وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے سندھ کے صوبائی سیکر ٹری فلاح وبہبود سید امتیاز شاہ بخاری کو تھر کے قحط زدہ علاقوں میں فوری طور پر میڈیکل ٹیمیں اور خوراک بھجوانے کی ہدایات کیں اسکے علاوہ سندھ کے اہم علاقوں میں متاثرین تھر کے لیئے امدادی کیمپس بھی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ۔نثارعلی فیضی نے کہا کہ تھر کی موجودہ صورتحال حکمرانوں کی عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور اقتدار و اختیار کی آپس میں کھینچا تانی کا نتیجہ ہے اسکے علاوہ پارٹیوں کے اندر موجود کرپشن اوربیورو کریسی میں سفارشی افسروں کی نامزدگی نے عوام کی حالت کو اس نہج پر پہنچا دیاہے نیز ہمارے بلدیاتی نظام میں تمام وسائل کا نیچے کی سطح پر نہ پہنچنا بھی اس بد انتظامی کی ایک بڑی وجہ ہے موجودہ بحران کے حوالے سے گزشتہ دنوں صوبائی وزیر کی طرف سے مرتب کی گئی رپورٹ نے ان حقائق سے پردہ اٹھانے میں اور چور بازاری کوسمجھنے میں کافی مدد دی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تھر کے پیاسے باسیوں کے لیے پینے کے پانی کی بیس ہزار سے زائد بوتلیں دی گئی مگر صرف چار ہزار بوتلیں تقسیم ہوئیں باقی گودام میں پڑی استعمال کے قابل نہیں رہیں  اسی طرح رپورٹ میں بتا یا گیا کہ جاپان کی حکومت نے تھر کے لیئے جدید سہولتوں سے لیس موبائل ڈسپنسر یاں فراہم کی گئی لیکن متعلقہ محکمہ یہ جدید ڈسپنسر یاں فعال نہیں کر سکا اسی طرح رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سے قحط سالی سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیئے گندم کی تین لاکھ اور آٹھ سو بوریاں متعلقہ افسران کے حوالے کی گئی مگر وہ غریب لوگوں میں تقسیم کرنے کے بجائے با اثر سیاسی شخصیات ،کارندوں اور افسران نے آپس میں تقسیم کر کے اوپر سب اچھے کی رپورٹ دے دی ۔نثار علی فیضی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے پہلے بھی تھر کے عوام کو مشکل وقت سے نکالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا اب بھی موجودہ صورتحال میں مجلس وحدت مسلمین کا فلاحی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن تھر کے قحط زدہ اور زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم لوگوں کی مدد کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریگا انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی طرف سے تھر کے مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے تمام کے تما م دعوے پانی کے بلبلے ثابت ہوئے اور آ ج بھی تھر میں اموات کا سلسلہ جاری ہے جو کہ ،وفاق ،سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی غفلت اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اصل میں حکمرانوں کو غریب عوام کے مسائل سے سروکار ہی نہیں ہے سب کے سب اپنا اقتدار بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی اور انکے ہمراہ ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواکے صوبائی سیکرٹری سیاسیات ایڈووکیٹ تنویر عباس مہدی نے ڈیرہ اسماعیل خان ہائی کورٹ بار کا دورہ کیا ،ڈیرہ ہائی کورٹ بارکے صدر ایڈوکیٹ ساجد نواز صدو زائی جماعت اسلامی کے ڈویژن مسؤل ایڈوکیٹ زاہد محب اللہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہائی کورٹ بار کے سینئروکلاء سے ملاقات کی اور اپنی پارٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور قومی و بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،  ہائی کورٹ بار کے صدر ساجد صدوزائی نے ایم ڈبلیوایم کےرہنماوں کو دوبارہ ہائی کورٹ باردورے کی دعوت دی۔

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری جو ان دنوں آٹھ روزہ تنظیمی رودہ گلگت بلتستان پر ہیں ، آج انہوں نے مرکزی جامع مسجد امامیہ کے احاطے میں مدفون قائد گلگت بلتستان، مجاہد عالم دین علامہ سید ضیاء الدین رضوی کے مرقد پر حاضری دی ، اس موقع پر موجودہ قائد گلگت بلتستان اورامام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، حاضرین نے شہید کے مرقد پر فاتحہ خوانی کی اوردعائے مغفرت کی،جبکہ ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، ایم ڈبلیوایم کے رہنماعلامہ سیدجعفرموسوی، علامہ عابد بہشتی ، غلام عباس، عارف قنبری اور سعید الحسنین بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری تنظیمی دورہ پر گلگت پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری گلگت میں کل مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بعد از نماز جمعہ خطاب اور امام جمعہ والجماعت حجتہ السلام علامہ سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات  کریں گے۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر گلگت شہر کے یونٹس کے دورہ جات کے دوران ہنزہ نگر کا بھی خصوصی دورہ کریں گے۔

وحدت نیوز(ملتان) ایم ڈبلیوایم کے حمایت یافتہ ملتان کے حلقہ این اے149سے نومنتخب رُکن قومی اسمبلی ملک محمد عامر ڈوگر نے وحدت ہائوس (جامع مسجد الحسین )ملتان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا عمران ظفر، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت، وسیم زیدی، ملک حسنین عباس انصاری، ذیشان حیدرعابدی، ناصر عباس گردیزی، قمر زیدی، سید طاہرعباس گردیزی، حسن اختر رضوی، شبررضا زیدی اور مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے میڈیاکوارڈینیٹر ثقلین نقوی موجود تھے۔

 

مجلس وحدت مسلمین کی حمایت سے منتخب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت کرپشن، بدعنوانی، مہنگائی، بے روزگاری سمیت بہت سے مسائل کا شکا ر ہے لیکن ملک کے نام نہاد اور جعلی حکمران اپنی عیش وعشرت اور اقتدار کو طول دینے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں لیکن ملک میں دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال نے ہرپاکستانی کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے کہ ظالم کے سامنے کھڑے ہوکر آوازحق کو بلند کرنا چاہیے۔   ناصر شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ سنی وحدت سے تکفیریت کا چہرہ واضح ہورہا ہے، آج پاکستان میں ایک طرف کو خوش آمدید کہا جارہا ہے اور دوسری طرف اُس سے انکار کیا جارہا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آپ کی حمایت کا فیصلہ کیا اور پھر ہر ممکن کوشش کی۔ یاد رہے کہ ملک عامر ڈوگر کے مدمقابل اُمیدوار کالعدم سپاہ صحابہ کے حمایت یافتہ تھے جس پر مجلس وحدت مسلمین نے ملک عامر ڈوگر کی حمایت کی۔ جس حلقے سے ملک عامر ڈوگر کامیاب ہوئے ہیں یہ شیعہ اکثریتی حلقہ ہے اور یہ حلقہ عزادری کا مرکزہے۔

 

نومنتخب رُکن اسمبلی نے ضمنی الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ملک سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہی ترقی کا پیش خیمہ ہے، بعض نام نہاد لیڈر بھی مصلحت کاشکار ہیں اور حق بات کہنے کی بجائے ظالم کے ظلم میں شریک ہورہے ہیں۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اسماعیل خان) حکومت اور جانبدارعدالتی نظام کی جانب سے عمران خان،ڈاکٹرطاہرالقادری،شاہ محمود قریشی و دیگر رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری ملک میں انارکی کا سبب بنے گا حکمران عوامی جدو جہد کو جبر تشدد کے ساتھ نہیں روک سکتے۔ صوبہ خیبر پختونخوا میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی تو تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی نااہلی کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پروآ کے دورے کے دوران عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاوُن کے 14 شہداء اور بیسوں زخمیوں کے ملزمان کیخلاف کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں ہوئی اور اس کے برعکس ان کے ورثا اور محب وطن پاکستانیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے حکومت عوامی احتجاج کے سامنے بے بس ہو چکی ہے او ربوکھلاہٹ میں غلطیوں پے غلطیاں کر رہی ہے۔

 

سید ناصرشیرازی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انتہا پسند دنددناتے پھر رہے ہیں وزیر داخلہ ،ہنوز دلی دور است ، کی رٹ لگانے میں مصروف ہے طالبان دہشت گردوں کیخلاف بھی یہ بزدل حکمران کاروائی سے گریزاں تھے اگر افواج پاکستان دہشت گردوں کیخلاف کاروائی نہ کرتی تو ملکی سلامتی کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا انہوں نے کہاکہ انتہا پسندوں کیخلاف موثر کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے لیکن ہمارے حکمران کی ترجیحات میں ملکی سلامتی سے زیادہ اپنے اقتدار کو طول دینا اور کرسی کو بچانا ہے۔ انہوں نے دربار شاہ حسین شیرازی پر حاضری دی اور وہاں کے گدی نشین پیر سید وسیم شاہ کی دعوت پر خانہ شریف کا دورہ کیا اور یتیم و بے سہارا بچوں میں امدادی چیک تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم، ڈی آئی خان کے ضلعی عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی داخلہ و خارجہ پالیسی بناتے وقت پاکستان کے پانچ کروڑ شیعوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے پروآ سرکل میں کئی سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں، جبکہ مجلس وحدت مسلمین تحصیل پروآ کے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کارکنان کو شیعہ سنی وحدت کے پیغام کو فروغ دینے کی ہدایات جاری کیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree