امت مسلمہ قبلہ اول کے خلاف امریکی ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،مظفرلغاری

09 دسمبر 2017

وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین کیجانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارتخانہ بنانے کیخلاف پرانی نیشنل بینک سجاول مین بازار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے سے ضلعی سیکریٹری جنرل مظفرعلی لغاری اورڈپٹی سیکریٹری جنرل  فیاض شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو شیطان بزرگ امریکہ کی جانب سے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، امت مسلمہ  قبلہ اول کے خلاف امریکی ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی،احتجاج کے اختتام پر مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل سے نفرت کا اظہار کرتے ہو امریکا و اسرائیل کے جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree