وحدت نیوز (کمالیہ) چہلم حضرت امام حسین ؑ کے موقع پرسیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں اور دوران مجالس لوڈ شیڈ نگ نہ کی جائے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے جنرل سیکرٹری سید محسن رضا نقوی نے اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ سیدہ رملہ علی سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کمالیہ میں تمام مسالک کے لوگ امن و بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں،انتظامیہ ایسے شرپسند عناصر کو گرفتار کرے جو علاقہ کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں،اس موقع پر سابق ناظم ممتاز حسین گوندل، سید ابوالحسن زیدی اور سید ثقلین حید ر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ ، شریعت کورٹ میں ججوں کے انتخاب میں اہل تشیع کو نمائندگی دی جائے، شریعت کو رٹ کے حوالے سے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی، سیکرٹری تبلیغات علامہ ممتاز حسینی، سیکرٹری تربیت علامہ افتخار الحسن، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی ، سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی، مولانا مجاہد حسین کاظمی، مولانا سید محبت کاظمی، مولانا منتظر حسین نقوی و دیگر علماء نے وحدت سیکرٹریٹ سے جاری اپنے مطالباتی بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ جناب وزیراعظم آزاد ریاست جموں و کشمیر سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ریاست کی شریعت کورٹ میں ان ججوں کا انتخاب و تقرر کیا جائے جو شریعت اور قانون کے ماہر ہوں ، ان میں مکتبہ اہل تشیع کی نمائندگی بھی یقینی ہو جو فقہ جعفریہ کے قانون کی تشریح و تعبیر کر سکے۔ جس کی وجہ سے ملکی وحدت اور شریعت کی ترجمانی صحیح تر ہو جائے۔اور فقہ جعفریہ کے پیروکاروں کو قرین انصاف مہیا ہو ، ہم امید رکھتے ہیں کہ وزیر اعظم ہمارے اس مطالبے پر غور فرمائیں گے، اور ملت تشیع بھی چونکہ اس ریاست کی باشندہ ہے اس لیئے اسے اس کے مکتب کے مطابق انصاف ملت کا بنیادی حق ہے۔

وحدت نیوز (ہری پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عوام اشرافیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، عوامی طاقت کے مقابل اشرافیہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی، اشرافیہ حکومت پر قابض رہنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کو کمزور کرتی ہے، انہیں رنگ، نسل، لسانیت اور فرقوں کے نام پر تقسیم کرکے لڑایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ہریپور میں چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے موقع پر اور بعد ازاں مقامی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریت نے افغانستان، شام اور عراق کو تباہ کیا اور اب اس آگ میں پاک وطن جل رہا ہے۔ یہ تکفیری جہادی ٹولہ ملکوں کو توڑ رہا ہے، پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ریاست ہے، اسے بھی تکفیریوں نے کمزور کیا، ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں پروان چڑھنے والی تکفیریت نے پاک فوج کا خون بہایا، جنرل ضیاء الحق نے یہ کتے اور سانپ پالے تھے۔

 

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے کے لئے نظام اور قانون لازمی جزو ہیں، بغیر سسٹم اور قانون کے انسان اکٹھے نہیں رہ سکتے، طاقتور انسان کمزوروں کا حق پائمال کرسکتا ہے، ان پر ظلم، لڑائیاں اور جنگیں مسلط کرسکتا ہے۔ معاشرے میں توازن کے قیام کے لئے قانون اور سسٹم لازم ہیں۔ قانون کی موجودگی بھی اسی وقت کارگر ثابت ہوتی ہے جب اس کا اطلاق ممکن بنایا جائے، ان تمام لوازمات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کا وجود عمل میں آتا ہے، حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے، ہمارے ملک میں نہ قانون کی حکمرانی ہے نہ ہی جمہوریت موجود ہے۔ ہمارے ملک پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، اگر عوام کی حکومت ہوتی تو کیا نابینا افراد پر ڈنڈے برسائے جاتے، کیا عوام کا استحصال کیا جاتا، ان کا خون یوں بہتا؟ یہاں عوام کی حکومت نہیں بلکہ آرسٹوکریسی (اشرافیہ کی حکومت) ہے۔

 

ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصرعباس نے کہا کہ اشرافیہ حکومت پر قابض رہنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کو کمزور کرتی ہے، انہیں رنگ، نسل، لسانیت اور فرقوں کے نام پر تقسیم کیا جاتا ہے اور لڑایا جاتا ہے۔ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں نفرت پھیلائی جاتی ہے، تکفیریت پھیلائی جاتی ہے۔ اسی تکفیریت نے افغانستان، شام اور عراق کو تباہ کیا اور اب اس آگ میں پاک وطن جل رہا ہے۔ یہ تکفیری جہادی ٹولہ ملکوں کو توڑ رہا ہے، پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ریاست اسے بھی تکفیریوں نے کمزور کیا، ضیائی اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں پروان چڑھنے والی تکفیریت نے پاک فوج کا خون بہایا۔ جنرل ضیاء نے یہ کتے اور سانپ پالے تھے۔ یہ دہشت گرد آسمان سے نازل نہیں ہوئے، ہم ہی نے پالے ہیں، جنرل کیانی نے کہا تھا کہ سرحدوں سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، اب ملک کو اندر سے خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔

 

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیوایم کا کہنا تھا کہ عزاداری کربلا کو زندہ رکھ کر انسانوں کو وہ غم عطا کرتی ہے، جو انبیا، آئمہ اور اولیا کا غم ہے۔ اگر کربلا نہ ہوتی تو آج انسان اور انسانیت دفن ہوچکے ہوتے۔ اگر امام حسین علیہ السلام قیام نہ کرتے تو معاشرہ مشرک ہو جاتا۔ غیرت، حیا، اقامت دین، پاکدامنی، حمیت، کرامت انسانی یہ تمام قدریں امام حسین علیہ السلام کے قیام کی بدولت زندہ ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت عزاداری کو نہیں روک سکتی ہے۔ عوام اشرافیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، عوامی طاقت کے مقابل اشرافیہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر قائدین علامہ سبطین حسینی، علامہ وحید کاظمی، نیئر عباس جعفری، سید اظہر کاظمی اور مدثر کاظمی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور پی پی 6 راولپنڈی سے ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پر قاتلانہ حملہ کی کوشش، واقعہ کے وقت سید راحت کاظمی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ نامعلوم افراد نے گاڑی کے شیشے توڑ دیئے اور ڈرائیور کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ واقعہ کی تفصیلات سے اسلام ٹائمز کو آگاہ کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ آج صبح چار بجے میرا ڈرائیور محافطوں کو پولیس لائن اتار کر واپس آرہا تھا کہ تھانہ ایئر پورٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے میری کرولا گاڑی کو روکا، ڈرائیور سے میرے بارے میں پوچھ گچھ کی اور گاڑی کے شیشے توڑ دیئے گئے، گن پوائنٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنے کو بھی کہا۔ واقعہ کے بارے میں ڈی ایس پی سول لائنز کو مطلع کیا گیا جس کے بعدواقعہ کی ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔

وحدت نیوز(بھکر)بھکر کے حلقہ پی پی- 48 میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ آج 29 نومبر کو ہو رہی ہے۔ صوبائی اسمبلی کی یہ نشست مسلم لیگ نواز کے ممبر صوبائی اسمبلی، نجیب اللہ خان نیازی کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 153698 ہے، جن کے لیے 144 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ PP-48 کی نشست پر کل سات امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں مگر پی ٹی آئی کے نذر عباس کہاوڑ، اور مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والے دو آزاد امیدوار انعام اللہ خان نیازی اور احمد نواز نوانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ واضح رہے کہ نذر عباس کہاوڑ کو ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل، مسلم لیگ (ق)، اور پاکستان عوامی تحریک کی بھی حمایت حاصل ہے۔ مذہبی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت کی وجہ سے تجزیہ نگار نذر عباس کی کامیابی کی پیشگوئی کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر مہر عابد حسین کے مطابق پولنگ عملہ میں سامان تقسیم کرکے انہیں پولنگ اسٹیشن پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ڈی سی او زمان وٹو کے مطابق پولنگ کے دوران سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور انتخابی حلقے تعطیل ہوگی۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ اصغر عسکری، علامہ سبطین حسینی ، علامہ ضیغم عباس اور اقرار ملک نے کہا ہے کہ علامہ شیخ محمد نوازعرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے۔لہٰذا ہم عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں ،کل رات پاراچنار کی ہردل عزیز شخصیت عالم دین،روحانی شخصیت، علامہ شیخ نواز عرفانی کو وفاقی دارالحکومت میں بیگناہ شہید کردیا گیا۔ قتل کے پیچھے یقیناایسے عناصر ملوث ہیں جنہوں نے شیعہ ڈاکٹرز، انجینئرز، علماء ، غرض کسی کو بھی نہیں چھوڑا اور آئے روز ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شہید علامہ عرفانی پاراچنار میں اتحاد وحدت کے داعی تھے۔انہوں نے زندگی بھر دین اسلام کے عملی نفاذ کیلئے خدمات انجاد دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

 

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی بڑھتی جارہی ہے، ہم سمجھتے ہیں، علامہ نواز عرفانی کے قتل میں داعش کے مقامی اسپانسرز ملوث ہیں اور علامہ عرفانی کی شہادت کے ذمہ دار یہ حکمران ہیں جن کے ہوتے ہوئے کالعدم تنظیمیں بحال ہورہی ہیں اور یہ حکمران دہشتگرد وں کو ختم کرنے کے بجائے ان کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، داعش کی پاکستان میں سرگرمیاں ہر شہر میں شروع ہوچکی ہیں، کئی افراد پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے پکڑ ے گئے ہیں اور حتیٰ اب لاہور میں کتابچے تک تقسیم ہورہے ہیں،یہ بات میڈیا پر بھی آچکی ہے کہ داعش کا پہلا ٹارگٹ پاراچنار ہے جہاں شیعہ نشین اکثریت میں ہیں، ایک ساز ش کے تحت پاراچنا پر ایک لشکر کشی کی تیاری ہوررہی ہے۔شیخ نواز کی شہادت اس سازش کی ایک کڑی ہے ۔تاکہ وہاں کے داخلی اختلافات کو مزید ہوا دی جائے اور مذموم مقاصد کی تکمیل ہوسکے۔ فقط ایک ہفتہ قبل کالعدم تنظیموں پر پابندی اٹھنا اسی سلسلہ کی کڑی نظر آتا ہے۔ اس سازش کے پیچھے جہاں عالمی قوتیں کارفرماں ہیں وہیں ایوان میں بیٹھے حکمران بھی ملوث ہیں جو سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ یہ باتیں پہلے ہی میڈیا پر سامنے آچکی ہیں کہ نواز حکومت کے کالعدم جماعتوں سے اندرونی رابطے اور تعلقات ہیں۔

 

رہنماؤں نے کہا کہ ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ کسی طور پر بھی پاراچنار پر کسی لشکر کشی کو برداشت نہیں کیا جائیگا، پرامن شہریوں کے خلاف بننے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا، ہم امید کرتے ہیں پاراچنا ر کے غیور عوام اپنے اتحاد اور صبر سے دشن کی ہرسازش کو ناکام بنا دیں گے۔ پاراچنار کے عوام نے جیسے پہلے اپنے اتحاد اور صبر سے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا تھا اب بھی ناکام بنائیں گے۔ شہادتیں ہمیں اپنے مشن سے پیچھے نہیں دھکیل سکتیں، دشمن ملک میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے ہم یہ سازش ناکام بنا دیں گے، ہم کئی بار کہہ چکے ہیں ملک میں فرقہ واریت نہیں بلکہ دہشتگرد ہے، جس سے نمٹنے کی اشد ضرورت ہے، افسوس کے کالعدم تنظیموں پر پابندی ہونے اور ان کی سرگرمیوں کو روکنے کے بجائے ان سے پابندی ہٹائی جارہی ہے۔ ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، جن تنظیموں کے دامن پر سینکڑوں بے گناہ افراد کا لہو ہے انہیں کیسے آزادی دی جاسکتی ہے۔ ہم طالبہ کرتے ہیں علامہ شیخ نواز عرفانی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا سنائی جائے اور قتل کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔ علامہ شیخ محمد نواز عرفانی کی شہادت کوئی عام قتل نہیں یہ انسانیت اور بزرگ عالم دین کا قتل ہے۔لہٰذا ہم عدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree