Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سا بق رکن شوریٰ عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید آلِ محمدجعفری سے ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی خط میں انہوں نے کہا کہ آپ کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا، ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی بےلوث محبت کا کوئی ثانی نہیں ، ماں کی دعائیں مضبوط حصار کی طرح ہماری حفاظت کرتی ہیں، ماں جیسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہوجانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک صدمہ ہے تاہم حکم ربانی سے مفر بھی تو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت و تسلیت پیش خدمت ہے۔دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کی والدہ محترمہ کو جوار جناب سیدہ سلام اللہ علیہا میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا ہو۔ آمین

وحدت نیوز(دادو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے آج ضلع دادو کے سیلاب متاثرہ گاؤں کھوسہ جوہی برانچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم دادو کے ضلعی نائب صدر اصغر علی حسینی، نائب صدر مولانا عبداللطیف گوپانگ، یونٹ صدر اور دیگر کارکنان بھی انکے ہمراہ تھے۔

 انہوں نے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ارباب اقتدار عوامی مسائل، غربت و افلاس سے بے نیاز ہو کر اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں اور آئی ایم ایف کے پریشر میں آکر ہر روز پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا طوفان آیا ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی کے سبب لوگوں کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول ناممکن ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین غریب اور محروم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو غریبوں کے درد کو محسوس کرتی ہے۔ وہ سیاستدان اور حکمران غریب کے درد کو نہیں سمجھ سکتے جو منہ میں سونے کا چمچ لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع دادو اور تحصیل خیرپور ناتھن شاہ تباہی اور بربادی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔ مگر یہاں تعمیر نو کے سلسلے میں اب تک حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ انہوں نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ اس محروم علاقے میں تعمیر نو کے سلسلے میں تعاون کریں۔ اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم یونٹس کی لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے، امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف کی ایماء پر مہنگائی کے بم گرا رہی ہے، حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہی ہیں اور عوام کیلئے دو وقت کی روٹی  مشکل ہوگئی ہے، عوام پاکستان کو مہنگائی اور غربت کا پیکیج دینے والوں کا محاسبہ کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں، حکمرانوں نے مہنگائی کو کم نہیں کیا تو عوام کو سڑکوں پر آنے سے کوئی روک نہیں سکے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت ہاؤس انچولی میں پولٹیکل کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا حیات عباس نجفی، علامہ صادق جعفری، زین عباس، سبط اصغر، کاظم عباس سیمت دیگر ارکین بھی موجود تھے۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کیلئے عوام پر مہنگائی کے تابڑ توڑ حملے کا سلسلہ بند کیا جائے، حکمران عوام پر رحم کریں اور مہنگائی کو قابو کریں، آئی ایم ایف استحصالی ادارہ ہے جو پاکستان کو کمزور کرنے کے درپے ہے، آئی ایم ایف غریب عوام دشمن پر مبنی پالیسیوں پر گامزن ہے اور پاکستان کے عوام کو بھوک وافلاس میں دھکیلنا چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے مہنگائی کے ذریعے ان کا آخری نوالہ تک چھینا جارہا ہے، عوام کے مسائل حل نہ کرنیوالی حکومت زیادہ چل نہیں سکتی، حکمران ماضی سے سبق حاصل کریں، دعوؤں کا دور ختم ہوچکا اب عوام کو معاشی ریلیف دینا ہوگا، مہنگائی کو روکنے میں حکمران بے بس ہیں، ملک کو سیاسی و معاشی طور پر مستحکم بنانے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا، حکومت توانائی بحران کے خاتمے اور سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرے۔

وحدت نیوز(کراچی)دعا کمیٹی و صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل اور محفل میلاد بسلسلہ جشن معصومین علیہ السلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی، تلاوت دعا کی سعادت برادر ڈاکٹر نجم الحسن نے حاصل کی، جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں اور مومنین و مومنات نے شرکت کی۔

 محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں نجم الحسن، علی رضا جعفری، محمد رضا زیدی، رضی زیدی، عدنان سیفی، ارشد جلالوی، محمد رضا، کوثر علی، عبداللہ شریفی، شاہ حسین رحمانی محمد علی جلالوی، طلب حسین، عرفان رضوی، محمد انس، حسنین عباس اور حسنین مہدی نگری نے بارگاہ معصومینؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

 مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا محمد حسین رئیسی، ناصر الحسینی اور مولانا ثقلین عباس زکزکی نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں سیرت معصومین علیہ السلام پر عمل پیرا ہو کر دنیا کی ظالم طاقتوں کے خلاف جدوجہد کرنی چاہیے، امام حسینؑ کا قیام بھی ظالم قوتوں کے خلاف تھا اور امام زمانہؑ بھی ظالم قوتوں کے خلاف قیام فرمائیں گے۔

 امام زمانہؑ کے قیام کی راہ ہموار کرنے کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ امامؑ کی غیبت کے زمانے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ان کے لئے اجتماعی کاموں کو انجام دیں اور اپنی انفرادی زندگی کو سیرت آل محمدﷺ کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں، دعا کے اختتام پر مومنین کے درمیان نیاز تقسیم کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض حسین پیرزادہ سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی خط میں انہوں نے کہا کہ آپ کے برادر محترم کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، بھائی کا فراق یقیناً بہت بڑا صدمہ ہے، ایسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہوجانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک غم ہے تاہم حکم ربانی سے مفر بھی تو نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت و تسلیت پیش خدمت ہے۔دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کے برادر مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطا ہو۔ آمین

وحدت نیوز(ملتان)مجلسِ وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین میں یوتھ ونگ کی فعالیت ملک وقوم کے لیے بہترین عنصرہے نوجوان ملکی ترقی میں اپنا ایک رول رکھتے ہیں وہ نو منتخب ڈویژنل صدر وحدت یوتھ سید رونق بخاری کی تقریب حلف برداری سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے نو منتخب ڈویژنل صدر سے حلف بھی لیا۔

 اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری برادر سلیم عباس صدیقی نے مجلس کی فعالیت میں ونگز کے کردار پر روشنی ڈالی مرکزی یوتھ کونسل کے رکن مولانا تصور نے اپنے خطاب میں تقوی اور تنظیم پر خطاب کیا، اس موقع پر صوبائی کابینہ سے سید دلاورزیدی ،سید وسیم زیدی ، ثقلین ظفر ،عاطف سھرانی ، فخر نسیم ، علی رضا بخاری اور وحدت یوتھ سے علمدار عباس شہزاد نور نے شرکت کی آخر میں صوبائی کابینہ کی طرف سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree