ڈاکٹر رحیق عباسی کی علامہ ناصرعباس جعفری اور خانوادہ شہداء سے ملاقات،سانحہ امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں پراظہار تعزیت

13 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے اور امام بارگاہ چٹیاں ہٹیاں میں ہونے والے دھماکے سے ہونے والی شہادتوں پر تعزیت پیش کی ہے۔ اس موقع پر شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی، ملاقات میں علامہ شفقت حسین شیرازی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک کا دہشتگردی کے معاملے پر ایک ہی موقف ہے اور انشاءاللہ ہم اپنے اتحاد سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرکے دم لینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہادتیں ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتیں۔ شیعہ سنی اتحاد ہی تکفیریت کے خاتمے کا باعث بنے گا۔

 

اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ شہروں میں بھی دہشتگردوں کا صفایا کیا جائے اور ان کے حامیوں کو اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ ایسے مدارس جو دہشتگردی میں ملوث ہیں انہیں فی الفور بند کیا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے موقف کو ایک بار پھر دہراتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے ملت تشیع کے مدارس کو ہم اوپن کرتے ہیں اور حکومت سے کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کوئی بھی مدرسہ جو دہشتگردی میں ملوث ہے یا لنک رکھتا ہے، اسے فوری طور پر بند کر دیں اور ملوث عناصر کو قوم کے سامنے لائیں۔ ہم دہشتگردی میں ملوث مدارس کو مسلک کے شلٹر کے پیچھے چھپنے نہیں دینگے۔

 

دریں اثناءپاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے اپنے وفد کے ساتھ راولپنڈی کی چٹیاں ہٹیاں امام بارگاہ کا دورہ کیا اور خودکش حملے کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں اور اظہار تعزیت کی۔ عوامی تحریک کے صدر رحیق عباسی نے متاثرہ خاندانوں کو قائد تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کا خصوصی پیغام پہنچایا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، رحیق عباسی نے متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی کا بھی یقین دلایا، رحیق عباسی کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں، حکومت کے پاس دہشتگردی کے خاتمے کا کوئی ویژن یا منصوبہ نہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے طاہرالقادری کے چودہ نکاتی فارمولے پر عملدرآمد کیا جائے تو اس لعنت سے جلد چھٹکارہ ممکن ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree