانے میں جا کر زبردستی  چھوڑ دیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دہشت گردوں کی طرف سے سیکورٹی تھریٹس کے باوجود انہیں انتہائی غیر محفوظ جگہ پر چھوڑنا قابل مذمت اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔ہم پولیس کی اس گھناؤنی حرکت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہو ں نے مزید کہا کہ حکومتی دعوؤں کی کلی کھل گئی ہے کہ کوئی گرفتاری نہیں دے رہا بلکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے گرفتاری دینا چاہی اور انہیں گرفتار نہیں کیا گیا۔ بعد ازاں پولیس لائنز پہنچنے کے باوجود علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار نہ کرنا حکومتی خوف کا واضح ثبوت ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جیسی عوامی شخصیت کی گرفتاری امپورٹڈ حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree