وحدت نیوز(کوئٹہ) وزیر اعلی بلوچستان عبدا لمالک بلوچ ، وزراء اور اراکین بلوچستان اسمبلی ، اعلی پولیس حکام کا وفد امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاون میں گزشتہ روز سانحہ  ہزار گنجی میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرنے پہنچا۔حکومتی وفد میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی آئی جی بلوچستان عملیش خان بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خانوادہ شہداء سمیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کی کابینہ کے اراکین، بلوچستان شیعہ کانفرنس ، و دیگر مذہبی و قومی سربراہان بھی تشریف فرما تھے ۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید داود آغا اورایم ڈبلیوایم کے  ممبر بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا ( آغا رضا ) نےحکومتی اراکین کے سامنے شیعہ ہزارہ کمیونٹی پر ہونے والے مظالم کے خلاف  اپنے اپنے تحفظات پیش کیے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) آغاز ماہ محرم الحرام 1436ہجری کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری امت مسلمہ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام دنیا بھر کے محرومین و مستضعفین کیلئےماہ امید ہے، ہلال محرم مظلوموں و محروموں  کو جبر و استبداد کے مقابل عزت، حریت اور آزادی کا پیغام دیتا ہے،خدا کی محبوب ترین ہستی رسول اکرم (ص)کے محبوب ترین فرزند سید الشہداءامام حسین (ع)کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ چودہ سو برس بعد بھی محرم ہمیں ظلم کے خلاف قیام کا حوصلہ او ر جرائت عطا کرتا ہے،کمزوروں مظلوموں کو  طاقت ور ظالموں سے ٹکرانے کی ہمت دیتا ہے، کربلا کے بیابان میں گرنے والا مظلوم کربلا امام حسین (ع)اور ان کے با وفا اصحاب و انصار کا پاکیزہ لہو ہمارے قلوب میں موجود حرارت کو کبھی سرد نہیں ہونے دیتا ، نواسئہ رسول (ص)امام حسین (ع)نے ہلال خدا کو حرام اور حرام خدا کو ہلال کرنے کے خلاف قیام کیا، ماہ محرم کا یہ چاند تا روز قیامت شہدائے کربلا کی بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانیوں کو یاد دلایا رہے گا۔تمام بانیان مجالس وجلوس دیگر مکاتب وادیان سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اپنی مجالس میں شرکت کی دعوت دیں ، علماء و ذاکرین فضائل و مصائب اہل بیت اطہار ؑ کو بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی یذیدی قوتوں کے مکروہ عزائم اور شیعہ سنی وحدت کے خلاف ہونے والی سازشوں سے بھی آغاہ کریں ۔

وحدت نیوز (اسلام ا ٓباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری ،مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت دیگر رہنما وں پر ماہ محرم الحرام میں خیبر پختونخواہ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہےاور ا ن رہنماوں کی زبان بندی کے احکامات بھی جاری کیئے گئے ہیں ، اس بات کا انکشاف اس وقت ہواجب علامہ ناصرعباس جعفری ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب جلسے میں شرکت کے لئے ایبٹ آباد پہنچے تو مقامی انتظامیہ نے ان کی گاڑی کا راستہ روکنےکی کوشش کی، جس پر علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود ہزاروں کارکنان نے شدید نعرے بازی کی اور انتظامیہ کو مجبوراً راستہ دینا پڑا، ذرائع کے مطابق ایک با قائد ہ  نوٹیفیکشن کے مطابق دیگر مسالک کے علمائے کرام سمیت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی قائدین  علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی پر خیبر پختونخواہ کے ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہنگو ، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں نقص امن کا جواز بنا کر  محرم الحرام میں داخلے  اور مجالس عزاء سے خطاب پر پابندی عائد کردی ہے، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین ایک معتدل ، مذہبی و سیاسی جماعت ہے اور اس کے قائدین اتحاد بین المسلمین کے قیام کے خاطر رات دن کوشاں ہیں ، جن کے نذدیک فرقہ واریت اور انتشار کفر کی مانند ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کوئٹہ میں مسافر بس پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے آٹھ افراد کی شہادت پر سخت احتجاج کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے اس سانحہ کو عالمی استعماری قوتوں امریکہ، اسرائیل سمیت بھارتی بدنام زمانہ را کے ایجنٹوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ کوئٹہ میں ملک دشمن قوتیں ملوث ہیں، کوئٹہ بس پر فائرنگ کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انھوں نے افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کی طرح ملک کے دیگر شہروں بالخصوص کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں موجود خطرناک ملک اور اسلام دشمن دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی فوجی آپریشن کو وسیع کیا جائے اور پاکستان میں بسنے والوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

 

انھوں نے کہا کہ ملک دشمن دہشت گرد عناصر محرم الحرام کی آمد سے قبل کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے اہم شہروں میں دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے کر ملک میں فرقہ واریت اور انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور پاکستان میں عالمی سامراج امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کراچی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ملت جعفریہ کے عمائدین کا قتل عام نہ رکا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

وحدت نیوز(ایبٹ آباد) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ایبٹ آبادمیں منعقدہ جلسہ عام  سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے خون کے صدقہ میں چلنے والی تحریک آج ملک کے کونے کونے تک پہنچ چکی ہے، شہداء کے خون سے کھینچی گئی لکیر کو نواز، شہباز اور رانا ثناء نہیں مٹا سکتے۔ بیداری کی یہ تحریک فرعونوں کے تعاقب کا نام ہے، ریاستی جبر و تشدد کا بازار گرم کرنے والوں نے ہر ادارہ تباہ کر دیا ہے، پولیس، ریلوے، پی آئی اے، ہر ادارہ نواز حکومت کے ہاتھوں تباہ ہوچکا ہے۔محرم کے احترام میں دھرنوں کا التواڈاکٹر طاہر القادری کی  امام حسین()سے عشق و محبت کی عظیم مثال ہے، مجلس وحدت مسلمین اس عظیم جذبہ ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی  نواز شریف کا ہندوستان کے ساتھ کاروباری رشتہ ہے۔ یہ حکمران پاکستان کے لئے سکیورٹی رسک ہیں۔ وحدت، امن، محبت، عدل اور آئین کی بحالی کی یہ تحریک جاری و ساری رہے گی، اور ہم خون کے آخری قطرے تک اس تحریک کے ساتھ رہیں گے۔ جہاں ہمارے اہل سنت بھائیوں کا پسینہ گرے، وہاں ہمارا خون گرے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اے آر وائی نیوزبیورو آفس لاہور کا دورہ کیااور نواز حکومت کی جانب سے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوزکی بندش کے فیصلے کو یکسر مسترد کرتے  ہوئے کہا ہے کہ نواز لیگ جمہوریت کے نام پر آمرانہ اقدامات پر کار فرما ہے، وطن عزیز کے استحکام اور سلامتی کی جنگ میں مصروف اے آر وائی نیوز چینل کی بندش کا فیصلہ نواز حکومت کی جانب سے جمہوری اقدار کا قتل اور آزادی جمہوریت پر قدغن ہے، اے آر وائی نیوز چینل ایک وطن دوست ادارہ ہے، حالیہ عوامی احتجاجی تحریک کی سپورٹ  اور حکومتی جبر و استبداد کے خلاف اے آر وائی نیوز چینل نے بھاری بھرکم آواز بلند کی ،کرپٹ اور استبدادی پولیٹیکل و لیگل سسٹم کے خلاف عوامی بیداری میں اے آر وائی نیوز نے موثر قردار ادا کیا۔نواز حکومت کے ایسے اقدامات انتقامی جذبات اور  آمرانہ ذہنیت کے عکاس ہیں ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین وفاقی حکومت اور پیمرا کےاے آر وائی نیوز کی بندش اور سینیئر اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنی کی مضموم کوششوں کی پر زور مذمت کرتی ہے، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید ناصر شیرازی اور سیکریٹری اطلاعات پنجاب مظاہر شگری  بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree