وحدت نیوز(ملتان)  کربلا قوموں کی بیداری کا مرکز ہے جس نے ہر مظلوم کو آواز حق کہنے کا حوصلہ دیا یہی وجہ ہے کہ آج دنیا بھر میں موجود اور کام کرنے والی اسلامی تحریکیں کربلا کو اپنا آئیڈیل سمجھتی ہیں، اس کے علاوہ بعض غیرمسلم تحریکیں بھی کربلا سے اپنا ناطہ جوڑتی ہیں کیونکہ کربلا کسی ایک مکتب یا فرقے کی میراث نہیں ہے کربلا کو سمجھنے اور اس سے اثر لینے کے لیے انسانیت اور بیداری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصرشیرازی کا مزید کہنا تھا کہ کربلا ہرعمر کے مرد و عورت کے لیے آئیڈیل شخصیات رکھتی ہے، کربلا ایک ایسی درسگاہ ہے جسے ہرکوئی اپنا آئیڈیل بنا سکتا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں اور شدت پسندوں کیخلاف موثر کاروائی کریں دہشت گردملک بھر میں وال چاکنگ کر کے حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں ایسے میں وفاقی وزیر داخلہ کا بیان حیران کن ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی بزدلی دہشت گردی کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے آپریشن ضرب عضب کا اعلان افواج پاکستان نے کیا ان حکمرانوں کو عوام اور ملکی مفاد سے زیادہ اپنی جانیں اور کاروبار عزیز ہے اسی طرح شدت پسند عالمی دہشت گرد گروہ داعش کی موجودگی سے انکار کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش شرمناک فعل ہے یہاں کے شدت پسند کالعدم تنظیمیں اس عالمی دہشت گرد گروہ کے لئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کر رہی ہیں لیکن حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد بھی حکومت کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ دراصل ان دہشت گردوں کے اور ان کے مفادات مشترک ہے۔

 

 علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ عرب ممالک سے ان دہشت گردوں کے لئے فنڈز آنے کے شواہد کے بعد بھی ان ممالک سے احتجاج نہ کرنا پاکستان کی سلامتی کو داوُ پر لگانے کی سازش ہے کراچی ،پشاور،کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کی کاروائیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں حکمران غیر ملکی دوروں میں مصروف ہیں عوام کی جان مال کے تحفظ سے ان کا کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ حکمران اس وقت سے ڈریں  جب عوام کے ہاتھ ان کے گریبان تک پہنچیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے خیر پور میں بس حادثے پر دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات سے کراچی آنے والی بس اور ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والے58افراد کی نا گہانی موت قومی سانحہ ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں میں انہوں نے کہا کہ خیرپور بس حادثہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اورحکومتی اداروں کی نا اہلی کا نتیجہ ہے، اوور اسپیڈنگ ،اوور لوڈنگ، اوورٹیکینگ جیسے سنگین مسائل پر ٹریفک پولیس اور موٹر وے پولیس یہ تو غفلت برتتی ہے یہ رشوت لے کر قانون کی خلاف روزی کا باعث بنتی ہے، انہوں نے اس قومی سانحے کا ذمہ دار متعلقہ اداروں کا ٹھراتے ہوئےسندھ حکومت سےمطالبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف ٹھوس کاروائی عمل میں لائی جائے، مجلس وحدت مسلمین حادثےمیں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کیے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے ملک کے مختلف شہروں میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی وال چاکنگ تشویش ناک ہے پر امن معاشرے کے قیام کیلئے رواداری اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا اقلیتی برادری قوم کا حصہ ہے ان کا احساس محرومی دور کرنا حکومتوں کا فرض ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ امین شہیدی نےشہدائے سانحہ انچولی کی یاد میں منعقدہ تقریب  سے خطاب میں کیا۔

 

 انہوں نے کہا کہ حکمرانوں میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں تھر میں انسانیت بھوک اور افلاس کے ہاتھوں مر رہی ہے لیکن روٹی کپڑا اور مکان کے دعویدار موت بانٹنے میں مصروف ہیں پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی دشمنوں سے خطرہ ہے انہوں نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں ملت جعفریہ کیخلاف منظم انداز میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے آئے دن گھروں سے جنازے اُٹھ رہے ہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں ان دونوں صوبوں کے حکمران یرغمال بنے ہوئے ہیں پنجاب میں انتہا پسندوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے گجرات اور کوٹ رادہ کشن کے ملزموں کو عبرت کا نشان نہ بنایا گیا تو یہاں عراق اور شام جیسے حالات پیدا ہونے سے کوئی نہیں بچا سکتا اسلام امن ،محبت ،بھائی چارے کا دین ہے اور ہمیں انسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے علامہ شہیدی نے کوئٹہ میں گذشتہ 6 دن سے پھنسے زائرین کو فوری کوئٹہ لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بلوچستان گورنمنٹ کے ذمہ داران سے کہا کہ اگر غفلت کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا زائرین کو کوئی نقصان پہنچا تو وہ اس کے ذمہ دار ہونگے۔

وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ سیاسیات کے مرکزی سیکریٹری  ناصرعباس شیرازی نے سرگودھا کے علاقے فروکہ کا دورہ کیا اور عاشور کے روز پیش آنے والے واقعہ میں گرفتار اسیران سے مختلف تھانوں میں جاکر ملاقاتیں کیں اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اسیروں سے گفتگو کرتے ہوئے ناصرعباس شیرازی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کسی بھی بےگناہ اسیر کو جیل میں نہیں رہنے دیا جائیگا اور گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائیگا۔ اس سے پہلے ناصر عباس شیرازی نے علاقہ معززین سے ملاقاتیں کیں اور واقعہ پر مشاورت کی گئی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر الزہرا کالج اسکردو کے زیراہتمام سانحہ کمنگو میں  جاں  بحق ہونے والے مرحومین کے چہلم کی تقریب میں شرکت کی۔ چہلم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امام علی (ع) کا دکھ اور غم یہ تھا کہ معاشرہ کہیں جاہل نہ رہ جائے، معاشرے پر کہیں ظلم و ستم حاکمیت نہ کرے، معاشرے میں ظلم حاکم ہو تو آئمہ (ع) غمزده ہوتے ہیں کیونکہ ظلم کی کوکھ سے یزید و شمر جنم لیتا ہے۔ پس ہمیں چاہیئے کہ معاشرے سے ظلم و ستم اور جہالت کا خاتمہ کریں۔ ہمارے ملک میں آخر کون ہوگا جو ظلم کی چکی میں پسے لوگوں کا درد ختم کرے گا؟ آج ملک میں طبقات ہیں، لاقانونیت ہے قانون کی حفاظت کے دعویدار خود قانون شکن ہیں جس کی مثال سانحہ ماڈل ٹاون ہے۔ عجیب ہے کہ گاڑیاں توڑنے والے کو سزا دلوائی گئی لیکن لاشیں گرانے والے آزاد ہیں۔ آخر کب کمزور لوگوں کو ان کا حق ملے گا، کب یہ تبدیلیاں آئینگی، کون لائے گا۔ ہم سب کو کوشش کرنا ہوگی جو کچھ کوٹ رادھا کشن میں ہوا وہ سراسر لاقانونیت اور جہالت ہے جو کچھ پولیس نے ایک ذاکر کے ساتھ کیا وہ بربریت اور لاقانونیت ہے۔

 

علامہ ناصرعباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ گلگت بلتستان میں عوام جہاں معاشی طور پر، سماجی طور پر مجبور و محروم ہیں  وہاں یہاں کی عوام کو میدان علم میں  پیچھے دھکیلا گیا ہے، تعلیم کے سلسلے میں بھی محروم رکھا گیا ہے۔ تعلیم معاشرہ میں  بسنے والے تمام انسانوں  کا بنیادی حق ہے۔ ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرے لیکن ظالم حکمرانوں  نے غریب و مجبور عوام سے تعلیم کا حق بھی چھین لیا ہے۔ گلگت بلتستان کے تعلیم اداروں میں بدعنوانیاں عروج پر ہیں۔ یہاں کی نئی نسل کو معیاری تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ ایسے میں الزہرا کالج نے اس محروم خطہ میں نور علم پھیلانے کا جو بیڑا اٹھایا وہ نہایت مستحسن ہے خدا انکو مزید حوصلہ عطا کرے اور حالیہ امتحان میں  صبر سے سرفراز فرما۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree