وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں روز جمعہ کو ،یوم دفاع وطن ،کے طور پر منا یاملک بھر کی مساجد میں علمائے کرام نے جمعہ کے خطبوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف اور پاکستان میں ملی وحدت پر گفتگو کی لاہور میں جامعہ مسجد سمن آباد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ سید امتیاز کاظمی نے کہا کہ مادر وطن کاتحفظ ہم پر فرض ہے اس مشکل گھڑی میں ہمیں وطن کے دفاع اور دشمن کیخلاف میدان میں نکلنے کو تیار رہنا ہو گا دشمن کی سازش ہے کہ ہمیں آپس میں لڑا کر وہ ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپیں لیکن ہمیں تمام اختلافات بھلا کر ہمارے اصل دشمن کیخلاف متحد رہنا ہے انشااللہ ہم اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کیخلاف لڑینگے اور ارض پاک کی طرف کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے ویلنشیا ٹاوُن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ ابوذر مہدوی نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون کا موثر جواب دینا ہوگا نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے اوراس دشمن سے خیر کی توقع نہیں انشااللہ ہمارے شہداء کے خون کا حساب بھارتیوں کو دینا ہوگا ہم دفاع وطن کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئمہ کرام نے جمعہ کے خطبوں میں دفاع وطن ایک ملی قومی اور دینی فریضہ پر گفتگو کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دو روزہ دورہ کراچی کے موقع پر معروف ذاکر اہل بیت علیہ السلام علامہ طالب جوہری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے داماد سید مبارک کاظمی کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا اور شہید کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہر کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کا مسئلہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر شیعہ قوم کے تمام طبقات کو مل کر آواز بلند کرنی چاہیئے، انشاء اللہ مجلس وحدت مسلمین کبھی بھی اپنے شہداء کی مظلومیت کی آواز کو نہیں دبنے دے گی اور ہمیشہ اپنے شہداء کی قربانیوں کو زندہ رکھتے ہوئے میدان عمل میں حاضر رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حضرت ثانی زہرا (س) کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مظلومیت کی آواز کو بلند کریں، ہمارے منبروں سے ہمیشہ حق کی حمایت کی گئی یہی ہمارا طرہ امتیاز رہا ہے اور انشاء اللہ یہ کام صدا جاری رہے گا۔

 

اس موقع پر علامہ طالب جوہری نے شیعہ نسل کشی کا اصل ذمہ دار حکومت کو قرار دیا اور کہا کہ اگر حکومت نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا ہوتا تو آج صورتحال شاید یہ نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت وقت ہوش کے ناخن لے اور وطن بچانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے۔ علامہ طالب جوہری نے علامہ ناصر عباس جعفری کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مجلس وحدت مسلمین کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شیعہ سنی وحدت کیلئے علامہ طاہر القادری کے ساتھ اتحاد کی پالیسی کو سراہا۔ ملاقات میں علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما انجینئر رضا نقوی، علی حسین نقوی، علامہ علی انور، مبشر حسن اور میثم عابدی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز (کراچی) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ،لائن آف کنٹرول کی بھارتی خلاف ورزی اور معصوم پاکستانیوں کی شہادت پر وزیر اعظم کی خاموشی باعث تشویش ہے ،دفاع وطن کے لئے وقت آنے پر ہمارے نوجوان سر پر کفن باندھ کر سرحدوں پر ہونگے پاکستان کی طرف دیکھنے والی میلی آنکھوں کو نکال کر رکھ دینگے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےوحدت ہاوس کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وطن کا دفاع ہمارے اوپر واجب ہے حکمرانوں کی بھارت سے تجارتی رفاقت معصوم شہریوں کی قتل عام پر خاموشی کی اصل وجہ ہے پاکستان کے غیور عوام بیدار ہیں ہم اپنے شہیدوں کی پاک لہو کو رائیگاں نہیں جانے دینگے  الحمدللہ ہمیں اپنی پاک افواج پر بھروسہ ہے کہ وہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے ہم خیبر شکن کے ماننے والے ہیں ان کافروں کو خیبر اور خندق کی یاد دلائیں گے اور سر زمین پاک کی دفاع کے لئے ہمہ وقت سر بکف آمادہ و تیار ہیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ آنے والے جمعہ کو ملک بھر میں یوم دفاع پاکستان کے نام سے منائیں گے اور تمام آئمہ جمعہ،، دفاع وطن ایک شرعی فریضہ ،،کے عنوان سے عوام الناس کو خطبہ دینگے۔

وحدت نیوز( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور ان کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت علامہ علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس ،رینجرز،سمیت دیگر ر یاستی ادارے شیعہ ڈاکٹرز ،وکلاء ، پروفیسرز،علماء و عمائدین اور تاجروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام رہی ، شہر میں کالعدم جماعتوں اثر دوبارہ بڑھتا جا رہا ہے اگر کراچی میں دہشتگرد کالعدم جماعتوں کے خلاف گرینڈ آپریشن نہیں کیا تو شہر کے حالات وزیرستان سے بھی بتر ہو جائیں گے ۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں پانچ لاکھ سے زائد طالبان دہشتگردوں کی موجودگی شہر کراچی اور سندھ کے عوام کے لئے سنگین خطرہ بن چکی ہے لہذٰاشہر کراچی اور سندھ کے عوام کو امن و امان فراہم کرنے کے لئے ضروری ہے کہ حکومت آرٹیکل 245نافذ کرکے کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن ضرب عضب طرز پر بے رحمانہ فوجی آپریشن کیا جائے جو کہ آخری دہشتگرد کے خاتمہ تک جاری رہے کیو نکہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے بغیر پاکستان میں امن و ترقی ممکن نہیں کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردوں کے کے خلاف آپریشن کیا جائے۔ جعفریہ الائنس کے سر براہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ پنجابی طالبان کے بعد ریاستی حساس اداروں کی جانب سے سندھ میں سندھی طالبان کے وجود کے انکشاف نے ثابت کر دیا ہے کہ اولیا کرام ؒ کی سر زمین کو دہشت گردوں سے سنگین خطرات لاحق ہیں لہٰذا اب سندھ حکومت کو تمام تر مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سندھی طالبان سمیت تمام ملک دشمن اور سندھ دھرتی کے دشمنوں کے خلاف فی الفور کارروائی کرنی ہو گی دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں موجود غیر قانونی مدارس اور کالعدم دہشت گردگروہوں کی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں جس کا اعتراف خود وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ بھی کر چکے ہیں، لہٰذا انتہاپسندی و دہشتگردی کے فروغ میں ملوث تمام غیر قانونی مدارس کی روک تھام کے لئے فی الفور سندھ اسمبلی میں قانون سازی کی جائے، اس کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ میں موجود غیر قانونی مدارس میں موجود مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف بھی قانون سازی کرتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے۔شہر اور پورے صوبے میں موجود مدارس کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے ۔ در یں اثناء مجلس و حدت مسلمین کے سر براہ علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ حسن ہاشمی ،علامہ علی انور،علامہ مبشر حسن ،انجینئر رضا نقوی ،علی حسین نقوی، رضا عابدی،احسن عباس رضوی،، زین رضا،آصف صفوی سمیت دیگر افراد کے وفدنے ٹارگٹ کلنگ میں شہید ہونے والے دیگر شیعہ افراد کے اہل خانہ سے ڈسٹرکٹ ملیر ، ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ملاقات کی جہاں تعزیتی سلسلے کے ساتھ ساتھ شہیدائے ملت جعفریہ کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)ملت اسلامیہ خصوصاًاپنے جائز حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مصروف بیدار پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، شاہراہ دستور پر عید منا کر آپ اہل وطن نے اپنے صادق جذبے کی تجدید کی، آج کی عید پاکستان کے عوام تا قیامت یادرکھیں گے، حکمرانوں نے محروم عوام کوذلیل کرنے کی لاکھ کوشش کی لیکن آج وہ خود نشان ذلت و رسوائی بن چکے ہیں ، آپ کی استقامت حوصلے اور جرائت نے اٹھارہ کروڑ عوام کو قوت گوئیائی عطا کی، وہ دن دور نہیں جب عوام کے مجرم عوام کی عدالت میں کھڑے ہوں گے، ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے نماز عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ان کاکہنا تھا کہ عید الاضحیٰ ایک عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہےاور یہاں پچھلے پچپن روز سے موجود آپ ماوں بہنوں بزرگوں اور جوانوں نے بھی قربانی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، جسے آنے والی نسلیں فراموش نہیں کر سکیں گی، ٓپ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آپنے آج کا سکون ، چین اور آرام ہم وطنوں کی آنے والی نسلوں  کے سکون  ، چین اور آرام کے لئے قربان کردیا، آپ کی جدوجہد عظیم ہے، طول ہے، کٹھن ہے، لیکن ثمر آور ہے، پینسٹھ برس کا گند صاف کرنے کے لئے طویل مدت درکار ہے، اس طویل جدوجہد میں تھکاوٹ ، سستی اورخوف انتہائی نقصان دے ثابت پوسکتی ہے، ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرنا کار انبیاءہےاور جابر کے سامنے سینہ سپر ہونا کار کار آئمہ ہے، خدا آپ لوگوں کو اس کار عظیم کا اجر عظیم عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے عید الضحیٰ کا پہلا روز ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے سامنے انقلاب دھرنے کے شرکاء کے ساتھ گذارا، علامہ ناصرعباس جعفری نے نماز عید بھی ڈی چوک پر علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ذیر اقتداء ادا کی، اس موقع پر وحدت اسلامی اور بھائی چارگی کے دلنشین مناظر دیکھنے میں آئے ، نمازعید کی ادائیگی کے وقت مختلف دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں سمیت شیعہ سنی عوام کی بڑی تعداد نے اکٹھا نماز عید ادا کی، پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد اوردیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی پہلی صف میں علامہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ موجود تھے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد علامہ ناصر عباس جعفری عوام میں گھل مل گئے، لوگوں سے عید ملےاور عید کی مبارک باد دی، علامہ ناصر عباس جعفری آج عید الضحیٰ کے دوسرے روز کراچی پہنچ چکے ہیں ، جہاں وہ دو روز قیام کے دوران ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے شہدائے ملت جعفریہ کے گھروں پر جا کر انکے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کریں گے، جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree