
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(بنوں)مجلس علماء شیعہ پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے بنوں کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف شیعہ سنی اکابرین سے ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء ذاکر نوروز علی بھی ان کے ہمراہ رہے،علاوہ ازیں ایم ڈبلیو ایم بنوں کے رہنماوں نے ان کا استقبال کیا۔
علامہ سید عبدالحسین الحسینی کا کہنا تھا کہ مجلس علماء شیعہ اور مجلس وحدت مسلمین ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ہم پاکستان کو قائد اور علامہ اقبال کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
وحدت نیوز(کوہاٹ)کوہاٹ میں الحجت ایجوکیشنل پیراڈاٸز کا افتتاح ہوگیا، اس مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، مشران قوم، تعلیمی، سماجی و سیاسی قاٸدین نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی رہنماء علامہ حمید حسین امامی نے خصوصی خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ عراقی سفارت خانے آمد ۔ عراقی سفیر جناب حمید عباس لفطہ سے ملاقات ۔ اس موقع پر زائرین سید شہداء حضرت امام حسین ع کی مشکلات اور ان کے حل کے حوالے سےباہمی گفتگوکی گئی ۔
اس موقع پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عبا س جعفری نے معزز ایمبیسڈر کو زائرین کربلا کے حوالے سے مثبت کام کرنے پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی ۔
ملاقات میں صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان علامہ سید آغا علی رضوی ، وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم ، معاون سیکریٹری شعبہ امور خارجہ علامہ ضیغم عباس اور ڈاکٹر ابن حسن بھی علامہ راجہ ناصرعباس کے ہمراہ موجود تھے۔
وحدت نیوز(مری)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے بھمبروٹ سیداں مری میں طلوع سحر کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے لیے امید لازمی جزو ہے۔ جامعہ آمنہ بنت الہدی کے زیراہتمام طلوع سحر کانفرنس سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے امید کو انسانی معاشرہ اور مستقبل کے لئے لازمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن و اہلبیت نے انسان کو امیدوار بنایا ہے، اسے باور کرایا ہے کہ ظلم کی سیاہ رات ختم ہو گی اور پوری کائنات عدالت الہیہ سے روشناس ہو گی، امید انسان کو متحرک بناتی ہے، مہدویت بھی ایسی ہی امید ہے جس نے حتمی طور پر بنی نوع انسان اور پوری کائنات کو نجات عطا کرنی ہے، انقلاب اسلامی ایران بھی امید کے ایک مرحلہ کی تکمیل کا نام ہے، ہر انسان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے وجود سے ان مثبت اقدار کو فروغ دے جو عدالت اور انصاف کی عالمی حکومت میں مددگار ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ ظلم کے مقابل جدوجہد کریں، مظلوم کے ساتھ کھڑے ہوں، انفرادی اور اجتماعی جدوجہد کے ذریعے عدالت کے نظام کی فراہمی میں اہنا حصہ ڈالیں۔اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر مقامی افراد میں ہدیہ جات تقسیم کئے گئے اور کیک کاٹا گیا۔
وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں شاہی چوکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت قاسم ابن حسن علیہ السلام کی زندگی ہمارے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ جنہوں نے اپنے زمانے کے امام کی نصرت کی خاطر اپنی جان فدا کی۔ آپ علیہ السلام نے شوق شہادت کا کا کچھ یوں اظہار کیا کہ میری نظر میں شہادت کی موت شہد سے زیادہ شیرین ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان میں عوامی شعور و بیداری کے نتیجے میں غلامی نامنظور کا نعرہ مقبول ترین نعرہ بن چکا ہے۔ عوامی شعور میں اضافہ غلامی کی زنجیریں توڑنے کا باعث بنے گا۔ غلامانہ ذہنیت کے لوگ عوامی شعور و بیداری سے خائف نظر آ رہے ہیں۔ جبکہ عوام نے اپنے شعور سے حائل رکاؤٹوں کو توڑا ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کی سالمیت، خودمختاری، استقلال اور آئین کی بالادستی کے لئے گرفتاری پیش کی۔ ہمیں وطن عزیز پاکستان میں غیر ملکی مداخلت اور غلامی منظور نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار اور فرامین کی روشنی میں ملک میں اسلامی اقدار اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے مصروف عمل ہے۔ قائد شہید کی جدوجہد اور افکار ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوری جماعتوں کی جانب سے ملکی آئین سے بغاوت اور الیکشن سے فرار حیرت انگیز ہے۔ حالیہ ضمنی الیکشن نے تیرہ جماعتی حکومتی اتحاد کی حیثیت سے پردہ اٹھا دیا۔ حکومتی اتحاد کی شرمناک شکست ان پر عوام کے عدم اعتماد کا مظہر ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات نے سابق وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کوآئندہ قومی انتخابات میں کوئٹہ کے دوصوبائی حلقوں سے ایم ڈبلیوایم کا امیدوار نامزدکردیاہے۔
ایم ڈبلیوایم شعبہ سیاسیات نے پارٹی چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے مشاورت کے بعد آغا رضا کو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن کے دونوں صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے امیدوار نامزد کیا ہے ۔
آغا رضا کی نامزدگی کو پارٹی قیادت کی جانب سے سراہا گیا ہے اور ان کی سابقہ دور میں قومی ملی اور عوامی خدمات خصوصاً محدود مدت ِ اقتدار میں حلقے کے عوام،مسنگ پرسنز ، کوئٹہ تفتان روٹ اور تفتان بارڈر پر زائرین کی سہولیات کیلئے کی جانےوالی ناقابل فراموش خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آغا سید محمد رضا 2013کے قومی انتخابات میں کوئٹہ کے حلقہ PB-27 سے ممبر منتخب ہوئے تھے اور اپنے دوراقتدار کے مختلف ادوار میں چار صوبائی وزارتوں کے قلمدان ان کی قابلیت کےسبب ان کے سپرد کیئے گئے تھے ۔
آغا رضا نے بلوچستان حکومت میں قانون، لائیواسٹاک، جنگلات اور پارلیمانی امور کے وزیر کی حیثیت سے اپنے فرائض باحسن وخوبی انجام دیئے تھے۔