وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ ناصرعباس جعفری خصوصی 8روزہ  دورہ گلگت بلتستان پر اسکردوایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں،وہ  پہلے  4روز بلتستان جبکہ آخری 4روز گلگت میں گذاریں گے، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے، اس موقع پرعلامہ شیخ عابد بہشتی اور علامہ جعفر موسوی بھی ان کے ہمراہ دورے میں شریک ہیں ، اسکردو ائیر پورٹ پر ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ علی محمد کریمی، شیخ شبیر ترابی اور کابینہ کے دیگر اراکین نےعلامہ ناصرعباس جعفری اور معززمہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلانے اور گجرات میں زیر حراست بے گناہ شیعہ بزرگ ذاکراہل بیت ع طفیل حیدر نقوی کے ماورائے عدالت قتل کی شدید سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطرہ ایمان ملائیت عالمی سطح پر پاکستان کے لئے بد نماداغ کی صورت اختیار کر گئی ہے، توہین قرآن، توہین رسالت اور توہین صحابہ کے نام پرماورائے آئین ، قانون اور شریعت قتل عام جاری ہے، حکومت اور اعلیٰ عدلیہ اس طرح کے افسوس ناک اور اندہوناک واقعات کی روک تھام میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے، قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو توہین قرآن پاک کےمبینہ  الزام میں بھٹی میں جھونک دینا کہاں کا انصاف ہے، ریاستی اداروں اور عدالتی نظام کی موجودگی میں مذہبی بھیڑیوں کا ایسا طرز عمل عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے، اس واقعے میں دو نہیں بلکہ تین انسانوں کی جانیں درندگی کی بھینٹ چڑھائی گئیں ، اس سانحے میں قتل ہو نے والی خاتون حاملہ تھی اور زندہ جلائے جانے کے نتیجے میں اس کا بچہ بھی بت جرم و خطا مارا گیا۔

 

گجرات میں پولیس کی تحویل میں طفیل حیدر کو ظلم اوربربریت کیساتھ قتل نے ثابت کر دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر موجود  کالی بھیڑیں اپنی مذموم کاروائیوں میں مصروف ہیں یزیدیت مردہ باد کہنے کو توہین صحابہ  کہہ کر اس مظلوم سید کو قتل کیا گیا یہ واقعہ باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ رونما کیا گیا جس میں گجرات انتظامیہ ملوث ہیں دشمن عاشورا پر دہشت گردی پھیلانے میں ناکام ہو چکے تھے اور انہوں نے اپنے پلان بی کی تکمیل کے لئے اس ظلم و بریت کا سہارا لیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ مکمل منصوبہ بندی کیساتھ بنایا گیا جس میں گجرات پولیس کے تمام ذمہ داران ملوث ہیں اس کا مقصد ملک بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا طے شدہ منصوبہ کے تحت اے ایس آئی نوید فراز کو اس کا ٹاسک دیا گیا اور یہ شخص پہلے بھی شدت پسندوں کے لئے مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے اس کو یہ کہا گیا تھا کہ اس کو تفتیش کے دوران قتل کرنا ہے سید ناصر شیرازی نے کہا کہ پنجاب حکومت  شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے ہم اس المناک واقعے پر خاموش نہیں رہیں گے ان دہشت گردوں کو تھانوں میں پرٹوکول دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے اداروں اور اقوام عالم تک اس مظلومیت کی آواز کو پہنچائیں گے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ سیاسیات پاکستان میں شدت پسندوں کی جانب سے ملت جعفریہ کی نسل کشی اور حکمرانوں کی خاموشی پردنیا بھر میں انسانی حقوق کے اداروں کو مراسلے بھی جاری کریں گے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی فائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبلہ اول پر اسرائیلی جارحیت عرب حکمرانوں کی صیہونی کاسہ لیسی کا نتیجہ ہے، نہتے فلسطینی مسلمانوں پر دوران نماز فائرنگ کا اقوام متحدہ نوٹس لے، امریکہ اسرائیل اور سعودیہ کا گٹھ جوڑ قضیہ فلسطین کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو حق خودارادیت دینا عالمی امن کے لئے نا گزیر ہے، علامہ شفقت شیرازی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا مسجداقصیٰ پر اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں  شہید ہونے والے نمازی ابراہیم العکاری اوردرجنوں زخمی نمازیوں پر ظلم و بربریت  کا نوٹس لے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مرکزی جلوس عاشورہ راولپنڈی میں نماز ظہرین کے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ  جلوس عزا میں لاکھوں عزاداران کی شرکت نے خوف کے خیبر کو شکست فاش دے دی، پاکستان میں شیعہ سنی محب اہل بیت علیہ السلام ہیں ، ایک مخصوص دہشت گرد گروہ فرقہ واریت کی ترویج میں مصروف ہے، امام حسین  ع اور کربلا  کسی خاص مسلک کی میراث نہیں ، عالم بشریت کےحریت پسندوں کے رہبرو رہنما امام حسین ع ہیں ، دہشت گردوں وکو مجاہد بنا کر ریا ست نے خود اپنے پیروں پر کلھاڑا مارا ہے،انہوں نے مذید کہا کہ ریاست نے وہ ماحول خود پیدا کیاکہ فساد معاشرے کی جڑوں تک پہنچ گیا، ریاست پہلے نہیں اب کمزور ہوئی، ملک میں انتشار اور دہشت گردی پروان چڑھنے کی بنیادی وجہ سزاو جزا کے قانون پر عمل درآمد کا نہ ہونا ہے، اقبال جرم کرنے والے خطرناک دہشت گرد بھی با عزت بری ہوجاتے ہیں اور بے گناہ پالب علم بھی بلاجواز پابند سلاسل ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پر امن جلوس ہائے عزا نے ثابت کر دیا کہ دہشت گرد مکتب تشیع نہیں بلکہ وہ تکفیری گروہ ہے جو اسلام ، تشیع اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) ملک بھرمیں تمام مسلمانوں نے نواسہ رسول امام عالی مقام حضرت امام حسین  کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس محافل اور جلوس ہائے عزاء کے انعقاد میں  اتحاد امت کا عملی مظاہرہ کرکے دشمنوں کی سازش کو ناکام بنا دیا ،امام عالی مقام  کی عظیم قربانی کا مقصد ظلم و تشدد کی نفی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کیلئے تھا آج امت مسلمہ کی کامیابی اسی میں ہے کہ وہ مشن حسینی پر عمل کرتے ہوئے وقت کی ظالم جابر قوتوں اور انتہا پسند دہشت گردوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے راولپنڈی میں مرکزی جلوس کے اختتام پرامام بارگاہ قدیمی میں  عزاداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں پرامن طریقے سے جلوس ہائے عزا کا انعقاد کا سہرا امت مسلمہ کی وحدت اور بھائی چارے کے سر ہے آج شیعہ سنی میں تفرقہ ڈالنے والے اسلام اور ملک دشمن گروہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انشااللہ جس طرح عاشور پر ہمارے اہلسنت بھائیوں نے جس اتحادکا مظاہرہ کیا انشااللہ ماہ ربیع الاول میں ملت جعفریہ اتحاد امت کا مثالی عملی مظاہرہ اپنے اہلسنت بھائیوں کیساتھ مل کر کرینگے، انہوں نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے یوم عاشور کے ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی قانون اور آئین کی عملداری میں کردار ادا کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے راولپنڈی میں برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عاشورہ میں خصوصی شرکت کی اور اختتام تک جلوس کی قیادت فرمائی،جلوس عزاکے اختتام پر اما م بارگاہ قدیمی میں الوداعی خطاب کے ساتھ خصوصی دعا بھی کی، سربراہ ایم ڈبلیوایم عام عزاداروں کی طرح جلوس عزامیں شریک رہے، جلوس عزا میں داخلے کے لیئے عمومی راستہ اختیار کیا اور قطار میں شامل ہوکر جلوس عزا میں داخل ہوئے، انہوں نے ماتمی سنگت کےہمراہ سینہ زنی بھی کی، مرکزی جلوس عاشورہ میں نماز ظہرین با جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی، جبکہ علامہ ناصر عباس جعفری سمیت ہزاروں عزاداروں نے نماز با جماعت میں شرکت کی، جبکہ علامہ امین شہیدی نے شرکائے نماز سے خطاب بھی کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنماعلامہ حسنین گردیزی، علامہ ضیغم عباس، علامہ محمد علی فاضل ، نثار فیضی، اقرار ملک، اختر عمران اور دیگر بھی علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ جلوس عزا میں شریک رہے، جبکہ وحدت اسکاوٹس کے ہزاروں خواتین اور مرد رضا کار جلوس عزااور عزاداروں کی سکیورٹی پر معمور تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree