وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین قم کابینہ کے اجلاس میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے جاری احتجاج کی حمایت میں اب تک کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری، سیکرٹری سیاسیات و ارتباطات عاشق حسین آئی آر، سیکرٹری فرہنگ و ثقافت مختار مطہری، انچارج رائٹرز ونگ قم ساجد گوندل، سیکرٹری ارتباطات شاہد حسین عرفانی اور میڈیا کوآرڈنیٹر ابراہیم صابری نے کابینہ کو موجودہ فعالیت کی تفصیلات سے آگاہ کیا، جنرل سیکرٹری حجۃ الاسلام گلزار احمد جعفری نے عمومی کارکردگی کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں احتجاج شروع ہوتے ہی ایم ڈبلیو ایم شعبہ قم کی جانب سے ہمکاری اور تعاون کے لئے صوتی پیغام چلایا گیا، اس کے بعد شعبہ سیاسیات قم نے دعا اور احتجاجی نشست کا اہتمام کیا، اس کے بعد دوبارہ دعائیہ نشست کا اہتمام کیا گیا، جس سے سیکرٹری امور خارجہ نے خود گفتگو کرکے صورتحال پر روشنی ڈالی، جس کے بعد فوری طور پر مراجع عظام سے ملاقاتوں کے سلسلہ پر کام شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے اس حوالہ سے کہا کہ میڈیا سیل نے اول روز سے ہی مختلف سائٹوں اور اداروں کو کتبی مواد فراہم کیا، اس کے علاوہ گذشتہ نماز جمعہ کے اجتماع میں بھی تحریری مواد تقسیم کیا گیا۔ شعبہ فرہنگ و ثقافت کی جانب سے تصویری نمائش لگائی گئی اور دستخطی مہم کے لئے بینر بھی آویزاں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف بین الاقوامی سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، اراکین کابینہ نے اس امر پر اتفاق کیا کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اجازت کے ساتھ تہران میں قائم پاکستانی ایمبیسی کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا انتظام کیا جائے۔

وحدت نیوز (جیکب آباد) ایم ڈبلیو ایم ،اصغریہ اور آئی ایس او کے زیر اہتمام جیکب آباد میں احتجاجی جلوس اور ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر احتجاجی جلوس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ،صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ارض فلسطین پر اسرائیل کا ناجائز قبضہ نا قابل قبول ہے ۔شیطان بزرگ امریکہ کی انسان دشمن سامراجی پالیسیاں امن عالم کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔پاکستان کی مشکلات کا بنیادی سبب وطن عزیز میں جاری امریکی مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے شیعہ اور سنی مسلمان متحد ہو کر امریکی غلامی سے نجات حاصل کریں۔وہ دن پاکستانی قو م کے لئے عید کا دن ہوگا،جس دن وہ سامراجی غلامی سے نجات حاصل کر لیں۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری دہشت گردی کے پیچھے اسرائیل اور امریکہ کا ہاتھ ہے اور دہشت گرد سامراجی ایجنڈا کی تکمیل کے لئے فساد میں مصروف ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کروڑوں عوام قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پر خلوص انقلابی جدوجہد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ناصر ملت کے حکم پر ملک بھر میں احتجاجی تحریک دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوں کے نا پاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

اس موقع پر تقریب سے آئی ایس اوکے ڈویژنل صدر برادر سلمان حسینی، MWM ضلع جیکب آباد کے سیکریٹری جنرل حسن رضا غدیری،اصغریہ کے رہنما غلام شبیر اور اویس احمد جکھرانی نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) ملک بھر میں جاری دہشت گردی اور ریاستی وعسکری اداروں کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف ایک ہفتے سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے  سکھ کمیونٹی کے رہنما سردار جانم سنگھ نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں۔ہم مظلوم کی حمایتی ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کی مظلومیت کی حمایت اور ظلم کے خلاف اس جدوجہد میں ہماری مکمل حمایت جاری رہے گی۔احتجاجی کیمپ میں سارادن وفود کی شکل میں سیاسی وسماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام کراچی نمائش چورنگی پر پانچ روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملک بھر میں دہشت گردی سے شہید ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شب شہدا ء منایا گیا شہریوں کی بری تعداد نے شرکت کی،شب شہداء پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کی خصوصی شرکت،شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنما علامہ باقر عباس زیدی  کا کہنا تھا حکمران سن لیں ہم نے گھروں کو خیر باد کہہ دیا ہے،ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،اور احتجاج کا یہ دائرہ پوری دنیا تک پھیلا دینگے،لندن ،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،انہوں نے کہا ہم مظلوموں کی حمایت میں نکلے ہیں انشااللہ ظالم دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی تک ہم میداں میں حاضر رہیں گے ۔

علامہ باقر عباس زیدی  نے وزیر اعظم کے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو فراموش کرنے کے عمل کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری نسل کشی کو فراموش کرکے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اس کا خمیازہ ن لیگ آنے والے الیکشن میں بھگتے گی،سات دن سے ہمارے مکتب فکر کے لوگ انصاف کے لئے سڑکوں پر ہے لیکن ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ سات دن سے بھوک ہڑتال پر ہے اور انکی کی صحت روز بہ روز بگڑ رہی ہے،کسی بھی نقصان کا ذمہ دار موجودہ بے حس حکمران ہونگے،ہم صبر کا دامن تھامے اپنے شہیدوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں ،احتجاج اور دھرنوں کی ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم پسپا ہونے گھروں سے نہیں نکلے،انشاللہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ان ظالموں کیخلاف میداں میں موجود رہیں گے،جن کے سبب ہزاروں پاکستانیوں کے ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں،ملک میں مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام ہوچکے ہیں،یہ قاتل اور درندے ہمارے ہی ریاستی اداروں کے پالے ہوئے ہیں جو آج محب وطن پاکستانیوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں،ہمارے حکمران اور اداروں کے غیر دانشمندانہ حکمت عملی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے کہاہم مزید اپنے پیاروں کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ملک بھر میں ایک مکمل منصوبہ بندی کیساتھ شروع کی ہے

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب پر چھ روز سے جاری بھوک ہڑتالی کیمپ میں ملک بھر میں دہشت گردی سے شہید ہونے والے پاکستانیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے شب شہدا ء منایا گیا شہریوں کی بری تعداد نے شرکت کی،شب شہداء پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سول سوسائٹی مرد وخواتین کی شرکت،خانوادگان  شہدا ء کی خصوصی شرکت و پرتپاک استقبال، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن ،شرکاء ہاتھوں میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہیدوں کی تصاویر اور دہشت گردی کیخلاف جنگ کا دائرہ وسیع کرنے کے مطالبات  پلے کارڈ تھامے شریک تھے،ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی کاموشی کیخلاف شرکاء نعرے لگاتے رہے۔

شب شہداء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا حکمران سن لیں ہم نے گھروں کو خیر باد کہہ دیا ہے،ہم اپنے شہداء کے لواحقین کو انصاف ملنے تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،اور احتجاج کا یہ دائرہ پوری دنیا تک پھیلا دینگے،لندن ،امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے،انہوں نے کہا ہم مظلوموں کی حمایت میں نکلے ہیں انشااللہ ظالم دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کاروائی تک ہم میداں میں حاضر رہیں گے علامہ مبارک علی موسوی نے وزیر اعظم کے ڈیرہ اسماعیل خان دورہ پر دہشت گردی کا نشانہ بننے والے شہداء کو فراموش کرنے کے عمل کو بے حسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری نسل کشی کو فراموش کرکے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے اس کا خمیازہ ن لیگ آنے والے الیکشن میں بھگتے گی،سات دن سے ہمارے مکتب فکر کے لوگ انصاف کے لئے سڑکوں پر ہے لیکن ان بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری گذشتہ سات دن سے بھوک ہڑتال پر ہے اور انکی کی صحت روز بہ روز بگڑ رہی ہے،کسی بھی نقصان کا ذمہ دار موجودہ بے حس حکمران ہونگے،ہم صبر کا دامن تھامے اپنے شہیدوں کے لئے انصاف مانگ رہے ہیں ،احتجاج اور دھرنوں کی ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم پسپا ہونے گھروں سے نہیں نکلے،انشاللہ اپنے خون کے آخری قطرے تک ان ظالموں کیخلاف میداں میں موجود رہیں گے،جن کے سبب ہزاروں پاکستانیوں کے ہنستے بستے گھر اجڑ چکے ہیں،ملک میں مٹھی بھر شرپسندوں کو لگام دینے میں حکومت اور ریاستی ادارے ناکام ہوچکے ہیں،یہ قاتل اور درندے ہمارے ہی ریاستی اداروں کے پالے ہوئے ہیں جو آج محب وطن پاکستانیوں کو خاک و خون میں نہلا رہے ہیں،ہمارے  حکمران اور اداروں کے غیر دانشمندانہ حکمت عملی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،انہوں نے کہاہم مزید اپنے پیاروں کی قربانی دینے کے لئے تیار نہیں شیعہ ٹارگٹ کلنگ ملک بھر میں ایک مکمل منصوبہ بندی کیساتھ شروع کی ہے۔

شب شہداء سے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ حسن ہمدانی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہم آج کی شب اپنے شہداء سے عہد کرتے ہیں کہ ہم ایک ایک مظلوم پاکستانی چاہے اس کا کوئی بھی فرقہ یا مذہب ہو ان کو انصاف دلائے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے،ہمارا سلام ہو وارث شہداء امید مظلومین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر کہ انہوں نے گذشتہ سات دن سے بھوک پیاس کے عالم میں مظلومین پاکستان  کے حق میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں،لیکن ہمارے بے حس اور نااہل حکمران اپنے تخت بچانے کے لئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے دروازوں پر دستک دیے پھر رہے ہیں،انہوں نے کہا پاکستان کو کافرستان اور قائد اعظم کو کافر اعظم کہنے والے آج اس ملک کے وارث بنے ملکی وسائل کو بے دریغ لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ پاکستان کے لئے جانی مالی قربانیاں دینے والوں کی اولادوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،ہم نے اب خاموش ہرگز نہیں رہیں گے ہم انصاف کے لئے پرامن جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کر نے کو تیار ہیں لیکن اب مزید ظلم نہیں سہ سکتے،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا یھا ہماری یہ احتجاجی تحریک روز بہ روز بڑھے گی وہ دن دور نہیں کہ شہر شہر گاوں گاوں اور گلی محلے تک اس احتجاج کا دائرہ بڑھے گا اور ہم انصاف لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے،علامہ حسن ہمدانی نے شب جمعہ کو دعائیہ اجتماع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب جمعہ اور روز جمعہ کو بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔

وحدت نیوز (کراچی) ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پر جمعہ کے روز ملک گیر’’یوم احتجاج‘‘ یوم شہداء منایا گیا۔اس سلسلے میں صوبائی دارلحکومت کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے وریلیاں نکالی گئیں۔مظاہرین دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات اورملت تشیع کو ملک بھر میں انتقام کو نشانہ بنانے پر ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔جمعہ اجتماعات میں شہداء کے ایصال ثواب اور وطن عزیز کے استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے بعدنماز جمعہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ جامع مصطفی عباس ٹاون کے باہر ہوا اور ابولحسن اصفہانی روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں رہنما مولانا باقر زیدی ،علامہ مبشر حسن ،علی حسین نقوی ،اور مولاناعلی انورسمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی مظاہرین نے لبیک یا حسین ،شیعہ و سنی اتحاد سمیت ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ٹارگٹ کلنگ پر وفاقی اور خیبر پختون خواہ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ابولحسن اصفانی روڈپر مظاہرین سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی ،کرپشن ،لاقانونیت کے خلاف اسلام آباد میں سربراہ وحدت مسلمین سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا پاکستان کسی مخصوص مسلک کی جاگیر نہیں ملت جعفریہ کوگزشتہ تین دہائیوں سے ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا کیا جارہا ہے۔اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے ملک دشمن اسلام طالبان اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آواز بلند کی اور آج ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے والے طبقے کو دانستہ طور پر دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا تاکہ انہیں ملک کے مقتدر ظالم حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے کا موقعہ نہ مل سکے۔،مقررین کا کہنا تھا کہ نواز حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی چھوڑ دے رانا ثنا اللہ سمیت ریاستی اداروں میں موجود تکفیری سوچ رکھنے والے ہمار ے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں اور دوسری جانب ملک دشمن عناصر کیلئے بنائے جانے والا نیشنل ایکشن پلان کا میں غلط استعمال کیا جا رہا ہے بے گناہ افراد پرمقدمات قائم کئے جارہے ہیں ۔

 مقررین نے وفاقی حکومت چیف جسٹس آف پاکستان اور جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا وہ ڈیرہ اسماعیل خان،پاراچنار،پشاور،کوئٹہ ،اور کراچی میں خرم ذکی کے قتل کا از خود نوٹس لیں عدلیہ اپنا کردار ادا کرے ،ڈیرہ اسماعیل خان دو وکلاء کے قتل کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے تحت جن علماء و ذاکرین پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔ اسلامی ریاست میں جو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا جا رہا ہے یہ تو امریکہ ،برطانیہ جیسے غیر اسلامی ممالک میں بھی نہیں ہوتا۔پنجاب میں قائم تمام مقدمات کا خاتمہ ، تکفیری گروہوں کے خلاف ملک گیر آپریشن اور پارہ چنار میں پولٹیکل انتظامیہ کی بربریت کا شکار ہونے والے چار شہدا کی شفاف تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن کا قائم ہیں۔ آٹھ روز گزرجانے کے بعد حکومت کی طرف سے کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہ آئی اور یونہی بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا تو پھر ہم اپنے اس خاموش احتجاج کو ملک گیر عوامی احتجاج کی شکل میں تبدیل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہرتال کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں اظہار یکجہتی کے طور پر بھوک ہرتالی کیمپ لگائے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے خلاف علامتی بھوک ہرتالی کیمپ ساتھوے روز بھی جاری ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree