وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ،جس میں گیارہ جنوری کو منعقدہ ،،رسول اعظم ۖامن کانفرنس،،کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رسول اعظم ۖ امن کانفرنس سید اسد عباس نقوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖامن کانفرنس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی،تحریک انصاف،مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم،پاکستان عوامی تحریک،اے این پی،سنی اتحاد کونسل،مدارس دینیہ،مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔اس پر وقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مد عو کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم دہشت گردطالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ وقت ریاست بچانے کا وقت ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ان ملکی سلامتی واستحکام کے لیے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) ریاستی سیکرٹری روابط مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر مولانا سید حمید حسین نقوی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے، اب وقت ہے کہ لوڈ شیڈنگ اور اسطرح کے دیگر عوامی مسائل کے حقوق کے لیئے اکٹھے جدوجہد کی جائے، مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد کی دو بڑی تاجر تنظیموں کے اتحاد کا بھی خیر مقدم کرتی ہے ، اور اس سلسلہ میں سنٹرل بار اور مرکزی ایوان صحافت کے کردار کو سراہتی ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم عوامی حقوق کے لیئے اٹھنے والی ہر آواز کی مکمل حمایت کریں گے، لود شیڈنگ نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کر کے رکھ دیا ہے، بجلی کی آنکھ مچولی حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وفاق سے اس سلسلہ میں بات نہ کرنا حکومت کی عوامی مسائل سے رو گردانی ہے، وزیر خزانہ کی طرف سے جاری بیان کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سڑکوں پر حل نہیں ہو گا، تو بتائیں کہ ان کے پاس کیا حل ہے، وہ بتائیں کہ اس بارے میں وہ کیا سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ، تاجر جائنٹ کمیٹی کا دھرنا کئی دنوں سے جاری ہے ، مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے وزراء حکومت کہاں سو رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران کے چئیرمین شوکت نواز میر اور تاجر جائنٹ کمیٹی کے سربراہ عبدالرزاق خان کے مدبرانہ سوچ کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے عوامی حقوق کے لیئے مشترکہ جدوجہد کا عزم کیا ہے، ہم ان کے 14جنوری شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام مکاتب فکر کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اپنے حقوق کی آواز کے لیئے اکٹھے ہو کر اقتدار کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیں ۔

وحدت نیوز(ہنگو) جانباز شہید اعتزاز حسن کی پہلی برسی گذشتہ روز ان کی آبائی علاقہ ابراہیم زئی میں منائی گئی، اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایک سال قبل ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی میں اسکول کے سینکڑوں بچوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان دینے والے نوجوان جانباز شہید اعتزاز حسن کی پہلی برسی کا اجتماع گذشتہ روز ان کی آبائی علاقہ ابراہیم زئی ہنگو کے مرکزی امام بارگاہ میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میاں افتخار حسین، معروف اینکر حامد میر، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، پاک فورسز کے آفیسر افراسیاب سمیت علاقہ کی معزز شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی اور شہید اعتزازحسن کی عظیم قربانی اورجذبہ فداکاری پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز (ڈیرہ الہیار) آئین میں اکیسویں ترمیم پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے مگر اس کیلئے جرا ئت مند اور نڈر قیادت کا ہونا ضروری ہے، حکومت تعصب ،خوف و ڈر اورسیاسی بلیک میلنگ کا شکار نہ ہو اور اپنے اداروںپر اعتماد کرتے ہوئے غیر متعصبانہ اقدامات اٹھائے اورپاکستان کو دہشت گردوں کی یرغمالی سے نجات دلانے کیلئے آگے بڑھے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کی تحصیل ڈیرہ الہیار میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

 انہوں نے کہا پاکستان اس وقت نازک دور سے گذر رہا ہے ملکی سلامتی اور بقا کے لئے ہر قسم کی دہشت گردی کو کچلنے کی ضرورت ہے مذہبی انتہا پسندی معاشرے کو دیمک کی طرح  چاٹ رہی ہے مخصوص سوچ کے حامل تکفیری گروہ نے پاکستان کو دوراہے پر لا کھڑاکیا ہے یہ گروہ بیرونی ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور اپنے سوا سب کو کافر اور واجب القتل سمجھتے ہیں پاکستان کے ہزاروں شہداء کے بے گناہ خون کا حساب لئے بغیر امن کا قیام ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکی بقا اور استحکام کے لئے سبز ہلالی پر چم تلے متحد ہوں یہی دہشت گردی کی عفریت سے نجات کا واحد راستہ ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک سے سیاسی ،مذہبی اور لسانی دہشت گردی کا بلا امتیاز خاتمہ ضروری ہے وہ دس فیصد مدارس جس کی نشان دہی خود ورزیر داخلہ کر چکے ہیں ان کے خلاف اب تک کاروائی سے گریز کیوں کیا جا رہا ہے ،کیا حکمران ایک اور سانحہ پشاور کے منتظر ہے ؟ہم خدا وند متعال کے شکر گذار ہے کہ آج پاکستان کے تمام سیاسی جماعتیں ہماری موقف کی تائید کر رہی ہیں جس کوہم پچھلے پندرہ سال سے دوہراتے آ رہے  ہیں ہم دیر آئد درست آید کی مصداق ان اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر لاہور ایوان اقبال میں 11 جنوری کو رسول اعظم امن کانفرنس کے انعقاد کا اعلان بھی کیا جس میں پاکستان کے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ پرعظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کا آغازریاستی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں وکشمیر سے ہوا، ریلی میں کثیر تعداد میں میں مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی ، ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی ، ریاستی کابینہ ، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی و ضلعی کابینہ نے کی، ریلی شہر کی مین شاہرا بینک روڈ سے ہوتی ہوئی مرکزی جلوس میں شامل ہوئی ، جبکہ فضا لبیک یا رسولؐ اللہ کے نعروں سے گونجتی رہی ، مرکزی جلوس میں شامل ہونے پر انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ،دعوت اسلامی،سیرت کمیٹی اور تحریک منہاج القرآن نے پرتباک استقبال کیا ۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری کی ہدایت پرملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں 12 ربیع الاول کے جلوسوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے اسقبالیہ کیمپ، پانی اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں۔ ملتان میں امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ ملتان پر مرکزی استقبالیہ کیمپ، چائے اور پانی کی سبیل لگائی گئی۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے استقبالیہ کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔ استقبالیہ کیمپ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں لگایا گیا۔ کیمپ میں بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے کوارڈینیٹر علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا عمران ظفر، ثقلین نقوی، سید دلاور عباس زیدی، وسیم زیدی، ثمر عباس کھوکھر اور دیگر موجود تھے۔

 

استقبالیہ کیمپ میں موجود علمائے کرام اور رہنمائوں نے جشن میلا دالنبی کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں کو خوش آمدید کہا اور اُنہیں سبیل کرائی۔ ممبر صوبائی اسمبلی حاجی جاوید اختر انصاری نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ کو حقیقی معنوں میں شیعہ سنی اتحاد کا نمونہ قرار دیا۔ استقبالیہ کیمپ میں خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی اور قاضی نادر حسین علوی کا کہنا تھا کہ نبی اکرم کی تعلیمات کائنات کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ملتان کے علاوہ خانیوال میں مرکزی امام بارگاہ کے سامنے جلوسوں کے شرکاء کو خوش آمدید کہنے کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، مظفرگڑھ، خان گڑھ، علی پور، کوٹ ادو، راجن پور، جام پور، لیہ، بھکر، کروڑ لعل عیسن، چوک اعظم، کبیروالا، شجاع آباد، جلال پور میں بھی مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام استقبالی کیمپ لگائے گے۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین 12ربیع الاول سے 17ربیع الاول تک ہفتہ وحدت کی مناسبت سے منا رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree