ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر ہفتہ وحدت بمناسبت ولادت رسول خداﷺپہلے سے زیادہ مذہبی جوش و جذبے سے منائے گی، علامہ تصور جوادی

30 دسمبر 2014

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کا 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منانے کا اعلان، اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس دربار عالیہ سخی سائیں سہیلی سر کار ؒ پر منعقد کرنے کا فیصلہ،سنٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد، جلوسوں و ریلیوں اہل سنت برادران کے ساتھ بھرپور تعاون کا عزم، ریاست بھر میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان، آج کی ہر مشکل کا حل پرچم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پرچم تلے جمع ہونے میں ہے، طاغوت و استعمار کا مقابلہ صرف و صرف امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق سے ممکن ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری پریس ریلیز میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین امام خمینیؓ کے فرمان کے مطابق اس سال بھی 12سے 17ربیع الاول ہفتہ وحدت منائے گی ، ہفتہ وحدت منانے کا مقصد پیغام اتحاد و اتفاق بین المسلمین کو عام کرنا ہے، اس سلسلہ میں ریاست بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ، دہشت گردی و انتہاپسندی کا واحد حل ذات رسولؐ کی اتباع میں ہے، درود و سلام کی محفلوں میں سیرت بنی ؐ کو اجاگرکرنا عین عبادت ہے، اس سلسلہ میں کسی بھی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اہل سنت برادران کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، جلوس و ریلیوں کے راستوں میں سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا، ریلیوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپ قائم کیئے جائیں گے، عاشقان مصطفی صلی علیہ وآلہ وسلم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جائیں گی، 11ربیع الاول کو مرکزی سیرت کمیٹی ضلع ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ریلی میں بھرپور شرکت کی جائے گی ، جبکہ 12ربیع الاول کو وحدت ہاؤس دومیل سے ریلی نکالی جائے گی جو بعد ازاں مرکزی جلوس میں شامل ہو گی، اسی طرح میرپور سے لیکر نیلم تک جلوسوں و ریلیوں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔

 

علامہ سید تصور جوادی نے کہا کہ سال گزشتہ کی طرح اس سال بھی مرکزی میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، میلاد کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت و آزاد کشمیر بھر سے شیعہ سنی تنظیمات کی قیادت شرکت کرے گی، جبکہ سیاسی جماعتوں کے قائدین ، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی، ریاستی اخبارات نے گزشتہ سال بھرپور تعاون کیا ، اس سال بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سینٹرل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتی ہے، صدر سینڑل پریس کلب سہیل مغل اور انکی کابینہ کی انتھک محنت و مخلصانہ کاوشوں کی بدولت صحافی برادری نے ان پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کیا ، ہم یہ امید کرتے ہیں وہ اپنی ان کامیابیوں کے تسلسل میں آزادی صحافت و صحافی برادری کے حقوق کے لیئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سیاسیات سید تصورعباس موسوی، سیکرٹری تنظیم سازی ڈاکٹرعابد قریشی ، سیکرٹری مالیات سید سجاد حسین ، سیکرٹری تعلیم سید عمران حیدر، سیکرٹری روابط مولانا سید حمید حسین نقوی، سیکرٹری فلاح وبہبود سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ، سیکرٹری نشرواشاعت سید پیر حسن نقوی و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول کو شایان شان منانے کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کیئے گئے ، اجلاس میں 11ربیع الاول کی ریلی کے سید عمران حیدر کو کوآرڈیٹیٹر جبکہ 12ربیع الاول کی ریلی کے انتظامات کا ٹاسک مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرآباد کو دیا گیا، ربیع الاول کے تمام پروگرامات کے لیئے رابطہ کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سربراہی سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی کریں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree