Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سیداحمد اقبال رضوی نے بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹرسید محمد علی نقوی ؒ کے 28ویں یوم شہادت پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جہاں انفرادی فرائض انجام دیتے تھے وہاں اجتماعی ذمہ داریوں سے بھی اپنے آپ کو سبکدوش نہیں سمجھتے تھے، ایسا درد مند انسان جو اپنے دین وملت کے لیے ہر وقت میدان میں موجود رہتا ہے اور مقدس نما خوش شکل اور انحرافی دین پر کاربند افراد ان سے حسد کرتے ہوئے ان کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ان پر تہمتیں لگاتے ہیں، کیونکہ یہ منحرف لوگ خود میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اپنے آپ کو انکے مقابلے میں پست اور حقیر سمجھتے ہیں۔

جبکہ میدان مبارزہ میں حاضر رہنے والے افراد کی زندگی کا مقصد اپنی ذاتی زندگی نہیں ہوتی بلکہ دین اسلام کی سربلندی اور کامرانی ہوتا ہے ڈاکٹر شہید ان عظیم شخصیات میں سے ایک تھے، جنہوں نے اپنی قوم میں دین ناب اور انقلاب اسلامی کی حقیقی فکر اور روح کو شعوری طور پر متعارف کرانے میں اپنا عملی کردار ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)منجی عالم بشریت حضرت بقیتہ اللہ کی ولادت با سعادت اور نیمہ شعبان کے پر مسرت موقع پر سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا کرم اور احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں اس مبارک شب کی برکتوں اور رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹنا نصیب کیا نیمہ شعبان راز الہی سے بھرپور رات ہے پس جس نے اس شب کی عظمت کو درک کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ بندگی و عبادت خدا میں صرف کیا سعادت مندی و خوش بختی اس کا مقدر ٹہرے گی۔

 انہوں نے کہا کہ انسانیت اس وقت آزمائشوں بلاوں اور مصیبتوں کے دور سے گزر رہی ہے ایسے میں انسان مایوسی و نا امیدی کے اندھے کنوئیں میں جا گرتا ہے جہاں اندھیرے اور تاریکی کا بسیرا ہے لیکن لاکھ شکر اس ذات الہی کا ہم اس مکتب کے پیروکار ہیں جہاں جب ظلم بڑھتا جاتا ہے تو امید کا دیا روشن تر ہوتا جاتا ہے یہ امید ظہور امام مھدی عج کی امید ہے جو ہمیں ہر طرح کی مایوسی و تاریکی سے بچاے ہوئے۔

 انہوں نے مزید کہا عالم بشریت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا نجات دہندہ رسول اسلام (ص) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند، حضرت مہدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہیں دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشریت کی نجات کیلئے ایک مصلح ظہور کرے گا، لہٰذا دنیا والوں کو انتظار اور ظہور کے مسئلے سے آگاہ ہونا چاہیئے اور منتظران امام زمن عج کو غیبت میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔

وحدت نیوز(لاہور)نیمہ شعبان و ولادت با سعادت یوسف زہرا ، فرزند حیدر ، جانشین پیمبر ، حجت آخر حضرت امام مھدی علیہ سلام کے پر مسرت موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے کہا کہ شب پندرہ شعبان عبادت و مناجات الہی کی شب ہے رب کریم آج کی شب اپنے بندوں پر بہت مہربان ہوتا ہے یہ مبارک رات گناہوں کی مغفرت ، رزق میں فراوانی ،حاجات کی قبولیت اور معرفت خدا کے حصول کا بہترین وسیلہ ہے۔

 انہوں نے کہا ہماری تمام تر مشکلات اور اس پر آشوب زمانے میں امن و نجات کا ذریعہ فقط ظہور امام مھدی عج ہے لھذا آج کی شب خدا کے حضور گڑگڑا کر اپنے آقا و مولا کے ظہور میں تعجیل کی دعا مانگی جائے ، پوری کائنات  رسول خدا صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری جانشین کے انتظار میں ہے ہر با شعور اور گہری فکر رکھنے والا فرد چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو کہیں نہ کہیں ایک نجات دہندہ کا منتظر ہے یہ شیعیان حیدر کرار کی خوش نصیبی کے ہم اس منجی بشریت کی پہچان و معرفت رکھنے والے ان کی ولایت و مودت کا اقرار کرنے والے اور ان کے ظہور کے منتظرین ہیں ۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرتے ہوئے امام مھدی عج کے ظہور کی زمینہ سازی کرے ،مائیں اپنے بچوں کی تربیت اس نہج پر کریں کہ وہ امام عصر عج کے ظہور کے لیے آمادہ ہوں ہر پیر و جوان مرد و خواتین امام عج کے ظہور کے لیے معاشرے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ جب اس عظیم جانشین الہی کا ظہور ہو تو ہمارا شمار بھی ان کی سپاہ میں ہوسکے۔

وحدت نیوز(لاہور)عاشق امام خمینی ، سفیر انقلاب ، بانی آئ ایس او پاکستان شہید  ڈاکٹر محمد نقوی کی 28ویں برسی کے موقع پر دختر شہید محمد علی نقوی و رہنما ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا شہید ڈاکٹر، بت شکن زمان حضرت امام خمینی رح کے سچے اور عملی جاں نثار تھے۔ وہ ایسے پاکستانی تھے جنہوں نے اپنے عمل سے انقلاب اسلامی اور نظریہ ولایت فقیہ سے اپنے اخلاص کو دوسروں پر ثابت کیا۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی ذات سے ان کے عشق اور محبت کیلئے ان کی زندگی بے شمار مثالوں سے بھری پڑی ہے مکتب امام خمینی کے اس جانثار سپاہی نے وطن عزیز میں ملت تشیع کے جوانوں میں بھی تحرک و بیداری کی روح پھونکی ، استکبار و استعمار کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا سکھایا اور ہر ظالم و جابر قوت کے سامنے ڈٹ جانا سکھایا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بابا کی شہادت سے صرف ان کی اولاد نہیں بلکہ پوری ملت یتیم ہوگئ شہید ایک مسیحا ،ہمدرد ، مونس و غمخوار اور نا امیدی و یاس میں امید کا چراغ جلانے والے تھے آپ کی شخصیت مسیحائ کا کام کرتی تھی آپ کی بلند اخلاقی صفات اور اعلی ظرفی نے نوجوانوں کو آپکا گرویدہ بنا رکھا تھا ان کا کہنا تھا ہمیں شہید کے افکار و نظریات کو زندہ رکھنا اور اس پر عمل پیرا ہونا ہے یہ انکے پاکیزہ لہو کا ہم پر قرض ہے اگر ہم اپنے شہدا کے بتاے ہوئے رستوں مقاومت و جدوجہد مسلسل کو فراموش کر دیں اور صرف اپنی ذاتی زندگیوں تک محدود ہوجائیں تو یقینا یہ بہت بڑی خیانت ہوگی جو ہم شہدا کے لہو سے کریں گے آج شہید کی برسی کے موقع پر خداوند عالم سے دعاگو ہیں کہ ہمیں شہدا کی طرح استقامت و مقاومت کے رستے پر چلتے رہنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین

وحدت نیوز(لاہور) 7 مارچ برسی سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے برس گزرنے کے باوجود آج بھی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہو سکا  شہید نے نوجوانوں کو با مقصد اور با ہدف زندگی کی طرف راغب کیا ان کی صلاحیتوں کو نکھارا ، ان کی اخلاقی و نظریاتی تربیت کی اور ان کی زندگیوں میں گناہ سے دوری اور آئمہ اہلبیت کے قرب کو اجاگر کیا ان کا کہنا تھا شہید نقوی امام خمینی علیہ رحمتہ کے حقیقی پیروکار اور ان کے افکار کے ترجمان تھے ۔آج ان کی برسی کے موقع پر شہید کے افکار پر عمل ہی ہماری طرف سے شہید کو سب سے بڑا تحفہ ہوگا اللہ شہید ڈاکٹر نقوی اور تمام شہدائے ملت جعفریہ کے درجات متعالی فرمائے اور ہم سب کو شہید کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔

وحدت نیوز(مانٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان و گلگت بلتستان اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر محمد کاظم میثم نے روز نیوز کے پروگرام ڈائیلاگ میں اینکر پرسن ارم چودھری کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ڈی ایم کی حکومت آئی ہے ملک سمیت گلگت بلتستان کو بحرانوں میں دھکیلا جا رہا۔گلگت بلتستان میں معاشی بحران پیدا کیا جا رہا اور عوام مشکلات کے شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مختلف آکائیوں کو جدا کرکے کے ملکی وحدت کو توڑا جا رہا اور ایک اور 71 کی کوشش ہو رہی ہے۔ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے، جھوٹ نہیں بولنا چاہیے، ہم سب دو خاندانوں کی کاسہ لیسی کر رہے رہیں۔ملک کو جمہوری طریقے سے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے بیساکھی اور بادشاہت نہیں چل سکتی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree