وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اس اقدام سے دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں مدد ملے گی۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور جیسے سنگین سانحے سے بھی نواز شریف اور اعلیٰ عدلیہ نے سبق نہیں سیکھا، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن ہی قیام امن کی ضمانت ہے، دہشت گردوں کی پھانسیوں میں تعطل عوام کی خواہشات کی نفی ہے، فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں موثر کردار ادا کریں گی، فوجی عدالتوں کے قیام کی مکمل حمایت کرتے ہیں، انہوں نے پشاور پریس کلب کے سامنے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملٹری کورٹس کی مخالف سیاسی جماعتیں ہی پاکستان میں قانون کی بالا دستی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، سول عدالتیں سفاک دہشت گردو ں کو تختہ دار تک پہنچاتیں تو ملٹری کورٹس کے قیام کا فیصلہ نہ کیاجاتا،نازک حالات اہم فیصلوں کا تقاضہ ک رہے ہیں ، شیعہ پاکستان کی ایک تاریخی اور نا قابل فراموش حقیقت ہیں، پاکستان میں موجود پانچ کروڑ شیعہ سیاسی اور اجتماعی حقوق رکھتے ہیں ، طالبان سے مذاکرات کے حامی نہ فقط شیعہ بلکہ اہل سنت بھائیوں کے قاتلوں کے بھی حامی ہیں ، شیعہ سنی وحدت نے تکفیریت کے پیروں تلے زمین کھنچ لی ہے، ،اب ہم ان کو بتائیں گے سیاسیات کیا ہوتی ،سمیع الحق، فضل الرحمن، مولوی عبد العزیز، منورحسن اینڈکمپنی سب بیت اللہ محصود کو شہید کہتے ہیں، سانحہ پشاور پر بھی ان طالبان نواز ملاؤں نے بے گناہ شہیدوں کے مقابل سفاک طالبان کی حمایت کی،پاکستان میں داعش کی کمان بھی انہی طالبان کے حامیوں کے ہاتھ میں ہے،پاکستان شیعہ قائد اعظم محمد علی جناح اور سنی علامہ محمد اقبال اورانکی اولادوں نے بنایا تھا اور بچا رہے ہیں، جن کے اجداد نے کانگریسیوں کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے قیام کی مخالفت اور قائد اعظم کو کافر اعظم جیسے نا زیبا الفاظ سے پکارا آج وہ دفاع پاکستان کے ٹھیکیدار بنے پھر رہے ہیں ،سید ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے حوالے بات کرتے ہوئے کہاوہاں پر ایم ڈبلیو ایم مضبوط پارٹی ہے اور شیعہ ،سنی ،اسماعیلی اور نوربخشی ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے،اب تمام سیاسی جماعتوں پر پریشر ہے اوریہ پریشر برقرار رہے گا۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے سکھر میں دو دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ضلعی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جسمیں میڈیا کے علاوہ وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔اُنہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کیمپ کوٹ ڈی جی میں خطاب کیا، جامعہ امام علی ؑ میں ایم ڈ بلیوایم کے کارکن سے ملکی حالات پر بات چیت کی،ضلع خیر پور میں شہید علامہ شفقت عباس کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی، شہید عباس علی کی رہائش گاہ پر بھی اُن کی فاتحہ خوانی کی، رانی پور میں دینیات سنٹر کا وزٹ کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سے خطاب کیا اور مدرسہ ولی العصر سکھرمیں بھی گے ان دورہ جات میں علامہ غلام شبیربخاری اورضلع خیرپور کے سیکرٹری جنرل آغا منور جعفری بھی ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(کو ئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویثرن سے جا ری کر دہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل سید عباس علی موسوی نے عدا لت کی جا نب سے کونسلر کربلائی رجب علی کے حق میں دےئے جا نے والے فیصلے کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈبلیوایم علاقے میں بلا امتیا ز عوا م کی خد مت پر یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں عوامی مسا ئل کے حل کیلئے ہر ممکن کو شش کی جا ئے گی ہما ری کو شش ہے کہ علاقے کے عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کی فضاء کو قا ئم رکھتے ہوئے عوام کے درمیان کسی بھی طرح دوریاں پیدا کرنے کی اجا زت نہیں دی جا ئیں گی پا رٹی محبت اور بھائی چارے کے فلسفے پر قا ئم ہے جسکا کئی مو اقع پر عملی مظا ہر ہ بھی کیا ہے اجتما عی شا دیوں کے پر وگر ام میں جسمیں شیعہ ،سُنی جو ڑوں کی شرکت نے علاقے میں امن بھائی چارے اور دوستی کی ایک نئی مثا ل قا ئم کی ہے جس کو بر قرار رکھنے کیلئے مزید کو ششوں کی ضرورت ہیں مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے مسلسل جد و جہد کر رہی ہیں ا س حوالے سے 12 تا 17 ربیع اول کو ہفتہ وحدت کے عنوان سے منا یا جا تا ہے ۔انہوں نے مذیدکہ جس طرح عوامی رائے کو تبدیل کرنے کی کو شش کی گئی اُس سے علاقے کے عوام کے درمیان بے چینی پائی جا تی تھی لیکن عدا لت کی جانب سے بر وقت فیصلے کی وجہ سے علاقہ عوام میں خو شی کی لہر چل پڑی ہے۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سر کار ؒ پر منعقد کرنے کا فیصلہ،سنٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، جلوسوں و ریلیوں اہل سنت برادران کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم، ریاست بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان، آج کی ہر مشکل کا حل پرچم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم تلے جمع ہونے میں ہے، طاغوت و استعمار کا مقابلہ صرف و صرف امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق سے ممکن ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام خمینیؓ کے فرمان کے مطابق اس سال بھی 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی ، ہفتہ وحدت منانے کا مقصد پیغام اتحاد و اتفاق بین المسلمین کو عام کرنا ہے، اس سلسلہ میں ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، دہشت گردی و انتہاپسندی کا واحد حل ذات رسولؐ کی اتباع میں ہے، درود و سلام کی محفلوں میں سیرت بنی ؐ کو اجاگرکرنا عین عبادت ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اہل سنت برادران کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، جلوس و ریلیوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کیئے جائیں گے، عاشقان مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جائیں گی، 11ربیع الاول کو مرکزی سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی ، جبکہ 12ربیع الاول کو وحدت ہاؤس دومیل سے ریلی نکالی جائے گی جو بعد ازاں مرکزی جلوس میں شامل ہو گی، اسی طرح میرپور سے لیکر نیلم تک جلوسوں و ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، میلاد کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت و آزاد کشمیر بھر سے شیعہ سنی تنظیمات کی قیادت شرکت کرے گی، جبکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، ریاستی اخبارات نے گزشتہ سال بھرپور تعاون کیا ، اس سال بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سینٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے، صدر سینڑل پریس کلب سہیل مغل اور انکی کابینہ کی انتھک محنت و مخلصانہ کاوشوں کی بدولت صحافی برادری نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ، ہم یہ امید کرتے ہیں وہ اپنی ان کامیابیوں کے تسلسل میں آزادی صحافت و صحافی برادری کے حقوق کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی، سیکرٹری تنظیم سازی ڈاکٹرعابد قریشی ، سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین ، سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی، سیکرٹری فلاح وبہبود سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری نشرواشاعت سید پیر حسن نقوی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان منانے کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے گئے ، اجلاس میں 11ربیع الاول کی ریلی کے سید عمران حیدر کو کوآرڈیٹیٹر جبکہ 12ربیع الاول کی ریلی کے انتظامات کا ٹاسک مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کو دیا گیا، ربیع الاول کے تمام پروگرامات کے لیئے رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کریں گے ۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ گذشتہ چار سال سے زیادہ عرصہ گذر چکا ہے لیکن بحرین پر مسلط ظالم آل خلیفہ نہیں سمجھے کہ گرفتاریاں، شکنجے اور قتل و غارت کبھی عوامی ارادوں کو شکست نہیں دے سکتے اور عوام کی مرضی کے خلاف حکومت نہیں چل سکتی، ملک بھر کے عوام اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں اور بحرینی حکومت کبھی مذہبی فتنوں کا سہارا لینے کی کوشش کرتی ہے اور کبھی کرائے کے قاتلوں سے اپنے عوام پر ظلم کرواتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا ہے۔ علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بحرینی حکومت نے ابھی چند روز پہلے ایک اور حماقت کی ہے اور وزارت داخلہ نے بحرینی عوام کے ہردلعزیز لیڈر علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کر لیا ہے، مجلس وحدت مسلمین پاکستان اس وحشیانہ اور ظالمانہ عمل کی پرزور مذمت کرتی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جمعیۃ الوفاق کے قائد علامہ مجاہد شیخ علی سلمان کو فی الفور رہا کیا جائے اور برادر بحرینی عوام پر ہونے والا ظلم و تشدد بند کیا جائے، مسائل کو مذاکرات اور عوامی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عالم کربلائی نے نمائندہ وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کا سہہ ماہی صوبائی شوریٰ کا اجلاس 2دسمبر کو حیدر آباد میں منعقد ہوگا، مسجد و امام بارگاہ علیؑ گلشن سجاد میں منعقدہ اس اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری خصوصی شرکت اور خطاب کریں گےجبکہ صوبہ بھر سے تمام اضلاع کے سیکریٹری وڈپٹی سیکریٹری جنرل صاحبان اپنے اپنے اضلاع کی سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے آخر میں سال 2015کے لیئے سالانہ پروگرامات کی منظوری لی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree