وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے، علامہ ناصرعباس جعفری کی اسلام آباد سے بھکر آمد پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ان کا والہانہ استقبال بھی کریں گے جبکہ انہوں بڑے جلوس کی صورت میں پنڈال تک لایا جائے گا، یہ عوامی اجتماع کل بروز اتوار صبح 10بجے شروع ہوگا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت اتحادی جماعتوں کےدیگر قائدین بھی خطاب کریں گے، واضح رہے کہ یہ عوامی اجتماع انتہائی اہمیت کا حامل ہےکیونکہ آئندہ ہفتے بھکر کے حلقے پی پی 48میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام اتحادی جماعتوں نے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار ملک نذر عباس کہاوڑ کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کا ہے، اس جلسے کو حکومت مخالف جلسے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا اہم ستون بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور بے بنیاد جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے جانب سے قدم گاہ سے حبیب چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل اعجاز ممنائی نے کی .اس موقع  پر انہوں نے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت  دہشتگردوں کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو گرفتار کرنے کے بجا ئےپرامن احتجاج کرنے والے مومنین پر جھوٹے مقدمے داخل کر رہی ہے جس کی تازہ مثال شکارپور بدین اور سکھر کے مومنین شامل ہیں اس پوری سازش میں آئی جی سندھ کا کردار نہایت مشکوک ہے جسکو سندھ کے وزیر اعلی قائم علی شاہ کی حمایت حاصل ہے، جس کی ناہلی کی وجہ سے  آج پورا سندھ  بدامنی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اگر آئی جی سندھ کو فوری نہ ہٹایا گیا تو ان کے خلاف مہم کا آغاز کرینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحریک جعفریہ پاکستان کی بحالی کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ ملت تشیع کا دہشت گردی اور انتہا پسندی سے کوئی تعلق نہیں، ملت جعفریہ کو ایک سازش کے تحت دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی، تاریخ گواہ ہے کہ اس ملت کے غیور بیٹے وطن عزیز کے لئے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے جان و مال کی قربانی دیتے رہے لیکن پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش کا حصہ نہیں بنے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی شاہ نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی اداروں نے شدت پسندوں کو پنپنے کا موقعہ دیا اور آج یہی گروہ پاکستان کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنا ہوا ہے جن کے روابط براہ راست را، موساد اور سی آئی اے جیسی پاکستان دشمن ایجنسیوں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج انہی تکفیریوں کے ہاتھوں افواج پاکستان سمیت سول سوسائٹی اور بے گناہ مسلمان کا قتل عام جاری ہے۔

 

سید مہدی شاہ نے کہا کہ پاکستان کے خارجی دشمن انہی دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہمارے سلامتی کے درپے ہیں، آج بین الاقوامی دہشت گرد اور مسلمانوں کے قاتل گروہ ’’داعش‘‘ کی تشہیری مہم چلا کر یہی دہشت گرد اُن کو پاکستان میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ رہا ہے کہ یہاں امریکیوں اور عربوں کے مفادات کی تحفظ کے لئے ہر حکمران ملکی سلامتی کو داو پر لگا دیتا ہے لیکن کبھی بھی پاکستان کے مفاد کے لئے نہیں سوچتا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لئے ان دہشت گردوں کے سرپرستوں سے ناطہ توڑیں اور خارجہ پالیسی کو ازسر نو ترتیب دیں، تاکہ پاکستان کے ماتھے سے دہشت گردی کے یہ بدنما داغ مٹ سکیں۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر مخدوم جاوید ہاشمی سے اُن کی بہن کی وفات پر تعزیت کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی، سیکرٹری سیاسیات مہرسخاوت، سید شبررضا زیدی اور وسیم زیدی شامل تھے۔ رہنمائوں نے جاوید ہاشمی سے اظہارتعزیت کرتے مرحومہ کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے شعبہ فلاح و بہبود نے بلتستان میں موجود 375 مستحق یتیموں میں 20 لاکھ سے زائد رقوم تقسیم کیں۔ مالی طور پر کمزور اور مستحق یتیموں میں رقوم کی تقسیم کا مقصد ان کی کفالت کرنا، تعلیمی اور دیگر اخراجات کو پورا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیرالعمل فاونڈیشن نے پورے ملک میں مستحق طالب علموں کی کفالت کے سلسلے میں ایک پروجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کی شروعات بلتستان سے کی گئی ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے ہر تین ماہ بعد مالی معاونت کی جا رہی ہے۔ یہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ابتک مجلس وحدت مسلمین پانچ مرتبہ یتیموں میں رقوم تقسیم کر چکی ہے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک وفد نے مرکزی رہنماء سید ناصرعباس شیرازی کی سربراہی میں انسپیکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان درانی سے ملاقات کی، اس موقع پر خیبر پختونخوا میں امن و امان کی خراب صورتحال بلخصوص پشاور میں جاری اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی کے علاوہ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات تنویر مہدی شامل تھے۔ اس موقع پر ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے، بلخصوص اہل تشیع کو منظم انداز میں آئے روز نشانہ بنایا جارہا ہے اور حکومت و پولیس انتظامیہ کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے، ہم حالیہ عشرہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہیں، تاہم پشاور میں آئے روز اہل تشیع کو شہید کیا جارہا ہے اور اب تک کوئی عملی کارروائی نظر نہیں آئی۔

 

ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ صوبہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں پولیس اپنا رول ادا کرے، پشاور میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر قدامات کئے جائیں، کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن کیا جائے، اور  شرانگیز وال چاکنگ و تقاریر کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں، اس موقع پر آئی جی پی ناصر خان درانی نے کہا کہ ملکی سلامتی واستحکام کے لئے تمام طبقات سے تعاوں کریں گے، الحمد اللہ خیبر پختونخوا میں کوئی شیعہ، سنی مسئلہ نہیں، محض چند عناصر صوبہ کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اقدامات جاری  ہیں، جس میں کچھ دہشت گردوں کو مارا جا چکا ہے، عوام کے تعاون سے انشاء اللہ دہشتگردی کے مسئلہ پر قابو پالیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree