وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری  ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نےمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں  کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے پیچھے ملک دشمن طاقتوں کا گہرہ پروپیگنڈہ ہے۔ وطن عزیز کو بیرونی قوتیں اندھیری گلی میں دھکیلنا چاہتی ہیں، جس کے لئے ہمیشہ سے ہی پاکستان کو مختلف بحرانوں میں الجھائے رکھا گیا، پاکستانی عوام کو بیداری و شعور سے دور رکھنے کے لئے خون کی ندیاں بہائی گئیں، دہشت گردی کو ایک منظم سازش سے پروان چڑھایا گیا اور اسے عوامی حلقوں تک پذیرائی دی گئی۔

 

ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے اندر موجود وہ عناصر جو آج بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، فوجی عدالتوں کی مخالفت اور مذہب کی آڑ میں دہشت گردوں کو بچانا چاہ رہے ہیں، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ملک کے استحکام کے لئے دہشت گردوں کو انکے سایہ پدری دینے والوں کے ہمراہ بے نقاب کیا جائے اور انشاءاللہ ہم ملی وحدت و اتحاد کے ذریعے تکفیری سوچ کو ختم کریں گے اور ان درندہ صفت دہشتگردوں کو ملت پاکستان کے خون سے مزید ہولی نہیں کھیلنے دیں گے۔

وحدت نیوز (قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آفس سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین نے فرانس میں نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مقدس میں توہیں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعمار انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ایم ڈبلیو ایم قم کے سیکرٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ عالمی استعمار آزادی رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔ علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کا کہنا تھا کہ نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان مبارکہ میں گستاخی کبھی برداشت نہیں کرینگے۔

وحدت نیوز (اصفہان) فرانسینی جریدے چالی ہیبڈو کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان کے سیکریٹری جنرل سید تقی زیدی نے کہا کہ اسلام عدالت و امن کا مذہب ہے۔بلکہ تمام انسانوں کے حقوق کے تحفظ کا محافظ ہے فرانس کے واقع کے پیچھے بھی وہی قوتیں ہیں کہ جو اسلام ناب کہ غلبہ سے خوفزدہ ہیں ۔سب جانتے ہیں کہ یہ کام کس کا ہے ہم نے بارہا کہا ہے کہ داعش اور تکفیریوں کانہ تو ہم سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی اسلام سے کوئی رشتہ اور ہمیں افسوس ہے ان جانوں کا جن کا ناحق خون بہا یہ نبیؐ کی توہین کرنے والے بھی جان لیں کہ تم جن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہو نہ تو انکا کوئی نشان باقی رہا نہ تمھارا باقی رہے گا۔یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں ان کا ہدف اسلام کو بدنام کرنا ہے اس کے سوا ان کے وجودکا کوئی مقصد نہیں۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا 'وقت کا تقا ضا ہے کہ پوری قوم ملک کے لئے قر بانیں دینے والی افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑ ی ہو جائے ،پشاور میں شہداء کے والدین کا سیاست دانوں کیخلاف احتجاج سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے ایک سبق ہے،شہید طلباءکے والدین کا سیاستدانوں کے خلاف احتجاج بیداری شعور کا بہترین مظاہرہ ہے، ہمیں عوامی امنگوں کی ترجمانی اور دہشت گردقاتلوں کیخلاف ایک موقف اپنانا ہو گا،پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتیں عوامی احساسات کی ترجمانی کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا نے کیلئے متحد ہو جائیں ۔ بدھ کے روز جاری اپنے بیان میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ملت جعفریہ کے شہداء کے قاتلوں کو عبرت ناک سزائیں دی جاتی تو آج افواج پاکستان اور معصوم بچوں کی جان لینے کی ان دہشت گردوں کو ہمت نہ ہوتی ریاستی اداروں کو چاہیئے کہ اپنی پالیسی تبدیل کریں طالبان قاتلوں کی طرح طالبان مائنڈ سیٹ کبھی بھی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہو سکتے یہ مائند سیٹ پوری دنیا میں دہشت گردی کا سبب بن رہا ہے پاکستان کو اسی مائنڈسیٹ نے بین القوامی سطح پر شدت پسندی کے صف میں لا کھڑا کر دیا ہے طالبان اور اس کے حامیوں کو ریاست دشمن قرار دینا چاہیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصلحت پسندی زہر قاتل ثابت ہو گاسیاست بچانے کے لئے ریاست کو داوُ پر نہ لگایا جائے ۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ مغرب صلیبی جنگ کی تیاریوں میں ہیں فرانس کے گستاخ جریدے نے پھر سے توہین آمیز مواد چھاپنے کا اعلان قابل مذمت ہے جو دنیا میں انتشار کو دعوت دینے کے مترادف ہے وزارت خارجہ کو اس پر کھل کر اپنا موقف دینا ہو گا ہم سرورکائنات ﷺکی ناموس اور ان کے آل ؑکی ذات اقدس پر کسی گستاخ کو انگلی اُٹھانے کی اجازت نہیں دینگے اسلام امن کا مذہب ہیں ہم تمام ادیان کے احترام کو اپنا فریضہ سمجھتے ہیں تمام مسلم ممالک میں جاری شدت پسندی اور دہشت گردی میں مغربی ممالک،خلیجی ملکوں اور اسرائیل کا ہاتھ ہے جو اسلام کے روشن چہرے کو ان خارجیوں کے ہاتھوں مسخ کرنے کے درپے ہیں ہمیں اپنے دوست اور دشمنوں کا ادراک کرنا ہوگا ۔

وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلٰی سطحی وفد نے پاراچنار کے مخصوص حالات کے پیش نظر اس سرزمین شہداء کا اہم دورہ کیا، وفد کی سربراہی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی کر رہے تھے، جبکہ دیگر اراکین میں سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی، خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی، صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، سابق سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا علامہ سبیل حسن مظاہری، خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش اور پنجاب کے سیکرٹری تنظیم سازی ظفر چشتی شامل تھے۔ وفد نے علمائے کرام، مختلف مقامی تنظیموں کے رہنماوں، عمائدین، خانوادگان شہداء اور مشران سے ملاقاتیں کیں اور شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی اور شہید شیخ نواز عرفانی کے مزاروں پر بھی حاضری دی۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران سب سے پہلے شیخ علی مدد کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، بعدازاں وفد نے مدرسہ جعفریہ کا دورہ کیا، جہاں مدرسہ سے وابستہ علمائے کرام علامہ عارف، علامہ خیال حسین، علامہ سید ظفر نقوی اور دیگر سے ملاقات ہوئی، مہمان وفد نے علمائے کرام سے علامہ شیخ نواز عرفانی کی شہادت پر تعزیت کی اور ان کے قتل کے حوالے سے اسلام آباد کی سطح پر تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ وفد نے اس ضرورت پر زور دیا کہ شہید نواز عرفانی کی شہادت کے بعد ملت تشیع پاراچنار کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے باہمی وحدت اور اتحاد کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، وفد نے انجمن حسینیہ کے اراکین حاجی شبیر بابو، حاجی اصغر سمیت دیگر سے ملاقات کی اور پھر شہید شیخ نواز عرفانی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

 

بعدازاں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس کے بعد وفد نے پاراچنار کے گاوں شلوزان کا رخ کیا، جہاں پشاور سانحہ میں شہید ہونے والے ندیم حسین کے والد گرامی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی اور علامہ سبطین الحسینی نے خطاب کیا، رات گئے وفد دوبارہ مرکزی امام بارگاہ آیا، جہاں مدرسہ جعفریہ کے علمائے کرام اور انجمن حسینیہ کے اراکین سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر میزبانوں نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں سے کچھ گلے شکوے بھی کئے، تاہم علامہ امین شہیدی اور دیگر نے ان کے تحفظات دور کئے اور یہ باور کرایا کہ ماضی میں پاراچنار کے طبقات کی جانب سے کسی قسم کا موقع اور اختیارات فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے یہاں دورہ نہیں کیا گیا، اور اس وقت کوئی فریق اپنے موقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہ تھا۔

 

وفد نے میزبانوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد میں شہید شیخ نواز عرفانی کے قتل کیس کے حوالے سے مکمل تعاون کرے گی، کیونکہ شہید نواز عرفانی صرف کسی ایک طبقہ کے نہیں بلکہ پوری ملت کے شہید ہیں۔ اگلے روز وفد نے زیڑان یوسف خیل کا دورہ کیا، جہاں ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فاونڈیشن کی جانب سے تعمیر کی جانے والی امام بارگاہ کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے اہل علاقہ سے خطاب بھی کیا۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے تمام ملاقاتوں اور خطابات کے دوران شہید شیخ نواز عرفانی کیلئے فاتحہ خوانی کی، سانحہ پشاور کا ذکر کیا اور پاراچنار کے مخصوص حالات کے تناظر میں اتحاد و وحدت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے سانحہ پشاور کے دیگر دو شہداء شہید عمران اور شہید ابرار حسین کے خانوادوں سے بھی تعزیت کی۔

وفد نے علی ٹرسٹ یتیم خانہ کا دورہ بھی کیا، بعدازاں وفد نے سابق سینیٹر اور بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی سے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران علامہ عابد حسینی نے ایم ڈبلیو ایم سے شکوہ کیا کہ آپ کو بہت پہلے آنا چاہیئے تھا، آج حالات کافی ابتر ہیں، تاہم آپ کا اب بھی آنا خوش آئند ہے، ان کا کہنا تھا کہ آپ حالات کی بہتری کیلئے کردار ادا کرسکتے ہیں، ہم بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں، اور انشاءاللہ آئندہ بھی کریں گے۔ وفد نے بعدازاں مجلس علمائے اہلبیت (ع) کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی، میزبان علمائے کرام نے کہا کہ ہمارا مجلس وحدت مسلمین پر اعتماد ہے، آپ حالات کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں تو ہم بھی مکمل تعاون کریں گے۔ بعدازاں وفد نے تحریک حسینی کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں تحریک حسینی کے رہنماوں کیساتھ ساتھ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ آرگنائزیشن کے مسئول سے بھی ملاقات ہوئی۔

 

اس نشست میں علامہ سید عابد حسین الحسینی بھی شریک ہوگئے اور انہوں نے بھی گفتگو کی، اور پھر تحریک حسینی کے رہنماوں کی علامہ عابد الحسینی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کیساتھ علیحدہ ملاقات بھی ہوئی، اس ملاقات میں پاراچنار سمیت ملکی حالات پر اہم گفتگو ہوئی، وفد نے اسلامک گرلز کالج میں قومی امن کمیٹی کے مسئول سے بھی ملاقات کی، قومی امن کمیٹی کے اراکین نے بھی پاراچنار کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے ایم ڈبلیو ایم کو کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔ اس موقع پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آپ یہاں اندرونی طور پر حالات بہتر بنانے کی کوشش کریں، ہم بھی اپنی بھرپور کوشش کرینگے، اور اگر ہم نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو پھر ہم مجرم ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاراچنار پورے پاکستان کی ملت تشیع کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے اور پوری ملت کی نظریں پاراچنار پر ہوتی ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ملکی سطح کو مدنظر رکھتے ہوئے پاراچنار کے حالات کا بہتر ہونا پوری ملت کی ضرورت ہے، ایم ڈبلیو ایم کا قیام ہی پاراچنار کے حالات کے تناظر میں ہوا تھا، لہذا ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین کا پاراچنار کا دورہ شہید نواز عرفانی کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے تناظر میں انتہائی اہم تھا، اور میزبانوں کے گلے شکوے اپنی جگہ محترم، تاہم تمام طبقات کی جانب سے پاراچنار کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے اپنا تعاون پیش کرنا اور ایم ڈبلیو ایم کی قیادت پر اعتماد حوصلہ افزاء اور خوش آئند ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی طبقات اپنے باہمی اختلافات کو ملی مفادات پر قربان کر دیں، اور پاراچنار کے عوام سمیت پوری ملت تشیع پاکستان کو اتحاد و وحدت اور بھائی چارے کا پیغام دیں، اور دشمن کو اپنے مزموم ارادوں میں ناکامی ہو۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان لاہور کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مرکزی صدر تہور حیدری اور مرکزی عہدیدران سے ملاقات کی،سربراہ مجلس وحدت مسلمین اور مرکزی صدر آئی ایس او نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی اور علامہ احمد اقبال رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے،  علامہ راجہ ناصر عباس نے آئی ایس او کی تعلیمی میدان میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ آئی ایس او نوجوانوں کو دین سے روشناس کرانے کا اہم ترین فریضہ نبھا رہی ہے اور آئی ایس او سے مربوط نوجوان استعمار کی سازشوں کا ادراک رکھتے ہیں، اسی وجہ سے آئی ایس او پاکستان استعمار کی آنکھ میں کھٹکتی ہے۔


 
مرکزی صدر تہور حیدری نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور اور تعطیلات کے بعد تعلیمی اداروں کا کھلنا خوش آئند ہے، اس سے اسلام، پاکستان اور تعلیم دشمنوں کو یہ واضح طور پر پیغام ملتا ہے کہ ہم قربانیوں سے گھبرانے والے نہیں، ہر صورت میں تعلیم کی شمع کو روشن رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے قائدین لائق تحسین ہیں جنہوں نے گولہ بارود کی فضاء میں رحمت دو جہاں ﷺ کی ولادت کے حوالے سے کانفرنس منعقد کی۔ انہوں نے کہا کہ یہود و نصاریٰ اسلام کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، کیمونزم سوشلزم سب ناکام ہو چکے ہیں، اگر کوئی نظام اس صورتحال میں انسانیت کی فلاح و بہبود کر سکتا ہے تو وہ اسلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  آج اسلام کے بڑھتے ہوئے نفوذ کو روکنے کے لئے یہ صورتحال پیدا کر دی گئی ہے، داعش کے مکروہ وجود سے اسلام کے حقیقی امن و سلامتی کے چہر کو مسخ کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ تہور حیدری نے کہا کہ بحیثیت طالبعلم ہم یہ محسوس کر رہے ہیں کہ طلباء کن مسائل کا شکار ہیں، تعلیمی اداروں پر دہشتگردی کی فضاء میں خوف کے بادل منڈ لا رہے ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم قوم کی کھوئی عزت اور افتخار کو بحال کریں اور ہمیں یہ ادراک ہونا چاہے کہ ہمارا دشمن کو اور دوست کون ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree