وحدت نیوز (کراچی) پاکستان کی سیاسی ومذہبی جماعتوں نے امریکی صدر کے فلسطین و القدس سے متعلق یکطرفہ فیصلہ اور اعلان کو مسترد کرتے ہوئے شدید مذمت اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اس عنوان سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یروشلم (القدس) فلسطین کا دارلحکومت ہے اور امریکا سمیت دنیا کے کسی بھی ملک کو یہ اختیاراور حق حاصل نہیں ہے کہ وہ فلسطین کا ایک انچ بھی غاصب صیہونیوں کو دیں، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین پورا فلسطینیوں کا ہے اور اسرائیل کا وجود ناجائز اور غاصبانہ ہے جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔آل پارٹیز کانفرنس سے سابق رکن قومی اسمبلی مظفر ہاشمی،حاجی حنیف طیب، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یارخان،سابق رکن قومی اسمبلی محمد عثمان نوری، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل شیخ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما سید طارق حسن،پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، نظام مصطفی پارٹی کے الحاج محمد رفیع،آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری،پاکستان مسلم لیگ نواز کے ازہر علی ہمدانی،،نیشنل انٹر فیتھ کونسل آف پاکستان کے راؤ ناصر علی ، جناح کے سپاہی کے چیئر مین اویس ربانی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مقررین نے جکارتہ میں ہونے والی عالمی فلسطین کانفرنس میں ہونے والے اہم فیصلوں اور اعلان جکارتہ بھی پڑھ کر سنایا۔

سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ امریکی صدر کا القدس (یروشلم) سے متعلق بیان در اصل امریکی و اسرائیلی شکست کا اعتراف ہے کیونکہ امریکا اور اسرائیل نے فلسطین کاز کو پس پشت ڈالنے کے لئے نت نئی سازشوں کا سہارا لیا اور بالآخر تمام سازشوں کی ناکامی کے بعد اب القدس کو غاصب صیہونیوں کا دارلحکومت قرار دینے کا یکطرفہ اعلان کر کے ثابت کر دیا ہے کہ امریکا فلسطین کاز کو ختم کرنے کے در پے ہے لیکن اس کے بر عکس پوری دنیا بالخصوص یورپ نے بھی امریکی صدر کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد فلسطین کاز نہ صرف یورپی دنیا بلکہ پوری اسلامی دنیا میں بھی نئے جوش اور ولولے کے ساتھ ابھر کر سامنے آ رہاہے ۔ہم تحریک آزادئ فلسطین اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی مکمل سیاسی واخلاقی حمایت کا اعلان کرتے ہین، اور اعلان کرتے ہیں کہ القدس (یروشلم) فلسطین کا دارلحکومت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت تبدیل یا صیہونیوں کی گود میں نہیں ڈال سکتی۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے القدس کے مسئلہ پر خصوصی تصویری نمائشوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا گیا جو ملین مارچ اور حسین آباد میں ہونے والے تقریری مقابلوں کے پروگرام میں لگائی جائیں گی۔بعد ازاں شرکائے آل پارٹیز پریس کانفرنس نے امریکی صدر کے یروشلم سے متعلق یکطرفہ فیصلہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور امریکا مردہ باد، اسرائیل نا منظور سمیت فلسطین زندہ باد ، القدس کی آزادی کے نعرے بھی بلند کئے۔

وحدت نیوز (نواب شاہ) اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کی جانب سے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاھ میں  یوم مصطفیٰ کے مناسبت سے سیمینار  کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیز یشن پاکستان کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نےکی، جب کہ خصوصی خطاب  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان حجتہ السلام علامہ  مختار امامی  نے کیا، سیمینار میں طلبہ سمیت ٹیچرس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختار امامی نے کہا کہ پیغمبر ؐ نے ہم میں قرآ ن و سنت چھو ڑے ان پر عمل کر کے معاشرے کو صیح کیا جا سکتا ہے ، عالم اسلام کو مزید بیدار ہو نے کی ضرورت ہے تکفیری اسلام کی جھو ٹی فلم بنا کر بیچتے ہیں ہمیں حضور ؐکی سنت پر عمل کر کے اسلام اور دین محمد ؐ کا بول بالا کرنا ہو گا اور سر کار ؐ کی رسا لت سے وفا دار ی کا تقا ضہ یہی ہے، جہا ں ذکر ِ مصطفی ؐہو تا ہے وہاں بر کتیں اوررحمتیں بر ستی ہیں ،ذکر مصطفی ؐ نفر توں اور تفرقوں کو ختم کر تا ہے نا م محمد ؐ اتحاد و ایمان کا مرکز ہے ، انہوں نے مزید  کہا کہ اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا بلکہ اسلام حضور اکرم ؐکے اخلاق ، عدلیہ کی و جہ سے پھیلا،اگر آج امت مسلمہ تنزولی سے دوچارہے تواس کی وجہ صرف سیر ت و تعلیمات ِمصطفی ؐ سے دو ری ہےاس دور میں اتحاد بین المسلمین و قت کی اہم ضرورت ہے ۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) بھیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو ہندوخاتون اور مرد نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرلیا اور دونوں مکتب اہل بیت ؑ کے پیروہوگئے، تفصیلات کے مطابق مدرسہ خاتم النبین ﷺ جیکب آباد میں دو ہندوں میاں بیوی نے ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصودڈومکی اور مولانا سیف علی ڈومکی کی رہنمائی میں دین مبین اسلام (مکتب جعفریہ) قبول کرلیا ، علامہ مقصودڈومکی نے انہیں کلمہ شہادتین پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کیااور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کیا،  ان دونوں نو مسلموں  کے اسلامی نام عبداللہ اور عابدہ رکھے گئے ہیں ۔علامہ مقصودڈومکی سمیت تمام علاقہ مکینوں نے انہیں اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی اپنی بازیابی کے بعد پہلی بار جنوبی پنجاب کے دورے پر 16دسمبر کو ملتان پہنچیں گے، ملتان سے جاری بیان کے مطابق سید ناصر عباس شیرازی کا ملتان پہنچنے پر استقبال کیا جائے گا، بعدازاں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، جس میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرل، ضلعی کابینہ، علمائے کرام، تنظیمی اور موثر شخصیات شرکت کریں گے، اس حوالے سے مختلف اضلاع اور شخصیات کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے، واضح رہے کہ سید ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کے بعد مختلف شہروں میں اُن کا استقبال کیا جا رہا ہے اور بازیابی کے بعد جنوبی پنجاب کا یہ پہلا دورہ کریں گے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلسِ وحدت مسلمین  شعبہ خواتین  کراچی  کی جانب سے شعبہ خواتین کراچی کےتین اضلاع کا اجلاس منعقد ہوا جسمیں ضلع غربی ،ضلع وسطی اور ضلع شرقی کی ذمہ داران نے شرکت کی،اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ زہرانقوی اور مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مہدی عابدی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور ضلعی ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر خطاب کیا، محترمہ زہرانقوی نے  مسئلہ فلسطین پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین امتِ اسلامی کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہےاور تمام اسلامی ممالک پہ فلسطین اور مسجدِ اقصٰی کے لئے آوازِ حق بلند کرنا ایک فرض کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دوشمن کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ دشمن خود ساختہ دعٰوی کرنے لگا ہے جو سراسر بین الاقوامی قوانین  کی خلاف ورزی  ہے اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔انشاء اللہ ہم بحیثیتِ مکتبِ تشیع پاکستان ہر فورم پر قبلہ اول کی مکمل آزادی تک استعمار کے خلاف آوازِ حق بلند کرتے رہیں گے۔

سید مہدی عابدی نے  ملکی اور بین الاقوامی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں ملتِ تشیع پاکستان کے کرادار کے حوالے سےتفصیلی گفتگو کی، انہوں نے انتہائی مفصل انداز میں ملکی اور بین الاقوامی حالات وواقعات،مسجدِ اقصٰی بیت المقدس کی تحریک سے لے کر شام اور عراق سے داعش کی شکست اور پھر انخلا اور دنیائے تشیع کے کردارپر روشنی ڈالی اور ملکی سیاسی صورتحال ، واقعات و حالات کے پس منظر میں حاضرین  کی جانب سے پوچھے جانے والے مختلف سوالات کے بھی تفصیلی جوابات دئیے۔

اجلاس کے اختتام پر شعبہ خواتین کراچی کے حوالے سے آنے والی تینوں  اضلاع کی مسؤلین سے تنظیمی و فلاحی امور کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی  اور مستقبل قریب کے مختلف پروگرامز ترتیب دئے، بلخصوص شعبہ خواتین ضلع وسطی کے زیرِ انتظام بیتِ زہرہ ع کی نمائندہ مسؤلین سےخصوصی ملاقات کی اور بیت زہرہ ع کی کارگردگی کےحوالے سے تین ماہ کی رپورٹ طلب کی ، اسکے علاوہ بیتِ زہرہ ع  میں آئندہ آنے والے دنوں میں آغاز کئے جانے والے مختلف فلاحی پروجیکٹز کے حوالے سے گفتگو کی ، بعد ازاں ضلع غربی  میں شعبہ  خواتین کی جانب سے سردیوں کے پیشِ نظر گرم کپڑے اور سردیوں کا دیگر ضروری سامان ضلع غربی کی ذمہ داران کے حوالے کیا گیاتاکہ خواتین کو بروقت سامانِ ضرورت مہیا کیا جاسکے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات سید انوار نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی کاروائی پر غور و خوض کے بعد یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ حکومتی دعوے عوام کے تحفظ اور سہولیاتِ زندگی کی فراہمی کے سلسلے میں دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ پچھلے دنوں وزیر داخلہ کا بیان جسمیں انہوں نے ہزارہ قوم کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا انتہائی غیر ذمہ دارانہ تھا کیونکہ اسکے اگلے ہی دن ہزارہ قوم کے افراد پر حملے کے نتیجے میںتین افراد زخمی ہو جاتے ہیں۔ جس سے وزیر داخلے کے اعلان کی حقیقت سب پر واضح ہو گئی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں امن وامان کا مطالبہ کرتی ہیں اورحکمرانوں کو اپنی کاروائیوں پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ کوئٹہ کے سخت سردی میں گیس کا نہ ہونا غداب سے کم نہیں۔ لیکن حکومت سردیوں میں گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی گیس کی صحیح فراہمی کے سلسلے میں ناکام نظر آرہی ہے۔گیس بل باقاعدیگی وصول کئے جاتے ہیں لیکن گیس کی فراہمی صحیح نہیں ہو رہی ہے جوکہ قابل افسوس ہے۔ سخت سردیوں میں بچوں اور ضعیفوں کیلئے سردی کسی مصیبت سے کم نہیں لہٰذا مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائندگی میں حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ گیس کی صحیح فراہمی کو تقینی بنائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree