چیف الیکشن کمشنر اورنگران وزیر اعلیٰ کی غیر قانونی تقرری کے خلاف عوام آمادہ و تیار رہیں ، آغا علی رضوی

13 جنوری 2015

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے وحدت ہاؤس اسکردو سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی کابینہ میں غیرجانبدار اور اہل افراد کو لے کر غیرجانبداری کا ثبوت دے اگر بلتستان سے غیرجانبدار اور اہل افراد کو نگران حکومت نہیں لیا گیا تو بھرپور عوامی تحریک کا آغاز کیا جائے گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام زبان اور مسلک سے بالاتر ہو کر آئندہ انتخابات کے حوالے سے آمادہ رہیں وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی عام انتخابات کی طرح پنکچر لگانے کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگر وفاقی حکومت نے اس سلسلے میں اب بھی غیر جانبدار افراد کو سامنے نہیں لایا تو عدالت جانے اور عوامی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے۔ نگران وزیر اعلی کا بھی انتخاب پس پردہ ہونے والی ڈیلنگ کا نتیجہ ہے ان کی تقرری کے وقت کسی بھی پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پس منظر میں بڑی تیاریاں ہورہی ہیں اور الیکشن کو ہائی جیک کرنے کی کوشش ہو رہی ہے اس سلسلے میں چیف الیکشن کمشنر کا انتخابات بھی مکمل جانبدار غیرقانونی عمل ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی سابقہ نون لیگ کے حوالے سے خدمات اور باقاعدہ حصہ ہے ۔ انکو اس عہدہ پر رکھنا افسوسناک اور مسلم لیگ نون کی خیانت کا بین ثبوت ہے۔ ہم ہر وقت کہہ رہے ہیں کہ مسلک و مذہب سے بالاتر ہو کر اہل او رغیر جانبدار کو آگے لایا جائے لیکن معاملہ اس کے برعکس ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کسی شخص کی خدمات لینے سے انکار کرے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کوئی ذمہ داری نبھانے کی پوزیشن میں نہیں ہے ریٹائرڈ افراد وکوکابینہ میں لینا نگران حکومت کی بدترین جانبداری ہے ۔ کابینہ میں غیرجانبدار ،بے داغ اور اہل افراد کو نہیں لیا گیا تو نگران حکومت کو واضح کر دیں گے کہ عوامی طاقت کیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree