وحدت نیوز(لاڑکانہ) لاڑکانہ میں جشن میلاد کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ تکفیری گروہ سے عالم انسانیت کو خطرہ ہے،تکفیری گروہ کی تشکیل اور حکمت عملی میں شیطان بزرگ امریکہ سمیت شیاطین عالم کا بنیادی کردار ہے۔ جو اسلام دشمن امریکی صدر ٹرمپ کے آگے ناچتے رہے وہ میلاد النبی ﷺ کے جشن کو ناجائز سمجھتے ہیں، تعجب ہے۔  
                     
انہوں نے کہا کہ آل سعود اپنے منطقی انجام کی طرف بڑہ رہے ہیں، وہی انجام جو ہر جابر و ظالم کا مقدر ہوتا ہے۔ آل سعود کو صدام ، قذافی اور رضا شاہ پہلوی کے عبرتناک انجام سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔ شہید مظلوم آیۃ اللہ باقر النمر ؒ سمیت ہزاروں بے گناہ انسانوں کا پاکیزہ خون آل سعود کی ذلت ورسوائی کا باعث ہوگا،تقریب سے مجلس وحدت مسلمین لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمد علی شر و دیگر نے خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کےسیکریٹری جنرل عباس علی موسوی نے ایک بیان میں کہاکہ امریکی صدر نے بیت المقدس کو اسرائیل دارالحکومت قرار دے کر منحوس اور غاصب حکومت کو موت کے دہانے پر لاکھڑا کر دیاہے۔ گرچہ کہ اسرائیلی ظلم وستم کا شکار بیت المقدس پہلے ہی سے اسرائیل کے مکمل نرغے میں تھا لیکن ٹرمپ کے اس بیان نے مسلمانان عالم کو للکارا جسکے نتیجے میں اسلامی جزبات ایک بار پھر تازہ ہو گئے اور مسلمان متحد ہو کر قدس شریف کی آزادی کیلئے بھر پور کوشش کرینگے اور انشاء اللہ مسلمانان عالم جلد اسرائیل کی نابودی کی خبر سن لیں گے۔ بیت المقدس اور اسلامی سرزمین فلسطینی مسلمانوں کی ہے۔ غاصب اسرائیلی حکومت نے دنیا کے یہودی بھلوتروں کو مختلف علاقوں سے جمع کر کے کشت و خون کے ذریعہ فلسطین پر قابضہ کیا ہواہے۔ لیکن عالم اسلام بیدار ہوگئی ہیں اور انشاء اللہ جلد اس طاغوتی اور شیطانی طاقت کے ظلم و ستم کا خاتمہ ہوگا۔ اور انشاء اللہ آئندہ چند سالوں میں دنیا کے نقشے پر اسرائیل کا نام نشان نہ ہوگا،قدس کے مسئلہ نے مسلمانوں کو متحد بھی کیا اور ساتھ ہی انہیں بصیرت بھی دلائی ہے تاکہ وہ ان اسرائیلی اور امریکی ایجنٹوں کو بھی پہچان سکے جن کے ناپاک اشاروں سے مذہب کے نام پر دہشت گردی ہو رہی ہے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیل رہا تھا۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری ہونیوالے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے قبلہ اول کو اسرائیل کا دارالخلافہ تسلیم کرنے اور وہاں امریکی سفارت خانہ کھولنے کا اعلان شرپسندی ہے جس کے خلاف مسلمانان ریاست آزادجموں و کشمیر میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔اور پوری ریاست ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت قرار دینا امت مسلمہ کے زخموں پر نمک پاشی ہے۔ امریکی صدر کا اسلام دشمن متعصبانہ رویہ عالمی امن کے لئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔اس اقدام کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔امریکی صدر نے امت مسلمہ کے وقار پر حملہ کیا ہے۔اس پر خاموش رہنا امت مسلمہ کی توہین ہے۔ عالمی قوانین کی اس پامالی پر تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور ریاستی اداروں کو اپنی آواز بلند کرنا ہو گی۔مسلمان ہونے کے ناطے بیت المقدس سے ہم سب کا مذہبی تعلق جڑا ہوا ہے۔امریکہ اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا ہمیشہ دفاع کرتا آیا ہے۔ اس حمایت کی بنیاد اسلام دشمنی کے علاوہ اور کوئی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ کی اسلام دشمن پالیسیوں میں اسے عرب مسلم ممالک کی مکمل حمایت حاصل ہے جو افسوسناک ہے۔عالم اسلام کی تنزلی عرب حکمرانوں کی خیانت کا نتیجہ ہے۔مظلوم فلسطینیوں اور بیت المقدس کے حوالے سے پاکستان کو واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے پولیٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والی حکومت آج چار سال گزرنے کے بعد بھی بجلی کے بحران پر قابو نہیں پا سکی،سخت سردی میں بھی طویل دورانیےکی لوڈ شیڈنگ ظالمانہ اقدام ہے،  اپنے ایک بیان میں علی حسین نقوی نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اپنے حصے کی بجلی سے دانستہ محروم رکھا جا رہا ہے، وفاقی حکومت پیپلز پارٹی سے سیاسی مخالفت کا غبار سندھ کے عوام پر اتارنا بند کرے، تمام محکموں کے وزرا اپنے اپنے حصے کا کام کرنے کی بجائے پاناما کیس پر نواز شریف اور ان کے خاندان کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات سے کوئی آگاہ نہیں، ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر محض اخباری بیانات جاری کرنے سے توانائی کے بحران کا خاتمہ نہیں ہوگا، اس کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس ادارے کے غیر ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کرے، کے الیکٹرک کا قبلہ درست کیا جائے، وگرنہ اسے حکومتی تحویل میں لیکر اس کی کارکردگی عوام کے حق میں بہتر بنائی جائے۔

وحدت نیوز (کراچی) پیت المقدس پر قبضے کی عالمی و صیہونی سازش کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جان لے کہ پوری دنیا کے مسلمان بیت المقدس کی آزادی اور حرمت کے لئے ایک ہیں، حکومت پاکستان امریکی انتظامیہ سے باضابطہ طور پر سفارتی احتجا ج کرتے ہوئے امریکی سفارتی عملے کو فوراً پاکستان کی سرزمین سے بے دخل کرے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی کے ترجمان و سیکریٹری اطلاعات عرفان حیدر نے ڈویژن آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا ۔

 عرفان حیدر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک ذہنی مریض شخص ہے جسے صدارت پر رہنے کا بھی کوئی حق نہیں، بیت القدس مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اور اسی جگہ پر خاتم النبیین نے انبیاء علیہ السلام کی امامت فرمائی اور معراج کے سفر پر گئے تھے، ایسی مقدس جگہ پر صیہونیت کے ناپاک وجود ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن کریم میں فرما دیا کہ یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے، یہ صیہونی ایک عالمی سازش کے تحت ختم نبوت کے قانون اور کبھی کسی اور ایشوز پر مسلمانوں کے ایمان کو چھیڑنے کی کوشش کرتے ہیں، انہوں   نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی صدر کے اس فیصلے پر سفارتی سطح پر احتجاج کیا جائے اور امریکہ سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔

وحدت نیوز(کراچی)) بیت المقدس سے متعلق امریکی فیصلے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنماؤں اور کارکنان نے امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لئےنمائش چورنگی سے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا ء نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔جن پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور اسرائیل کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے قونصلیٹ جانے والے تمام راستوں کوکنٹینرز لگا کر سیل کر دیا لیکن مظاہرین قونصلیٹ کے سامنے پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ۔انہوں نے سفارت خانے کے سامنے امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارت کاروں کی ملک سے بے دخلی کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے متعلق امریکی صدر کا بیان امت مسلمہ کے خلاف جارحانہ للکار ہے۔جس کا جواب اسی انداز میں دیا جانا ہی اسلامی حمیت اور ملی غیرت کا تقاضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی عزائم کوکامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔قبلہ اول کا دفاع ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے۔بیت القدس کے ایشو پر ہم فلسطینی قیادت کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا یہود و نصاری نے مسلمانوں کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ہے لیکن افسوس ہے کہ بہت سارے اسلامی ممالک کو اس کی آواز سنائی نہیں دے رہی۔

علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ امت مسلمہ کو ذاتی مفادات اور عناد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس مسئلہ پر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرنا چاہیے۔عرب ممالک امریکی اسلحہ کے سب سے بڑے خریداراور کاروباری شراکت دار ہیں۔ان ممالک کی امریکہ و اسرائیل سے مکمل قطع تعلق کی ایک دھمکی امریکہ صدر کو یہ فیصلہ واپس لینے پر مجبور کر سکتی ہے جس نے پوری امت مسلمہ میں بے چینی کی لہر دوڑا دی ہے۔سعودی عرب کی طرف سے اس معاملے پر خاموشی بادشاہوں کے منافقانہ طرز عمل کو واضح کر نے کے لئے کافی ہے۔انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا پایہ تخت بنانے کا فیصلہ اسرائیل کے وجود کے لئے خطرہ بن جائے گا۔ یہود و نصاری کی اس معاملے پر ہٹ دھرمی عالمی امن کے لئے تباہ کن ثابت ہو گی۔اس اہم ایشو پر پارلیمنٹ پر امریکہ اور اسرائیل کے خلا ف قرار داد پیش کر کے تمام سیاسی قوتوں کے خلاف اپنے دو ٹوک موقف کا اظہار کیا جانا چاہیے۔احتجاجی مظاہرے میں علامہ مبشر حسن،مولانا حیدر عباس،مولانا صادق جعفری،مولانا نشان حیدر۔میثم عابدی،آصف صفوی اور میر تقی ظفر سمیت متعدد نامور مذہبی و سماجی شخصیات بھی شریک تھیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree