وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس وحدت مسلمین اورآئی ایس او ساہیوال سرگودھاکے زیر اہتمام  سانحہ پشاور خلاف احتجاجی ریلی نکالی گی جس میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی ریلی امام بارگاہ حسین آباد سے شروع ہوئی اور لاری اڈا پر اختتام پذیرہوئی، شرکائے ریلی نے طالبان مردہ باد، امریکہ مردہ باد، دہشت گردی مردہ بادکےنعرے لگائے  جبکہ مولانا اسد رضا قمی مولانا حافظ مطیع الحسنین اور  سید انتخاب شاہ نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پشاور کو انسانی تاریخ کا سفاک ترین سانحہ قرار دیتے ہوئے اسلام دشمن ، تعلیم دشمن طالبان اور ان کے حمایتیوں کی پر زور الفاظ میں مذمت کی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے شہید اصغرعلی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ حسن رضا ہمدانی اور دیگر ضلعی رہنما بھی موجود تھے ، نماز جنازہ کے بعد شرکائے جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصرشیرازی نے  کہا ہےکہ  یہ چنیوٹ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا  نواں واقعہ ہے حکومت اور قانون ناکام ہوچکے ہیں، خود حکومت ان دہشتگروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،تکفیری قوتیں  اس طرح کے قتل کر کے شیعہ سنی کی وحدت کی فضاء کو خراب کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ چنیوٹ شیعہ سنی کی وحدت کا  مرکز ہے ،اگر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی عمل میں آچکی ہوتی تو آج یہ دن نہ آتا،شہید اصغر علی کا قتل انہیں تکفیری قوتوں کی کارستانی ہے جو سانحہ پشاور میں ملوث ہیں ،ایم ڈبلیوایم کا پہلے دن سے یہ کہناہے کہ دہشتگردوں کا کسی طرح ساتھ نہیں دیں گے،انہوں نے مذید کہا کہ پاکستان بھر خصوصاً پنجاب میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں کالعدم گروہوں کے ساتھ ساتھ انکے سیاسی ومذہبی سرپرست بھی ملوث ہیں ، مسلم لیگ نواز نہ فقط تکفیری قوتوں کو قانونی واخلاقی سپورٹ فراہم کر رہی ہے بلکہ اسٹریجیٹک سپورٹ بھی دیتی ہے، قاتل کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ، پاکستان کے کسی کونے میں بھی کوئی شیعہ کسی سنی کا یا کوئی سنی کسی شیعہ کے گریبان میں ہاتھ بھی نہیں ڈالے گا، ہم نے شیعہ سنی وحدت اور مشترکہ اسٹریجیکٹ پارٹنر شپ سے تکفیری قاتل قوتوں کو ہر محاز پر بے نقاب ، رسوااور تنہا کر دیا ہے،شیعہ سنی وحدت کے ساتھ ہم انشاء اللہ ان کے عزائم کوخاک نشین کریں گے۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام لیہ میں سانحہ پشاور کیخلاف ریلی نکالی گئی، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں، طلباء، علمائے کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، ریلی سے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنماء سید سرورحسین شاہ، علامہ آغا حسین، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء نذر حسین اور آئی ایس او کے ڈویژنل صدر رضوان جعفری نے خطاب کیا۔ ریلی کا آغاز کالج چوک سے ہوا، اور شرکاء نواز حکومت، دہشتگردوں اور خیبر پختونخواحکومت کیخلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے، اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ملک سے اکھاڑ پھینکنے کا وقت آگیا ہے، پوری قوم کو متحد ہوکر ان ظالمان کا مقابلہ کرنا ہوگا، اگرطالبان دہشتگردوں کیساتھ مذاکرات کا ڈرامہ نہ رچایا جاتا تو پشاور سانحہ رونماء نہ ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کو پورے ملک تک وسعت دی جائے اور دہشتگردوں کو چن چن کر مارا جائے۔

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے وفد کے ہمراہ پشاور واقعہ میں زخمیوں کی عیادت کی عیادت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا کی انہوں نے زخمی طلبہ کے والدین کو تسلی دیتے ہوئے کہاکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید محمد سبطین حسینی نے واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو مارنا کھلی سفاکیت اور بربریت ہے، یہ درندہ صفت دہشت گرد امن اور روشنی کے چراغوں کو بجھا دینا چاہتے ہیں، یہ بربریت پسند اور سفاک لوگ نہیں چاہتے کہ علم کی روشنی پھیلے اور یہ دیس ترقی کرے، ندین کے نام پر اس طرح کی گھناونی کارروائی اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی قبیح سازش ہے، جہاں یہ واقعہ قابل مذمت ہے وہاں ان دہشت گردوں کو پروان چڑھانے والے بھی قابل مذمت ہیں، پوری دنیا میں علمی مراکز کو آباد کیا جاتا ہے لیکن اسلام کے دشمن یہ جاہل لوگ علمی مراکز کو بھی ویران کرنا چاہیے ہیں، ہم دکھ کی اس گھڑی میں ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں جن کے لخت جگر آج ان سے جدا کر دیئے گئے، خدا تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔اس موقع پرعلامہ سید محمد سبطین حسینی نے وفد کے ہمراہ کل کے واقع میں شہید ہ سید عابد علی شاہ کے اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔

وحدت نیوز (نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین نوشہروفیروز کی جانب سے پشاور سانحہ کے خلاف ضلع بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی بھریا سٹی میں شٹرڈاون  ھڑتال کی گئی شکیل جعفری کے قیادت میں امام بارگاھ المعصومین سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی نوشہروفیروز میں اعجازممنائی اور مشتاق حسین بلوچ کی قیادت میں نجف سندھ سے ٹہاروشاھ اسٹاپ تک ریلی نکالی گئی کنڈیارو میں اسد حسین کی قیادت میں باقرشاھ مسجد سے ریلی نکالی گئی، مورو میں عبدالرشید اورارشاد سابقی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، ٹھاروشاھ میں ناظم میمن کی قیادت میں امام بارگاھ سے لیکر بس اسٹینڈ تک ریلی نکالی گئی،ھالانی میں صداحسین سھتو کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر رھنمائوں نے پشاور ہونے والے افسوسناک واقعے کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت دھشت گردوں کو کھلی چھوٹ دیدی ہے جس کے سبب دھشت گردی بڑھتی جارہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھشت گردوں کے خلاف سخت کاروائي کی جائے اوردھشت گردی کو روکنے کے لئے خصوصی اقدام کئے جائيں۔

وحدت نیوز (کمالیہ) مجلس وحدت مسلمین اورامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے حوالہ سے احتجاجی جلوس ،چیچہ وطنی رجانہ روڈ بلاک ،پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنا ،مقررین کا پر مذمت خطاب تفصیل کے مطابق ممتاز حسین گوندل، جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیوایم سید محسن رضانقوی کی زیر قیادت سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک احتجاجی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے تھانہ چوک ،رجانہ روڈ سے ہوتا ہوا پر یس کلب کمالیہ کے سامنے دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ،دوران جلوس مظاہرین نے دہشت گردی کے حوالہ سے شدید نعرہ بازی کی اور دہشت گردی نیٹ ورک کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے ڈویثرنل ممبر امن کمیٹی ممتاز حسین گوند ل نے کہا کہ اس سے زیاد ہ المناک واقعہ اور کیا ہو سکتا ہے کہ ننھی جانوں کو پھول کی پتیوں کی طرح مسل ڈالا ،انہوں نے کہا کہ جب تک گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کو سزائیں نہیں دی جاتیں اس وقت تک دہشت گردوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی ملکی سالمیت کے لیے ہم اکٹھے نہ ہوئے تو پھر ہمیں پاکستان کہلانے کا بھی حق حاصل نہیں ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن کیاجائے اس سے قبل جنر ل سیکرٹری وحدت مسلمین سید محسن رضا نقوی نے سانحہ پشاور کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک دشمن کو منظر عام پر لایا جائے اور بلا امتیاز پورے نیٹ ورک کو تباہ کر کے ملک میں امن قائم کیاجائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree