
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکار پور کے شہر چک میں منعقدہ جشن میلاد حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عصر حاضر کی پریشان انسانیت کسی مسیحا کی منتظر ہے جو دنیا میں پھیلے ہوئے ظلم و ستم کا خاتمہ کرکے روئے زمین پر عدل و انصاف کا نظام قائم کرے۔ وہ عبدصالح جس کا وعدہ تورات زبور انجیل اور قرآن کریم میں کیا گیا یہ بات تمام آسمانی ادیان اور آسمانی کتابوں میں تواتر سے آئی ہے کہ دنیا کا انجام صالحین کی عالمی حکومت پر ہوگا۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام پر ایمان تمام مسلمان مکاتب فکر کا مشترکہ اثاثہ ہے۔ اھل سنت کے اکابر علماء نے ہر دور میں حضرت امام مہدی علیہ السلام کے موضوع پر کتابیں تحریر کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کو عصر ظہور کا نام دینا چاہیے کیونکہ دنیا کے تیزی سے بدلتے حالات ایک مسیحا کی آمد کی خبر دے رہے ہیں۔ معرکہ حق و باطل میں اھل حق کی بڑھتی ہوئی طاقت اور منتظرین امام مہدی علیہ السلام کا عالمی سطح پر موثر کردار اس بات کا پتہ دیتا ہے کہ نظام ظلم و ستم اور کفر و طاغوت کے نظام کا عبرتناک انجام قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو امام عصر علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے چاہیئے کہ وہ نائب امام کے لشکر میں شامل ہو جائے۔ اسی لئے شہید آیت اللہ سید دستغیب شیرازی نے کہا تھا کہ جو امام زمانہ علیہ السلام کا سپاہی بننا چاہتا ہے اسے لشکر خمینی میں شامل ہونا چاہیے۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) امام زمانہ کی ولادت باسعادت اور نیمہ شعبان کی مناسبت سے مدرسہ رسول اعظم ایبٹ آباد میں میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ نے ظہور امام کے حوالہ سے گفتگو فرمائی۔انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب امام کا ظہور ہوگا تو وہ قران کی تفسیر کو لوگوں تک پہنچاۓ گے وہ قران جو آج کل مہجور ہو چکا ہے اور فقط صرف مرُدوں کے ایصالِ ثواب تک محدود ہو چکا ہے،زندوں کے لیے ایک نمونہ عمل بنا کر پیش کرے گے۔
انھوں نے کہا علم کے ۲۷ حصہ ہے اور اب تک صرف ۲ ظاہر ہو چکے ہے امام باقی ۲۵ حصہ خود ظاہر کروائیں گے یوں علم اپنی انتہا تک پہنچ جاۓ گا۔ اللہ تعالی اپنی عنایات کو لوگوں تک پہنچاۓ گا۔ زمین اپنے دفینہ اور پہاڑ اپنے خزانہ باہر نکال دے گے ۔ امام اپنا اقتصادی پروگرام بھی لائںیں گے جس کے ذریعہ سے اجناس کا اتنا وافر ذخیرہ ہوگا کہ کوئی انسان بھوکا نہیں سوۓ گا۔ اس زمانہ میں ایک شخص زکوہ اور خمس لے کر نکلے گا مگر کوئی لینے والا نہیں ہوگا وہ انسان کو انسان کامل بنا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کے امام اپنی حکومت میں عدل کا بہترین نظام نافذ کریں گے جو کہ مولا علی ع کی یاد تازہ کرے گا۔ ان کی حکومت میں جدید ترین آلات ہوں گے اس کے باوجود اُن کی اپنی زندگی سادہ ہوگی جس طرح کے باقی آئمہ طاہرینؑ نے گزاری۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں مومنین کے علاوہ بردران آئی ایس او ، مجلس وحدت مسلمین کے پی کے فنانس سیکرٹری مولانا نظر حسین روحانی، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل طاہر حسن نئیر اور اہل سنت مشائخ سے پیر سید احتشام شاہ نے خصوصی شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔پروگرام کی سجاوٹ ،لاءٹنگ اور ریفریشمنٹ کا اہتمام امامیہ سٹوڈینٹس آرگنائزیشن عزم ولایت یونٹ ایبٹ آباد نے کیا۔
وحدت نیوز ( جڑانوالہ) علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ چک 281 پتھورانا تحصیل جڑانوالہ ضلع فیصل آباد آمد اور میلاد مسعود حضرت امام زمان (ع) کی مناسبت سے منعقدہ جشن میں شرکت کی اور حاضرین سے خطاب فرمایا ۔ تحصیل جڑانوالہ ایم ڈبلیو ایم کے صدر جناب ظفرعباس سڈر نے اپنی آپ کے تحت اس جشن سعید کا اہتمام کیا تھاجس میںعلاقے کے سینکڑوں مومنین لوگ شریک ہوئے ۔
ضلع فیصل آباد اور جڑانوالہ سے تعلق رکھنے والے مجلس وحدت کے تنظیمی برادران بھی شریک ہوئے ۔صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم نے اجلاس کے اختتام پر تنظیمی دوستوں کےساتھ ایک صمیمی نشست میں شرکت کی اور ان سے تنظیمی حوالے سے گفتگو کی ۔ صوبائی صدر سید علی اکبر کاظمی کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری تربیت جناب علامہ ڈاکٹر گلزار جعفری بھی موجود تھے ۔
علامہ سید علی اکبر کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :لو لم یبق من الدنیا الاّ یوم واحد لطول اللہ ذالک الیوم حتی یبعث رجلا من ولدی اسمہ کاسمی فقال سلمان :من ایّ ولدک یا رسول اللہ ؟ قال : من ولدی ھذا و ضرب بیدہ علی الحسین (ع)،
اگر دنیا کا فقط ایک دن باقی بچ جائے تو بھی اللہ اس دن کو یقینا طولانی قرار دے گا یہاں تک کہ میری اولاد سے ایک ایسے شخص کو مبعوث کرے گا جس کا نام میرے نام کی مانند ہو گا سلمان نے عرض کی : اے اللہ کے رسول (ص) وہ آپ کے کس فرزند کی اولاد سے ہو گا ؟
فرمایا: میرے اس فرزند سے ہو گا یہ کہہ کر اپنے ہاتھ کو حسین (ع) پہ رکھا۔(طبری احمد بن عبداللہ ، ذخائر العقبی ، ص 136)
ابن عباس سے روایت ہے کہ ایک نعثل نامی یہودی حضرت رسالتمآب ﷺ کی بارگاہ میں شرفیاب ہو کر عرض کرنے لگا :حضرت محمدﷺآپ سے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں جو مدّت سے میرے دل میں ہیں اگر آپ میرے ان سوالوں کا جواب دیں گے تو میں آپ کے ہاتھ پر اسلام لاؤں گا حضرت نے فرمایا: اے ابو عمارہ پوچھو!۔
فاخبرنی عن وصّیک من ھو؟ فما من نبیّ الاّ ولہ وصی وانّ نبیا موسی بن عمران اوصی الی یوشع بن نون فقال نعم انّ وصیی والخلیفۃ من بعدی علیّ بن الی طالب وبعدہ :سبطای : الحسن والحسین یتلوہ تسعۃ من ولد الحسین ائمۃ الابرار فقال: یامحمد سمھم لی: قال نعم فاذامضی الحسین فابنہ علیّ واذامضی علیّ فابنہ محمد فاذامضی محمد فابنہ جعفرفاذامضی جعفرفابنہ موسی فاذامضی موسی فابنہ علی فاذامضی علیّ فابنہ محمد ثم ابنہ علیّ ثم ابنہ الحسن ثم الحجۃ ابن الحسن فھذہ اثناعشر ائمۃ عدد نقباء بنی اسرائیل قال فاین مکانھم من الجنۃ؟ قال :معی فی درجتی،
پس مجھے خبر دیں اپنے وصی کے متعلق کہ وہ کون ہے ؟اس لئے کہ ہر نبی کے لئے وصی ہوتا ہے اور ہمارے نبی موسی بن عمران نے یوشع بن نون کو اپنا وصی قراردیاہے حضور ﷺنے فرمایا ہاں بتحقیق میرا وصی اور میرا خلیفہ میرے بعد علیّ بن ابی طالب ہے اور اس کے بعد میرے دو نواسے حسن وحسین (ع) اور حسین کے بعد نو حسین کی اولاد سے ہیں گے یہی آئمہ ابرار ہیں اس نے عرض کی محمد :ان کے نام بتلائیے آپﷺنے فرمایا پس جب حسین اس دنیا سے رخصت ہون گے تو ان کا فرزند علیّ اور جب علیّ اس دنیا سے چلے جائیں گے تو ان کا بیٹا محمد اور جب محمد اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو ان کا فرزند جعفر آور جب جعفر اس دنیا سے رخصت ہوں گے تو ان کا بیٹا موسی اور جب موسی اس دنیا سے چلے گئے تو ان کا بیٹا علی اور جب علیّ اس دنیا سے رخصت ہو جائیں گے تو ان کا فرزند محمد پھر ان کا فرزند علیّ پھران کا فرزند حسن اور پھر ان کا بیٹا حجّت میرا خلیفہ ہے۔یہ بارہ نفر ہیں انکی تعداد بنی اسرائیل کے نبیوں کی تعداد کے برابرہے اس نے پوچھا :جنت میں یہ کس جگھ ہوں گے فرمایا میرے درجہ میں میرے ساتھ ہوں گے ۔(جوینی خراسانی ، ابراھیم بن محمّد ، فرائد السمطین ، ج 2 ص133)
وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور سولجر بازاریونٹ اہم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور امام مہدی علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر سالانہ دعائے کمیل محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعائے توسل کی سعادت آغا ثقلین عباس زکزکی نے اور دعائے کمیل کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے حاصل کی جبکہ مولانا مختار احمد ، جاوید نقوی ، نوشاد علی،بو تراب اسکائوٹ کے برادرمحمد ضامن ناصر حسینی، علی عباس، عامر کاظمی، آغا سجاد، اقبال کاظمی،الخدام اسکائوٹس کے برادر عباس ،انجمن دربتولؑ کے برادر عظیم جاوا اور مومنین و مومنات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منقبت امام زمانہ علیہ السلام مرتضی نگری، حسنین عباس نے پیش کیا۔دعا کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی ۔
اس موقع پر مولانا نعیم الحسن، برادر ناصر حسینی ،برادر مرتضٰی نگری اور آغا ثقلین عباس زکزکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی شب امام زمانہؑ کے ظہور کے لئے دعا کرنے کی شب ہے۔امام ؑ ہمارے منتظر ہیں کہ ہم کب تیار ہوتے ہیں ۔امام زمانہ ؑ مظلومین جہاں کےلئے امید کی کرن ہیں ۔آج دنیامیں ظلم کے نظام کا مقابلہ مہدوی نظریہ کررہا ہے ۔امام زمانہؑ کے ماننے والے اس نظام کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں ۔رہبر معظم جہاں آیت اللہ سید علی خامنہ ای ،آیت اللہ سیستانی اور دیگر مراجعین عظام کی سربراہی میں یہ نظام آگے بڑھتا جارہا ہے اور ظالم و جابر قوتوں کو کمزور کرکے اہل حق کو طاقتور بنانے کا فریضہ انجام دے رہا ہے۔
دعائیہ اجتماع کے اختتام پر ڈاکٹر محمد علی نقوی ، کل مرحومین و مسلّمات ،شہدائے ملت جعفریہ ،پاکستان پاک فوج، رینجرزاور پولیس کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اجتماعی دعائیہ کے اختتام پر نیاز تقسیم کی گئی اور دودھ کے شربت کی سبیل لگائی گئی۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے تحصیل گڑھی خیرو کے شہر میراں پور برڑو دوداپور اور داؤ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے قرآن سینٹرز کے طلباء وطالبات اور مومنین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ ضلع جیکب آباد کے صدر علامہ سیف علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم کے تحصیل صدر سید عابد حسین شاہ سید علی شاہ مولانا عبد الخالق مولانا مظہر عباس و دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ طلباء و طالبات وطن کا مستقبل ہیں جن کی بہترین تعلیم و تربیت اصلاح معاشرہ کا باعث ہے۔ علماء کرام بچوں کی عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کریں۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام عورتوں کے حقوق کا محافظ ہے مغربی تہذیب و ثقافت سے مرعوب عناصر عورت کی آزادی کے نام پر فحاشی اور عریانی کا پرچار چاہتے ہیں۔ دین اسلام نے حیاء عفت و پاکدامنی اور حجاب کا حکم دے کر معاشرے میں پاکیزہ روابط کی بنیاد رکھی۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی پر پابندی اور عوام پر ظلم و تشدد نے امپورٹڈ حکومت کو بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج ووٹ اور عوام کی طاقت سے خائف نظر آتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کے مستحق ہونہار طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔
وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے نو منتخب ڈویژنل صدر برادر رونق بخاری نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز جنوبی پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر جامع مسجد ولی العصر ملتان سے کر دیا۔ ڈویژنل صدر نے پہلے غیر رسمی اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے سینیئرز سے مشاورت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ خدا کی دی ہوئی توفیق اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملت کے جوانوں کو ایک تسبیح کی طرح جمع کریں گے۔ ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے بہت جلد ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔