وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری، علامہ سبطین حسینی ، علامہ ضیغم عباس اور اقرار ملک نے کہا ہے کہ علامہ شیخ محمد نوازعرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے۔لہٰذا ہم عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں ،کل رات پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت، علامہ شیخ نواز عرفانی کو وفاقی دارالحکومت میں بیگناہ شہید کردیا گیا۔ قتل کے پیچھے یقیناایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو بھی نہیں چھوڑا اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے۔انہوں نے زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، ہم سمجھتے ہیں، علامہ نواز عرفانی کے قتل میں داعش کے مقامی اسپانسرز ملوث ہیں اور علامہ عرفانی کی شہادت کے ذمہ دار یہ حکمران ہیں جن کے ہوتے ہوئے کالعدم تنظیمیں بحال ہورہی ہیں اور یہ حکمران دہشتگرد وں کو ختم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، داعش کی پاکستان میں سرگرمیاں ہر شہر میں شروع ہوچکی ہیں، کئی افراد پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں اور حتیٰ اب لاہور میں کتابچے تک تقسیم ہورہے ہیں،یہ بات میڈیا پر بھی آچکی ہے کہ داعش کا پہلا ٹارگٹ پاراچنار ہے جہاں شیعہ نشین اکثریت میں ہیں، ایک ساز ش کے تحت پاراچنا پر ایک لشکر کشی کی تیاری ہوررہی ہے۔شیخ نواز کی شہادت اس سازش کی ایک کڑی ہے ۔تاکہ وہاں کے داخلی اختلافات کو مزید ہوا دی جائے اور مذموم مقاصد کی تکمیل ہوسکے۔ فقط ایک ہفتہ قبل کالعدم تنظیموں پر پابندی اٹھنا اسی سلسلہ کی کڑی نظر آتا ہے۔ اس سازش کے پیچھے جہاں عالمی قوتیں کارفرماں ہیں وہیں ایوان میں بیٹھے حکمران بھی ملوث ہیں جو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ باتیں پہلے ہی میڈیا پر سامنے آچکی ہیں کہ نواز حکومت کے کالعدم جماعتوں سے اندرونی رابطے اور تعلقات ہیں۔

 

رہنماؤں نے کہا کہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ کسی طور پر بھی پاراچنار پر کسی لشکر کشی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، پرامن شہریوں کے خلاف بننے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا، ہم امید کرتے ہیں پاراچنا ر کے غیور عوام اپنے اتحاد اور صبر سے دشن کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔ پاراچنار کے عوام نے جیسے پہلے اپنے اتحاد اور صبر سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا تھا اب بھی ناکام بنائیں گے۔ شہادتیں ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں دھکیل سکتیں، دشمن ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے ہم یہ سازش ناکام بنا دیں گے، ہم کئی بار کہہ چکے ہیں ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشتگرد ہے، جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے، افسوس کے کالعدم تنظیموں پر پابندی ہونے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے بجائے ان سے پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، جن تنظیموں کے دامن پر سینکڑوں بے گناہ افراد کا لہو ہے انہیں کیسے آزادی دی جاسکتی ہے۔ ہم طالبہ کرتے ہیں علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سنائی جائے اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔ علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے۔لہٰذا ہم عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اقبال بہشتی، اقرار حسین ملک اور ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری نے پمز اسپتال اسلام آباد میں شہیدعلامہ نوازعرفانی کاآخری دیدار کیا، پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی کے بعد شہید کا جسد خاکی ایمبولینس کے زریعے پمز اسپتال سےجامع امام صادق منتقل کردیا ، پوسٹ مارٹم اور جسد خاکی کی منتقلی ایم ڈبلیوایم کے رہنماوں نے اپنی نگرانی میں کروائی،ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے خانوادے کے حکم کے مطابق  شہید کی نماز جنازہ کل صبح نو بجے جامع اما م صادق ع سیکٹر جی نائن ٹومیں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین کے لئے جسد خاکی پاراچنار منتقل کیا جائے گا، جہاں ان کی تدفین عمل میں آئے گی،واضح رہے کہ شہید کا آبائی تعلق ہنزہ نگر گلگت سے تھا جبکہ شہید مرکزی جامع مسجد پاراچنار میں خطیب کے فرائض طویل مدت سے انجام دے رہے تھے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی جامع مسجد پارچنار کے خطیب علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی اسلام آباد میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں افسوس ناک شہادت پر مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ علامہ شیخ نواز عرفانی انتہائی نڈر، شجاع اور حوصلہ مند عالم تھے، پاراچنار میں مرکزی مذہبی حیثیت رکھنے کے ساتھ ساتھ علاقے کے امن کی علامت بھی تھے، اسلام آباد میں ان کا بہیمانہ قتل علامہ شیخ نواز عرفانی کا قتل ملک کا امن تباہ کرنے کی سازش اور وفاقی حکومت بالخصوص چوہدری نثار کی قیام امن اور اسلام آبادکی سکیورٹی فول پروف ہونے کے دعووں کی کھلی نفی ہے، انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آئندہ 12گھنٹوں کے اندر اندر علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے ورنہ مجلس وحدت مسلمین اپنی پالیسی بنانے میں آزاد ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری فلاح وبہبود نثارعلی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکمرانوں نے تر قیاتی کاموں کے نام پر قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاہے جس کے نتیجے میں انکی تجو ریاں تو دولت سے بھر گئی ہیں لیکن عوام کی سطح و معیار زندگی نہایت ابتری کا شکار ہے ۔آئندہ الیکشن میں عوام کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے اور اپنے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو مسترد کر دینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ ناصرعباس جعفری کے گلگت بلتستان کے حالیہ دورہ کے بعد خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے مرکزی آفس میں گلگت بلتستان ڈیسک کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

نثار علی فیضی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں خیرالعمل فاﺅنڈ یشن پاکستان نے نہایت مختصر عرصہ میں رفاہی کاموں کا جال بچھا دیا ہے جن میں سینکڑوں مساجد، ہسپتال،کلینک، امام بارگاہ، میت خانے سمیت دیگر منصوبہ جات اور سینکڑوں یتیم بچوں کی تعلیمی کفالت شامل ہیں مجلس وحدت مسلمین حقیقی معنوں میں گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل حل کرنے کا عزم رکھتی ہے، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس خود گلگت بلتستان کے علاقوں میں جاری منصوبہ جات کی نگرانی کر رہے ہیں ،نثار علی فیضی نے کہا کہ اسوقت گلگت کے مختلف علاقوں ہراموش، نلتر، برمس،یسین،استور،سکور،ہسپتال کالونی ،اشرف آباد اور اسی طرح بلتستان کے علاقوں صادق آباد،گمبہ، اسپغور،شگر،کچورا،سینو ،سکردو سمیت دیگر علاقوں میں مکانات،مساجد، کلینکس،واٹر پروجیکٹس اور ایتام کے سینکڑوں منصوبے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن نے گلگت بلتستان کے اندر رفاہی کاموں کو مزید منظم کرنے کے لیئے جی بی ڈیسک بھی قائم کیا ہوا ہے جو ان علاقوں میں منصوبوں کی وصولی و منظوری سے لیکر عملدرآمد تک کے معاملات میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے ۔

وحدت نیوز(بھکر)ملک بھر سے غربت و افلاس اور دہشت گردی کے خاتمے تک جد وجہد کرتے رہیں گے، پاکستان کے عوام کرپٹ اورظالم حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں، نواز شریف آنے والے دنوں میں عوامی دباوبرداشت نہیں کر سکیں گےانہیں جانا ہی ہوگا، ہم مظلوموں کے حقوق کی جنگ خون کے آخری قطرےتک لڑیں گے،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے  مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم بھکرمیں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عوامی انقلاب اجتماع میں لاکھوں افرادنے شرکت کی اور ملک میں قائم بد عنوان اور ظالم حکمرانوں سمیت موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں اسلامی فلاحی نظام کا نفاذ کیا جائے بھکرمیں عوامی انقلاب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں رائج نظام ظالموں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، اس نظام کے اندر مظلوم کے لئے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ یہ ظالمانہ نظام چند خاندانوں کے درمیان موجود ہے اور یہی چند خاندان پاکستان کے تمام وسائل پر قابض ہیں اور ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور مل جل کر پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیاہے کہ ان ظالم و جابر اور بد عنوان اور پاکستان کولوٹ کھسوٹ کر کھوکھلاکرنیوالے چندخاندانوں کے اقتدارکا خاتمہ کیاجائے ۔

 

علامہ ناصرعباس کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایک ایسے نظام کا نفاذ چاہتی ہے جو مظلوموں کے حقوق کو تحفظ دے ،جو ان کو جینے کا حق فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ بھکر کے غریب عوام سے ہم وعد ہ کرتے ہیں کہ 29نومبر کوہونے والے ضمنی انتخاب میں بھکر انقلاب کی پہلی سیڑھی ثابت ہو گااوربھکر سے طلوع ہونیوالا سورج پاکستان کے مظلوموں کی قسمت کوبدل کر رکھ دے گا،علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول اکرم (ص) سلامتی کا مذہب لیکر آئے تھے، آپ (ص) امن کے پرچارکرنیوالے تھے، و ہ لوگ جو ملک کے اندر قتال کی بات کرتے ہیں وہ دراصل اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلانفی کررہے ہیں، اسلامی ریاست کے اندرقتال و جہاد کی اجازت نہیں ہے، قتال اور جہاد غیرمسلموں سے ہوتا ہے اور اس کی شرعی شرائط ہیں جس کے بغیر آپ کسی غیر مسلم سے بھی جنگ نہیں کر سکتے، کیونکہ اسلام سب کو جینے کا حق دیتا ہے۔جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی پنجاب کے رہنماوں علامہ عبدالخالق اسدی ،سید اسد عباس نقوی، احسان اللہ بلوچ اور سفیر حسین شہانی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (بہاولپور) ملک میں موروثی سیاست سے نجات کا واحد راستہ متناسب نمائندگی کے ساتھ الیکشن کا انعقاد ہے ،جب تک موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بھکر کا اجتماع وہاں کے عوام کو لٹیروں اور جاگیرداروں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، کرپٹ نظام کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی، بھاولپور کے بیدار اور غیور عوام نے آض اس عظیم اجتماع نے ثابت کر دیا کہ عوام نواز شریف کے خلاف جاری تحریک کا بھر پور حصہ ہیں ، اور کرپٹ حکمرانوں کی ایوانوں سے واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،  گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے نوٹفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں ،غیر جانب دار الیکشن کمشنر کے تعین کے لئے ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے ،جی بی میں استحصالی حکمرانوں کو مک مکا کی سیاست نہیں کرنے دینگے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن سمیت اعلیٰ عدالتوں تک جائیگی ،جس طرح گندم سبسڈی اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے میں ہم نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اسی طرح خطے کی ترقی اور عوامی حقوق پر کرپٹ مافیا کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ۔انہوں نے مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہیٰ کو عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree