وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ا مریکی اقدام نے امت مسلمہ کے دل میں خنجر پیوست کر دیا ہے۔امریکہ کو عالمی قوانین کی ہرگز پرواہ نہیں اور نا ہی دنیا کے امن سے کچھ مطلب اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لئے اس نے دنیا بھر میں انسانوں کا قتل عام کیا ہے۔بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے پر فوری طورپر امریکہ سفیرکو وزات خارجہ میں طلب کیا جائے۔حکومت پاکستان اس مسئلے اپنے موقف کو واضع طور پر پیش کرئے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس مسئلے پر ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے،اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل انشااللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا،اسرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا،عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہاں ہے آل سعودکی نام نہاد اسلامی اتحاد؟آج امریکی اعلان کے بعد اس نام نہاد جعلی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے یہ اتحاد مسلم امہ کے لئے نہیں بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کا سرپرست امریکہ کے مفادات کی تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے،انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی ہیں،انشائ اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے،مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اسکے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی نے فاٹاکو خیبر پختوانخواہ میں ضم کرنے اور فاٹا اصلاحات بل کی منظوری میں مسلسل تاخیر پر شدید ردعمل کااظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا پاکستان کے حصہ ہے لیکن وہاں کے عوام قیام پاکستان سے لے کر آج تک ایف سی آر کے کالے قانون کے رحم و کرم پرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے میں جوقوتیں رکاوٹ تھیں وہ بے نقاب ہو چکی ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ قبائلی عوام کی خواہشات کے مطابق اس کو خیبر پختونخواہ میں بلاتاخیر ضم کیا جائے ۔ملک میں بسنے والے ہر شخص کو برابری کے حقوق اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات بل کی منظوری میں مزید تاخیرفاٹا کے محب وطن افراد کے اضطراب میں اضافہ کا باعث ہو گی۔فاٹا کو خیبرپختونخواہ میں ضم کرنے اور فرنٹیر کرایم ریگولیشن کے خاتمے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن قابل قبول نہیں ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے اس ملک کو معاشی اعتبار سے تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ملک کی مضبوط معشیت کے تمام تر دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے۔پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی قدرملک میں ناقابل برداشت مہنگائی کا سبب بنے گی جس کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں ان کی کرپشن کے باعث عدالتیں نا اہل قرار دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا دہشت گردی، بدامنی، عدم تحفظ، مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن اور لاقانونیت کے عفریت نے پوری قوم کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔یہ تمام تحفے نواز شریف اینڈ کمپنی کے دیے ہوئے ہیں۔پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے خواب دکھانے والوں نے اس قوم کو سوائے دھوکے کے اور کچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک بھارت میں ڈالر کی قیمت66 روپے ہے جبکہ پاکستان میں نا اہل اور بددیانت حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث یہ قیمت 112 روپے تک جا پہنچی ہے۔جس کا سارا نزلہ غریب عوام پر گرے گا۔

انہوں نے کہا ایک نااہل اور عدالت کو مطلوب شخص ابھی تک وزارت خزانہ کے منصب پر فائز ہے جو پاکستانی عوام کے ساتھ ایک سنگین اور بھیانک مذاق ہے۔وطن عزیز کے یہ ’’خدائی خدمتگار‘‘اس ملک کے اقتصادی طور پر تباہ حال کر کے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ چند شہروں میں پرتعیش سفری سہولیات دے کر عوام کے بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے حکمرانوں کے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔ محض اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے عوام کو خوش کرنے والے حکمرانوں کی اصلیت پاکستانی کرنسی کی گراوٹ سے کھل کر سامنے آ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگلے قومی انتخابات میں نون لیگ کو پاکستان کی باشعور عوام مکمل طور پر مسترد کر ے گی۔انہوں نے کہاکرپٹ عناصر کی محض نا اہلی کافی نہیں بلکہ ان سے قومی کی لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لی جانی چاہیے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نےشمالی وزیرستان میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے دو جوانوں کی شہادت کو قومی نقصان قرار دیاہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیاں وطن عزیز کی سلامتی اوراستحکام کی ضمانت ہیں ،داخلی وخارجی محاذوں پر ہمارے شیر دل سپاہی دشمن کی پرسازش اور حملے کا مقابلہ کرنے کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں، وزیرستان میں کالعدم گروہوں کا ایک مضبوط نیٹ ورک آج بھی فعال ہے جو پے درپے پاک فوج پر بذدلانہ اندازمیں وار کرتاہے، انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمیں دہشت گرد کاروائیوں کا خاتمہ نا ہونے میں ریاستی اداروں کی عدم توجہ سب سے بڑا عنصرہے، نیشنل ایکشن پلان پر درست انداز میں عمل درآمد ناہونے سے دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں، پاکستان کو دہشت گردی اور انتہاپسندی سے نجات دلانے کیلئے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانا ضروری ہے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے ممتاز قانون دان شہید سید سیدین زیدی ایڈووکیٹ اور شہید حبدار حسین کے ایصال ثواب کے لئے امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آباد میں مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے مومنین نے بھرپور شرکت کی۔ مجلس ترحیم سے شہید سید سیدین کے فرزند ارجمند سید مزمل زیدی اور علامہ محمد امین شہیدی کے خطاب کیا۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین نے بھی اس مجلس ترحیم میں شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ مقام شہادت ایک درجہ کمال ہے، ان کو نصیب ہوتا جو معرفت الہی کے راہی ہوتے ہیں،ملت کا ہر شہید قوم کے مقدر کا ستارہ اور ملت کے ماتھے کا جھومر ہے اس وقت ہمارے ملک کا ہر حصہ ملت جعفریہ کے باوفا بیٹوں کے پاکیزہ خون سے رنگین ہو چکا ہے اور قبرستانوں کے شہر آباد ہو گئے ہیں لیکن آج شہادت کے درجے پہ فائز ہونے والے شہید محمد سیدین زیدی حقیقتا شوق شہادت سے سرشار اور سالہا سال سے اسی تمنا میں اپنی زندگی کے آخری سال گزار رہے تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں، بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میںمصروف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ ہاشم موسوی نے تنظیمی کارکردگی اور ملکی صورت حال کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جس کی وجہ سے آج پورا ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہے۔ ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہو چکا ہے، ملکی ترقی کے راستے میں عوام نہیں حکمرانوں کی نیت اور کردار رکاوٹ ہے، کرپشن اور حکمرانوں کی لوٹ مار نے ملک کے معیشت کو کھو کھلا کردیا ہے، بدعنوانی اور کرپشن ملک کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوانی سے ناانصافی، غربت اور میرٹ کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں اور مستحق کو اس کا حق نہیں ملتا،ہمارے عوامی نمائندوں نے لوگوں کی آنکھوں سے پردہ ہٹایا آج شہر کے بچہ بچہ ایک عوامی نمائندے کی فنڈ سے با خبر ہے ۔

 انہوں نے کہا مجلس وحدت مسلمین اسلامی احکامات،امن و امان،ملکی اور تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے کوشش کر رہی ہے، ہمارے اصول سب کیلئے واضح ہیں، عوام کی خدمت، انکی فلاح اور ہر میدان میں ترقی ہمارا عزم ہے، ہمارے نمائندے ان اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے سیاسی میدان میں جدو جہد کر رہے ہیں اور نتائج قوم خود دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار پروپیگنڈوں کے باوجود عوام نے ہمارا ساتھ دے کر، ہمارے حوصلوں کو پروان چھڑا دیا۔ملکی ترقی اور عوام کو انکے حقوق دلانے میں اپنا پورا کردار ادا کریں گے،ہم نے ہمیشہ امن و امان، اتحاد بین المسلمین اور ترقی پسندی کو ترجیح دی ہے اور ہر قسم کی شدت پسندی کے خلاف رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت ہی مختصر عرصے میں مقبولیت اور عوامی نمائندگی حاصل کرلی اور ہمارے نمائندے عوام کے خدمت میںمصروف ہیں،کوئٹہ کی گلی محلے ایم ڈبلیوایم کی عوامی خدمت کے عکاس ہیں ،  نہ صرف کوئٹہ میں بلکہ ملک کے تمام دیگر شہروں میں بھی مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی قوت کے علاوہ ، عوام کے دلوں کو جیتنے والی جماعت کی حثیت رکھتی ہے، ہم نے مشکلات کے دوران قوم کا ساتھ دیا ، انکے حقوق کیلئے استقامت کا سہارا لیا اور ان کیلئے ہر میدان میں جد و جہد کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree