وحدت نیوز (لاہور) گلگت بلتستان کے عوام نے موجودہ حکمرانوں سے اظہار بیزاری کرکے ثابت کر دیا کہ لٹیروں اور اقرباپروروں کے دن گنے جاچکے ہیں موجودہ حکمران احتساب کے لئے تیار رہیں عوام پائی پائی کا حساب لے گی، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے سیاسی سیل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بہت جلد اپنی معاشی ٹیم کو گلگت بلتستان بھیجے گی جو وہاں ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سمیت دیگر فلاحی کاموں پر ماہرین کے زیر نگرانیfesibility report تیار کریگی اور ان کاموں کو اپنے منشور کا حصہ بنائے گی ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور ووٹ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو بے نقاب کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا اور اس مکروہ دھندے میں ملوث سیاست دان ہو یا سرکاری اہلکار قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے بہت جلد سیاسی کونسل گلگت بلتستان کے اجلاس کے بعد حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی اور دیگر علاقائی مسائل پر اہم لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ) پاکستان کے موجودہ حالات انتہائی سنگین ہیں ، حکمران اپنی نا عاقبت اندیشی کے سبب ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچانے پر بضد ہیں ، عوام کے حقوق کا استحصال ہواور وہ خاموش تماشائی بننے رہیں وہ وقت گزر گیا، دھرنوں نے قوم کو قوت گویائی عطا کی، حکمران اگر سرمایہ دار ہوں تو ملک و قوم کی نہیں اپنی فلاح کا ایجنڈہ ان کی ترجیح ہوتا ہے، پاکستان کو مخلص و محب وطن لیڈر شپ عالمی استعمار نے حاصل نہیں ہونے دی، علامہ نواز عرفانی کا قتل پاراچنار کے دفاع پر حملہ ہے، قتل کی تحقیقات کے لئے اعلیٰ عدالتی تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے  قم المقدسہ میں شہید علامہ نواز عرفانی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ  مجلس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب کبھی بر اسر اقتدار آئے ہمیشہ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اوربڑے بڑے ٹھیکے اپنے خاندان میں تقسیم کرنے میں مصروف رے ہیں ،بھارت، جرمنی ، برطانیہ اور  چین کے ساتھ موجودہ تجارتی تعلقات کے فروغ میں بھی شریف خاندان کے افراد کو نوازنے کی بھر پو ر کوششیں کی گئیں ، مختلف ممالک کے دوروں پر نواز شریف کے بیٹے قومی مفاد میں نہیں ذاتی کاروباری مفاد میں ہمراہ ہوتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی خرابی صحت پر تشویش ہے، خدا ان کو جلد مکمل صحت یابی عنایت فرمائے، ڈاکٹر طاہر القادری ، صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت پاکستان کے مظلوم عوام کے غصب شدہ حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رکھیں گے، نواز شریف اور ان کی حکومت اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ اسلام آباد کا دھرنا ختم کر کے ہم نے انہیں قومی خزانہ لوٹنے کی مہلت دے دی ہے،انشاء اللہ ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم اور عوامی جتماعات کے زریعے پوری قوم کو بیدار کریں گے اوراپنے جذبے کی تجدید کے ساتھ دوبارہ منظم انداز میں میدان میں اتریں گے ۔

 

انہوں نے وفاقی وزیر طلاعات پرویز رشید کے گلگت بلتستان کے پاکستان کا حصہ ہونے کے بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ مسلم لیگ نواز کی جانب سے ایسا بیان حیران کن نہیں  لیکن اس کا اظہار کرکے پرویز رشید نے اپنی جماعت کے مخفی ایجنڈے کو واضح کردیا، ن لیگ کاگلگت بلتستان سے تعصب کسی سے ڈھکی چھپی چیز نہیں ، اس بار ایسا نفرت انگیز بیان پرویز رشید نے فقط اپنی جماعت کے بڑے فائنینسر ، غدار وطن ، بھارتی ایجنٹ میر شکیل کی نمک حلالی کا حق ادا کرتے ہوئے دیا ہے، جسے گلگت بلتستان کی عدالتوں نے مجرم اور مفرور قرار دیا تھا، مجسل وحدت مسلمین پرویز رشید کے اس بیان کو مسلم لیگ کی پارٹی پالیسی قرار دیتی ہے، ہم اس ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل پر تماشہ گر نہیں بنیں گے اور فورم پر مسلم لیگ اور پرویز رشید کے مکروہ چہرے نے نقاب نوچیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنما علامہ محمد امین شہیدی نے لاہورمیں ورکر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ دشمنوں کی سازش ناکام بنانے کے لئے وحدت و اخوت کے پرچم تلے اکٹھی ہو، پاکستان میں داعش کو پرموٹ کیا جا رہا ہے، اس عالمی دہشت گرد گروہ کو پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کے تحت لایا جا رہا ہے، استعماری طاقتیں ملک میں شام اور عراق جیسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہیں، عجلت کیساتھ کالعدم تنظیموں پر سے پابندی اُٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ فرقہ واریت کو پھر سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں جمیعت علماء اسلام کے رہنما ڈاکٹر خالد سومرو اور اسلام آباد میں علامہ نواز عرفانی کا قتل ایک بہت بڑی سازش کا حصہ ہے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشافات نے بہت سے سوالات کو جنم دیا ہے۔

 

ملک کو بیرونی دشمنوں سے زیادہ اندرونی استعماری ایجنٹوں سے خطرہ ہے، ہمیں ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا ہوگا اور تمام مسالک کے جید علماء کو مل بیٹھ کر سوچنا ہوگا کہ ہم ان سازشوں کا مقابلہ کرکے مسلمانوں کو وحدت کی لڑی میں پرو کر پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں۔ علامہ امین شہیدی نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، جنہوں نے عوامی مینڈیٹ چوری کیا، الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی شفاف تحقیقات اور موجودہ استحصالی نظام کی اصلاح کے لئے ہم اپنی پرامن اور عوامی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور ٹکراوُ کی سیاست حسینیوں کا شیوا نہیں، ملکی املاک اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارے اوپر واجب ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے تشدد اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے اضلاع ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور اور مظفرگڑھ کا مشترکہ اجلاس ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ اقتدارنقوی کی زیرصدارت وحدت ہاؤس ملتان میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملتان، خانیوال، وہاڑی، بہاولنگر، بہاولپور اور مظفرگڑھ کے ضلعی سیکرٹری جنرلز اور ضلعی کابینہ کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خانیوال میں عزادروں پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات اور خانیوال امن کمیٹی کے رہنما مبشرعباس بھٹہ کے خلاف کاروائی کی شدید مذمت کی گئی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پی او خانیوال رانا ایاز سلیم عزادروں کے خلاف عبدالحکیم، موہری پور، باگڑ سرگانہ اور سرائے سدھو میں بے بنیاد مقدمات درج کرکے بے گناہوں کو امام حسین علیہ السلام کا غم منانے کے جُرم میں گرفتار کرارہا ہے،جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔



اُنہوں نے آئی جی پنجاب، ہوم سیکرٹری، اور آر پی اوملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈی پی او کے خلاف کاروائی کی جائے جس کی وجہ سے نہ صرف خانیوال بلکہ پورے جنوبی پنجاب میں ملت جعفریہ میں تشویش پائی جارہی ہے، علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ عزاداروں کے خلاف بنائے گئے جھوٹے مقدمات کو فوری خارج نہ کیا گیا اور چہلم کے جلوسوں میں کسی قسم کی کوئی رُکاوٹ ڈالی گئی تو پورا جنوبی پنجاب ڈی پی او آفس خانیوال کے باہر دھرنا دے گا۔ مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے سیکرٹری جنرل مہرانصرسرگانہ کا کہنا تھا کہ کبیروالا کے رہنما مبشر بھٹہ کے خلاف قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات فوری ختم کیے جائیں ، مبشر بھٹہ ایک پُرامن اور محب وطن شہری اور ملت جعفریہ کا رہنما ہے پوری قوم مبشر بھٹہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں قائمقام سیکرٹری جنرل ملتان محمد عباس صدیقی، سیکرٹری جنرل بہاولپور رضا نقوی، بہاولنگر اعجاز بخاری، مہر سخاوت اور مختار حسین سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر عزاداروں اور عزاداری کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے خلاف قرداد مذمت منظور کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اگر آئی جی پنجاب اور ہوم سیکرٹری نے ڈی پی او خانیوال کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو چہلم کے جلوسوں میں دھرنے دیے جائیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی سیکریٹریٹ  سندھ  وحدت ہاؤس سولجر بازار میں مجلس ترحیم بیاد شہید علامہ دیدار علی جلبانی، شہید علامہ آفتاب حیدر جعفری شہید علامہ نواز عرفانی شہید حیدرعباس اور  شہید سرفراز بنگش کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عروج حسین زیدی نے کہا کہ شہادت سے بڑھ کر کوئی اور سعادت نہیں ہے،ہر نیکی کے اوپر ایک نیکی ہے شہادت سے بڑھ کر کوئی اور نیکی نہیں ہے، آج ہم اپنے آپکو شیعان علیؑ کہتے ہیں لیکن اسلام دشمن طاقتوں و ظالموں کے خلاف آواز حق بلند کرنے سے ڈرتے ہیں کہ ہمیں قتل نہ کیا جائے، شہادت ہماری میراث ہے جو ہماری ماؤں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے، آج ملت جعفریہ کے اکابرین و عوام کو چاہیے کہ وہ متحد ہو کر وحدت کے راستے پہ چلتے ہوئے تکفریت اورداعش کے خلاف جدوجہد کریں اور پاکستان سے ظالموں و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک انچ پیچھے نہ ہٹیں، ملت جعفریہ کا استحصال کرنے والوں کو اپنے فکری شعور و وحدت کے ساتھ نشان عبرت بنا دیں، آج وحدت کا پیغام لوگوں کے گھر گھر و قریہ قریہ پہنچ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کے ملت جعفریہ سے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف علم جہاد بلند کیا اور اس راہ میں ہماری قیادت شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی ،علامہ شہید دیدار علی جلبانی،شہیدعلامہ آغا ضیاءدین رضوی، شہید علامہ نوازعرفانی، شہید ڈاکڑ محمد علی نقوی و دیگر شہدائے ملت جعفریہ نے تکفیری و سمراجی آلہ کار دہشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اٹھ کھڑے ہوکر جام شہادت نوش کیا، ایک قراداد کے ذریعے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مظالبہ کیا کہ کراچی،لاہور، پیشاور، کوئٹہ اور دیگر شہروں میں بھی تکفیری و کالعدم تنظیموں کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں واسلام دشمن ملاؤں کے خلاف بھی  فی الفور فوجی آپریشن کر کے ملت جعفریہ کے قتل عام میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزاء دیجائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والےامام جمعہ والجماعت پاراچنارعلامہ شیخ نوازعرفانی نماز جنازہ جامع امام صادق ع سیکٹرجی نائن ٹو میں علامہ شیخ شفاء نجفی کی زیر اقتداء اداکردی گئی، نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ حسنین گردیزی ، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اصغرعسکری،علامہ ضیغم عباس، علامہ سبطین حسینی  اوراقرار ملک سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اعزا، اقرباءاور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اس موقع پر انتہائی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، ہر آنکھ اشکبار بھی ، نماز جنازہ میں شریک افراد لبیک یا حسین ع اور شہادت شہادت سعادت سعادت کےفلک شگاف نعرے لگا رہے تھے، نماز جنازہ کی آدائیگی کے بعد شہید علامہ شیخ نواز عرفانی کاجسد خاکی بذریعہ ہیلی کاپٹرپاراچنار روانہ کردیا گیا جہاں شہید کی وصیت کے مطابق مرکزی امام بارگاہ پاراچنار کے احاطے میں ان کی تدفین عمل میں آئی اس موقع پر کرم ایجنسی کے دور دراز علاقوں سے لاکھوں کی تعداد میں مومنین موجود تھے، جو اپنے محبوب لیڈر کا آخری دیدار کرنے کیلئے بیتاب تھے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree