وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے وحدت ہاؤس اسکردو سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی کابینہ میں غیرجانبدار اور اہل افراد کو لے کر غیرجانبداری کا ثبوت دے اگر بلتستان سے غیرجانبدار اور اہل افراد کو نگران حکومت نہیں لیا گیا تو بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام زبان اور مسلک سے بالاتر ہو کر آئندہ انتخابات کے حوالے سے آمادہ رہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی عام انتخابات کی طرح پنکچر لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اب بھی غیر جانبدار افراد کو سامنے نہیں لایا تو عدالت جانے اور عوامی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ نگران وزیر اعلی کا بھی انتخاب پس پردہ ہونے والی ڈیلنگ کا نتیجہ ہے ان کی تقرری کے وقت کسی بھی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پس منظر میں بڑی تیاریاں ہورہی ہیں اور الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات بھی مکمل جانبدار غیرقانونی عمل ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سابقہ نون لیگ کے حوالے سے خدمات اور باقاعدہ حصہ ہے ۔ انکو اس عہدہ پر رکھنا افسوسناک اور مسلم لیگ نون کی خیانت کا بین ثبوت ہے۔ ہم ہر وقت کہہ رہے ہیں کہ مسلک و مذہب سے بالاتر ہو کر اہل او رغیر جانبدار کو آگے لایا جائے لیکن معاملہ اس کے برعکس ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کسی شخص کی خدمات لینے سے انکار کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوئی ذمہ داری نبھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ریٹائرڈ افراد وکوکابینہ میں لینا نگران حکومت کی بدترین جانبداری ہے ۔ کابینہ میں غیرجانبدار ،بے داغ اور اہل افراد کو نہیں لیا گیا تو نگران حکومت کو واضح کر دیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے اور امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں میں ہونے والے دھماکے سے ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کی ہے۔ اس موقع پر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، ملاقات میں علامہ شفقت حسین شیرازی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کا دہشتگردی کے معاملے پر ایک ہی موقف ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے اتحاد سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ شیعہ سنی اتحاد ہی تکفیریت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

 

اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں بھی دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے اور ان کے حامیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملت تشیع کے مدارس کو ہم اوپن کرتے ہیں اور حکومت سے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کوئی بھی مدرسہ جو دہشتگردی میں ملوث ہے یا لنک رکھتا ہے، اسے فوری طور پر بند کر دیں اور ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لائیں۔ ہم دہشتگردی میں ملوث مدارس کو مسلک کے شلٹر کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے۔

 

دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے وفد کے ساتھ راولپنڈی کی چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور اظہار تعزیت کی۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے متاثرہ خاندانوں کو قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، رحیق عباسی نے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی کا بھی یقین دلایا، رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، حکومت کے پاس دہشتگردی کے خاتمے کا کوئی ویژن یا منصوبہ نہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے طاہرالقادری کے چودہ نکاتی فارمولے پر عملدرآمد کیا جائے تو اس لعنت سے جلد چھٹکارہ ممکن ہے۔

وحدت نیوز (کمب) ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت باسعادت خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفیٰ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم اورحضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مجلس وحدت مسلمین تحصیل کمب ضلع خیر پور کے زیر اہتمام عظیم الشان میلاد ریلی اور جشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شیعہ سنی عوام نے شرکت کی ریلی کی قیادت ایم ڈبلیوایم کے مرکزی و صوبائی رہنماعلامہ مختار امامی، یعقوب حسینی، عالم کربلائی، مولانانقی حیدری اور دیگر نے کی،شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں لبیک یا رسول اللہ ص کے پرچم اٹھا رکھے تھے، ریلی کے اختتام پر جشن میلاد کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ حیدرعلی جوادی نے کیا جب کہ دیگر مقررین میں علامہ مختار امامی، مولانانقی حیدری شامل تھے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) وطن عزیز کے مایہ ناز باکسر سید آصف علی جو بیرون ملک وطن عزیز کے لیے میڈلز جیت کر ملت اور ملک کا نام روشن کرچکے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جناب ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اور ایم پی اے آغا رضا نے اپنی جانب سے بہترین کارکردگی کی بنا پر مبلغ ایک ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا اور بہترین کارکردگی پر گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا، ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام اراکین اسمبلی اور کونسلرز کے اعزازمیں  دیئے گئے ظہرانے میں  وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے عالمی شہرت یافتہ باکسر آصف علی کو گولڈ میڈل دیا اور ایم پی اے آغا رضا نے ای لاکھ روپے انعام اعلان کیااور امید ظاہر کی کہ ہمیشہ اسی طرح محنت اور لگن سے وطن عزیز کا نام روشن کرتے رہینگے۔

وحدت نیوز(گلگت) دہشتگردی کے متعلق حکومتی پالیس منافقت پر مبنی ہے ،ملکی سطح پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہورہی ہے جبکہ عالمی سطح پر تکفیری قوتوں سے مراسم بڑھائے جارہے ہیں۔پاکستان کے موجودہ حالات کے تناظر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورہ بحرین سے بیرونی دنیا میں پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے ۔بحرین کے مظلوم عوام پچھلے کئی سالوں سے بحرینی خلیفہ کی ظالمانہ شہنشاہیت کے خلاف سڑکوں پر ہیں اورایسے حالات میں وزیراعظم پاکستان کا دورہ بحرین اور الخلیفہ حکومت کا ساتھ دینا جمہوریت کے گلے پر چھری پھیرنے کے مترادف ہے۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل شیخ نیئرعباس مصطفوی نے دنیور میں جشن ولادت سید الکونین کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکو مت پاکستان کا چند ڈالروں کے عوض بحر ینی خلیفہ کی ناجائز حکومت کو تحفظ فراہم کرنے کے اقدام سے جمہوریت پسند قوتوں کو سخت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان ایک اسلامی جمہوری ملک ہے اور اس ملک کے سربراہ کی جانب سے شہنشاہیت جیسے فرسودہ اور ظالمانہ نظام کی مدد اورتکنیکی معاونت دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ انتہائی متاثر ہوئی ہے اورحکومت کے ایسے اقدامات سے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ ہم بحرینی عوام کے حق جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ظالم خلیفہ کے خلاف ہیں جنہوں نے بحرینی عوام کے حقوق برسوں سے غصب کئے رکھا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کے حالیہ دورہ بحرین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان چند ہزار ڈالروں کے عوض بخشو کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) جشن ولادت باسعادت حضرت محمد ﷺ و امام جعفر صادقؑ کی خوشی میں صوبائی سیکریٹریٹ  کو برقی قمقموں سے سجایا گیا اہل علاقہ نے بے حد سراہا وحدت ہاؤس سندھ پر جشن کے حوالے سے جشن و شمع روشن و چراغان کیا گیا، اور آلِ ابو طالب یوتھ آرگنائزیشن کی تعاون سے پچیس پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء محفل میں مٹھائیاں اور کیک تقسیم کیا، اس موقع پر نعت خواں حضرات نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیا قبل ازین مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے تحت سرکارِ رسالت ﷺ و امام جعفرِ صادق ؑ کی یومِ ولادت کے سلسلے میں وحدت ریلی محفل شاہ خراسان سے نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا صوبائی سیکریڑیٹ پر اختتام پذیر ہوئی شرکائے محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ صادق رضا تقوی،مولانا احسان دانش،مولانا شیرعلی ،صوبائی رہنما ناصر الحسینی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی کے رضوان پنجوانی ،شبیر حسین اور آل پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین مطلوب اعوان نے اپنے خطاب میں تعلیمات رسول خداﷺ وامام جعفر صادق ؑ پر روشنی ڈالی مقرریں نے کہا کہ اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اور رسول خدا کی ہیت طیبہ انسانیت سے محبت کا درس دیتی ہے، آج عالم انسانیت کو متحد ہو تکفیری دہشتگردوں کے خلاف علمِ جہاد بلند کرنا چاہیے تاکہ سرزمین پاکستان سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوسکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree