وحدت نیوز (شیخوپورہ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح  مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ مرید کے سے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا غلام عباس جعفری اور مولانا سید عرفان زیدی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو جی ٹی روڈ پر آکر احتجاجی جلسے میں بدل گئی شرکاء سے مولانا غلام عباس جعفرى  نے خطاب  کرتے ہوئے فلسطینی عوام اور قبلہ اول بیت المقدس کے خلاف امریکی سازشوں کی پرزور مذمت کی اور کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امت مسلمہ کے غیض وغضب ودعوت نا دے، مسجد اقصیٰ سے مسلمانوں کی وابستگی ایمانی ہے، جسے کسی صورت کم یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد)  علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرمجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام امریکی انسانیت دشمن صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی  یوم مردہ بار امریکہ واسرائیل منایا گیا،لاہور میں اسلام پورہ حیدر روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنماسید حسن رضا نقوی نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے،اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل انشااللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا،سرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا،عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں،انہوں نے کہا کہ کہاں ہے آل سعودی کی نام نہاد اسلامی اتحاد؟آج امریکی اعلان کے بعد اس نام نہاد جعلی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے یہ اتحاد مسلم امہ کے لئے نہیں بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کا سرپرست امریکہ کے مفادات کی تحفظ کے لئے بنایا گیا ہے،انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی ہیں،انشاء اللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے،وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور اسکے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے،مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اسکے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں،یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کیخلاف پرانی نیشنل بینک سجاول مین بازار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے ضلعی سیکریٹری جنرل مظفرعلی لغاری اورڈپٹی سیکریٹری جنرل  فیاض شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو شیطان بزرگ امریکہ کی جانب سے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، امت مسلمہ  قبلہ اول کے خلاف امریکی ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،احتجاج کے اختتام پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہو امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز(قنبر) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر  یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے مجلس وحدت مسلمین اور اصغریہ اسٹوڈنٹس تحصیل وارہ کی جانب سے جامع شیعہ مسجد نور مصطفیٰ سے مردہ باد امریکا و اسرائیل، بیت المقدس کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ضلع قمبر کے سیکریٹری جنرل زوار حبدار علی لغاری،  ڈپٹی سیکریٹری سید اختر عباس نقوی،  شعبہ یوتھ سیکریٹری زاھد حسین،  برادر نیاز حسین حیدری اور دیگر رہنما کر رہے تھے، احتجاجی  ریلی مختلف چوراہوں  سے ہوتی ہوئی وارہ پریس کلب پہنچی جہاں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم امریکا و اسرائیل کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں اور جب تک ہماری سانس میں دم ہے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بننے دینگے ، قبلہ اول بیت المقدس ہمارا ایمان ہے،  اس مقدس جگہ میں کبھی بھی نجس امریکا و اسرائیل کو نہیں آنے دینگے،  بیت المقدس کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے اور کل بھی ہمارا رہیگا، رہنماؤں نے مزید کہا کہ ہم بیت المقدس کی آزادی تک یہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز (شہدادکوٹ) مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں  اصغریہ آرگنائیزیشن،  شیعہ علما کائونسل کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے صوبائی رہنما سید علی اکبر شاہ، مولانہ امیرحسین لغاری،نیاز حسین بھٹی ،آصف لاشاری اور شریف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ  مسلسل امت مسلمہ کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے، اقتدار میں آتے ہی اس نے مسلم امہ کے خلاف جس محاذ آرائی کا آغاز کیا وہ اب تک جاری ہے، قبلہ اول بیت المقدس کو قابض اور غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے قلب پر وار کیا ہے، احتجاجی مظاہرے کے اختتام پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظھار کرتے ہو امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قبلہ اول بیت المقدس کو غاصب اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر ملک گیر  یوم مردہ باد امریکہ واسرائیل کےحوالے سے ضلع سرگودھا سٹی مرکزی امام بارگاہ سات بلاک سے بعد نماز جمعہ  ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا حسن امیر  ڈویژنل صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی جوپریس کلب پر جا کر اختتام پزیر ہوئی، شرکاء ریلی نے امریکہ اسرائیل اور آل سعود کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن امیر نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر غیرت مند مسلمان نمائندہ حکومت ہے تو فوری طور پر امریکی سفیر کو طلب کر کے احتجاجی مراسلہ اس کے ہاتھ میں دے ، اسرائیل کو عالم اسلام تسلیم نہی کرتا اس لئیے ال سعود امریکہ و اسرائیل کی گود سے نکل کر یمن فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگین نہ کرے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree