مجلس وحدت مسلمین محنت کش اورمزدورطبقے کی نمائندہ جماعت ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

01 مئی 2025

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم مزدور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں محنت کش طبقے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ ان کی جدوجہد، قربانیاں اور خون پسینے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ دنیا کی تمام ترقی محنت کشوں کی شبانہ روز محنت کا نتیجہ ہے۔ ہم ان عظیم انسانوں کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محنت کش آج بھی بدترین استحصال کا شکار ہیں۔ کم اجرت، غیر محفوظ کام کے حالات، بے روزگاری، مہنگائی، سماجی تحفظ سے محرومی اور لیبر قوانین کا عدم نفاذ وہ بنیادی مسائل ہیں جنہوں نے مزدور کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

علامہ ڈومکی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں مزدور کو اس کی محنت کا مکمل اور بروقت معاوضہ ادا کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے، مگر بدقسمتی سے وطن عزیز میں مزدور کو اس کا حق دینا تو درکنار، اس سے بنیادی انسانی سلوک بھی روا نہیں رکھا جاتا۔ محنت کشوں کو منظم ہونے، یونین سازی اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مسائل کے حل کے لیے متعدد تجاویز پیش بھی پیش کیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ ⁠حکومت کم از کم اجرت کے قانون کا مؤثر اور عملی نفاذ یقینی بنائے۔ ⁠تمام غیر رسمی مزدوروں کو سوشل سکیورٹی، EOBI اور صحت سہولیات کے نظام میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے تجویز دی کہ ہر صنعتی اور تجارتی ادارے میں لیبر سیفٹی اور پروٹیکشن کے اقدامات لازم کیے جائیں۔ ⁠مہنگائی کے تناسب سے اجرتوں میں سالانہ اضافہ کیا جائے۔ ⁠مزدوروں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ہنر سکھانے کے ادارے مہیا کیے جائیں۔ اور ⁠لیبر کورٹس کو بااختیار اور مزدور دوست بنایا جائے، تاکہ وہ جلد انصاف حاصل کر سکیں۔ علامہ مقصود علی دومکی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین محنت کش طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور ہمیشہ مظلوموں، محروموں اور پسے ہوئے طبقے کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree