Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما سینیٹر پیر صابر شاہ سےان کے آفس میں ملاقات ۔ ایم ڈبلیوایم کے وفد میں مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی ،مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی، ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی صدر آغاسید علی رضوی اور مرکزی سیکریٹری روابط محسن شہریار شامل تھے۔

 ایم ڈبلیوایم کے وفد نے سینیٹر پیرصابر شاہ کی توجہ قومی اسمبلی سے منظور شدہ متنازعہ فوجداری ترمیمی بل کی جانب مبذول کرواتے ہوئےاپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ بل قومی سلامتی و استحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو ثبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، ملکی حالات اور ماضی کے واقعات ایسے کسی شدت پسندانہ سوچ کے عکاس بل کی منظوری کی اجازت نہیں دیتے، ایک ایسا بل جس میں محترم اور مقدس شخصیات کا کوئی معیار معین نہیں ،سزا اور جزا کے تعین کیلئے کوئی طریقہ کار وضع نہیں کس طرح آئینی تقاضوں کو پورا کرتا ہے ؟

 بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر پیر صابر شاہ نےایم ڈبلیوایم رہنماؤں کے متنازعہ فوجداری ترمیمی بل پرتمام تر تحفظات کو بغور سنا اور انہیں منطقی قرار دیتے ہوئے ان تحفظات کودور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ عصرحاضر کے نامور دانشور، داعی وحدت،مفکر ومدبر ، ادیب وخطیب سیدثاقب اکبر نقوی مرحوم کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات کی اور قبر پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس حفظ اللہ نے علمائے کرام اور تنظیمی عہدیداران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل اور صدرنشین البصیرہ ٹرسٹ سید ثاقب اکبر نقوی کے پسماندگان سے ان کے گھر جاکر ملاقات کی اور مرحوم کی دینی قومی اور ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ مرحوم ایک نفیس اور ہر دلعزیز شخصیت کے حامل تھے۔ان کی رحلت ملک وقوم کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے اپنی پوری زندگی اتحاد و وحدت کی ترویج و فروغ میں صرف کردی،ملی یکجہتی کونسل کے قیام کیلئے مرحوم نے شب وروز جدوجہد کی ،مرحوم ایک بہترین مصنف، شاعر اور ادیب بھی تھےجن کی بیشمار تصانیف ان کے علمی وادبی ذوق وشوق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ثاقب اکبر نقوی کے انتقال سے پیداہونے والا خلاء مدتوں پرنا ہوسکے گا، خدا وند متعال مرحوم ومغفور کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار آئمہ معصومین علیہم السلام میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم مرحمت فرمائے۔

بعد ازاں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظ اللہ نے وفد اور ثاقب اکبر نقوی کے پسماندگان کے ہمراہ مرحوم کی قبر پر حاضری دی پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری نےوفد کے ہمراہ ترکی کے سفارتخانے کا دورہ کیا، ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پیکاسی نے آپ کا استقبال کیا اور ملاقات کی جس میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے ترکی میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کے دوران چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ترکی اور پاکستان دو اہم برادر اسلامی ملک ہیں جن کی عوام مذہبی ودینی حوالوں سے مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ان دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی و تہذیبی مماثلتیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں جنہیں دونوں اقوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے مزید کہا کہ ترک عوام کا عزم و استقامت دیدنی ہے،ترک عوام نے دنیا میں اپنی محنت اور لگن کے بل بوتے پر تمام شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں مقام حاصل کیا، ترک عوام اپنی دلیر قیادت کی بدولت مشکل کی اس گھڑی پر باطریق احسن قابو پا لیں گے۔

اس موقع پر علامہ راجا ناصر عباس جعفری نے تعزیتی کتاب پر ترکی کے بہادر عوام کے نام تعزیتی کلمات بھی درج کئے ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم ، مرکزی معاون سیکریٹری امور خارجہ علامہ ضیغم عباس و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کی جانب سے اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کےلئے پی ٹی آئی کے رہنماوں سمیت کارکنان کی ایک کثیر تعداد چیرنگ کراس پر جمع ہوئے ۔جہاں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نےایک وفد کے ہمراہ جیل بھرو تحریک کے مرکزی جلسے میں شرکت کی اور علامہ علی اکبر کاظمی نے خطاب کیاجسے پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے سراہا اور شکریہ اداکیا ۔

مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی وفد میں علامہ ظہیر کربلائی ،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،برادر شیخ عمران علی صوبائی سیکرٹری فلاح وبہبود، برادر سجاد حسین نقوی ،برادر نجم عباس خاں ،برادر آفتاب ہاشمی ،برادر نقی مھدی آرگنائزر ضلع لاہور ،برادر کاظم نقوی ،برادر اسد عباس نقوی ایڈووکیٹ ،برادر رانا کاظم ودیگر موجود تھے ۔

جیل بھرو تحریک میں آغا سید حسین شاہ صوبائی سیکرٹری سیاسیات  ایم ڈبلیوایم پنجاب نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گرفتاری پیش کرنے کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا حتی کہ پولیس وین پر بھی گئے مگر پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔تقریب تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور علامہ مقصود علی ڈومکی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور کامیابی تعلیم و تربیت کے ذریعے ممکن ہے اسکول میں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر توجہ دی جائے۔ احادیث مبارکہ میں جاھل عبادت گذار کی طرح بدکردار عالم کی مذمت کی گئی ہے جن لوگوں کی تربیت نہیں ہوئی وہ تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر انجینئر ڈی سی ایس پی اور مولانا تو بن گئے مگر کردار سازی نا ہونے کے سبب انسان نا بن سکے۔ اس لئے وہ معاشرے کے خدمت گزار بننے کی بجائے معاشرے کے لئے ناسور ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی لئے قرآن کریم نے انبیاء کرام علیہم السلام اور آئمہ ھدی علیہم السلام کی روش ھدایت میں تزکیہ و تہذیب نفس کو تعلیم پر مقدم قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ طلباء و طالبات کو حصول علم پر مکمل توجہ دینی چاہئے طلباء ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حوالے سے شاہد علی فہیم علی نجمہ فہیم علی و دیگر میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تقریب سے اسکول کی پرنسپل محترمہ رقیہ سلطانہ اور اسکول ٹیچرز نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(قم)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ برادر بزرگوار سید ثاقب اکبر نقوی ملک و ملت کا سرمایہ تھے انکی رحلت ایک نا قابل تلافی خسارہ ہے۔ آپ داعی وحدت اسلامی اور اسلام ناب محمدی کے معروف شاعر و ادیب و سکالر و مفکرہونے کے ساتھ ساتھ عالی اخلاق  اور ظرافت و نفاست و لطافت کا بہترین نمونہ تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک و ملت اور دین ومذھب کی خدمت کا جذبہ انکے وجود میں موجزن دیکھا۔ گذشتہ تقریبا چار دھائیوں پر محیط تنظیمی زندگی میں انہیں ہمیشہ میدان عمل میں  ہراول دستے کی زمہ داریاں ادا کرتے دیکھا۔ انکی وفات پر ایک بار پھر ڈاکٹر محمد علی نقوی اور قائد ملت علامہ عارف الحسینی کی شھادت کا زخم تازہ ہو گیا۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور انہیں شفاعت اھل بیت علیہم السلام نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے سب کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree