The Latest

وحدت نیوز(لیہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کا دورہ لیہ، مختلف شخصیات اور تنظیمی رہنمائوں سے ملاقات، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان علی مہدی کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تفصیل کے مطابق اسد عباس نقوی کے دورہ لیہ کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی سیال، معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی ہمراہ تھے۔ اسد عباس نقوی نے صوبائی رہنما صفدر حسین خان اور سابق ضلعی سیکرٹری جنرل لیہ ساجد خان گشکوری سے ملاقات کی۔ بعدازاں اُنہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے سابق مرکزی رہنما اور آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی سے ملاقات کی اور اُن کے والد کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے سابقہ ڈویژنل صدر اور ریٹائرڈ ڈائریکٹر آف انفارمیشن خیبرپختونخوا برادر بزرگوار سید امیر حسین شاہ صاحب  کے انتقال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم سید امیر حسین شاہ انتہائی ملنسار اور درددل رکھنے والےشفیق  انسان تھے،آج ایک بہترین دوست اور ساتھی ہم سے بچھڑ گیا۔خدا بحق محمدؐ و آل محمدؑ ان کی مغفرت فرمائے اور جوار آل محمد میں اعلیٰ مقام عطا فرمائےاور ان کے پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا عظیم اجر عنایت فرمائے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی نے دورہ ملتان کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر معاون سیکرٹری تنظیم ایڈووکیٹ آصف رضا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال اور صوبائی ترجمان ثقلین نقوی موجود تھے۔ اسد عباس نقوی نے سلیم عباس صدیقی کی عیادت اور صحتیابی کی دعا کی۔ قبل ازیں اسد عباس نقوی نے علامہ قاضی نادر حسین علوی کے جواں سالہ کزن کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پانی کی قلت کے باعث سندھ کے عوام اور بلوچستان کے گرین بیلٹ ضلع جعفر آباد اور نصیر آباد کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں زراعت تباہی کے دہانے پر ہے قلت آب کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ زراعت کو تباہی سے بچایا جاسکے۔ پانی کی عادلانہ تقسیم کے ذریعے سندھ پنجاب اور بلوچستان کے عوام کے درمیان غلط فہمی اور شکایات کا ازالہ کیا جا سکتا ہے۔ کجھی کینال بلوچستان کے ہزاروں ایکڑ بنجر علاقے کو سیراب کرتے ہوئے عوام کی قسمت بدل دے گا۔ جس پر کام میں تیزی ضروری ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر چنگیز خان جمالی نے کہا کہ پٹ فیڈر اور دیگر نہروں کی بھل صفائی نہ ہونے کے سبب پانی کی شدید قلت ہے جبکہ حکومت اور اداروں کی نااہلی کے باعث زراعت خصوصاً دھان کی فصل تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے گرین بیلٹ کی زرعی مشکلات کے حل میں وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری سنجیدہ رویہ اختیار کریں تو مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)پیٹرولیم مصنوعات کی آسمان چھوتی ہوئی قیمتیں، سیمنٹ کی قیمت میں 30 روپے فی بیگ اضافہ، اسٹیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ اور ڈالر کی روپے کے مقابل بے تحاشا اضافہ ملکی معیشت کے لئے زہر ہلاہل ہے۔ حکومت کو اس جانب فوری سنجیدہ توجہ کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری علی حسین نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

ان کاکہنا تھا کہ اب تک تعمیراتی صنعت اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے زرمبادلہ نے ملکی معیشت کو سہارا دیا ہوا تھا لیکن قیمتوں میں حالیہ اضافہ تعمیراتی صنعت کی کمر توڑ دے گا جسکا براہ راست نقصان ملکی معیشت کو ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت سنجیدہ اقدامات نہ لیئے گئے تو پھر بیرونی قرض کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوگا۔فوری طور پر امپورٹڈ Luxury آئٹم جیسے Cosmetics، گاڑیاں، بیوریجز آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی عائد کی جائے اور دوسری سمت پاکستانی مصنوعات بالخصوص کاٹن، Sea food ,Live stock, آئی ٹی انڈسٹری اور main Power ایکسپورٹ کی طرف توجہ بڑھائی جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سابق مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید علی اوسط رضوی کی رحلت پر سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ برادر علی اوسط جو کہ قومی درد رکھنے والے فعال ساتھی تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ قومی خدمات میں گزارا ، شھید قائدعلامہ عارف حسین الحسینیؒ کا ساتھ دیا ، مجلس وحدت مسلمین میں ذمہ داریاں نبھائیں اور پھر ہجرت کو اختیار کیا اور ایک مدت سے جلاوطن تھےاور اب داعی اجل کو لبیک کہتے ہوئے عالم فنا سے عالم بقا کو کوچ کر گئے اور شہر حضرت فاطمہ معصومہ ع ان کا مدفن ٹھہرا۔ اللہ سبحانہ و تعالی کی بارگاہ میں دعا ھے کہ انکی مغفرت فرمائے، انہیں جوار معصومین نصیب کرے ، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں نصیب کرے ۔آمین۔

 یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ع

وحدت نیوز(جیکب آباد)مدرسہ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت تعلیمی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے مولانا سیف علی ڈومکی زوار دلدار حسین گولاٹو سید غلام شبیر نقوی انجینئر عید محمد ڈومکی مولانا حسن رضا غدیری انجینئر اکبر علی لاشاری مولانا ارشاد علی سولنگی وسیم لطیف مہر نثار احمد ابڑو مولانا منور حسین سولنگی وزیر علی مشہدی سید ثاقب علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ خاتم النبیین کے پرنسپل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی میں تعلیم اور تربیت کا انتہائی اہم کردار ہے۔ ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت سے کبھی غافل نہیں رہنا چاہیئے۔

 انہوں نے کہا کہ تبلیغات اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے مختلف مقامات پر مجالس عزا اور عزاداری کے پروگرامز منعقد ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط ادارے ہی قوم کی مضبوطی کا سبب ہیں۔ اس لئے ہم ادارہ سازی پر توجہ دے رہے ہیں۔ یہ ادارے قوم کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم نے اپنی نوجوان نسل کو دینی اور عصری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین کی اسلام آباد میں اہم ملاقات، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

 اس موقع پر دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کے عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے کوئی قدغن قبول نہیں کریں گے، جھوٹی آیف آئی آرز اور شیڈول فور ناقابلِ قبول ہے، متعصبانہ رویئے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دو روز سے اسلام آباد کے حالات کشیدہ ہیں، جہاں مولانا شہنشاہ نقوی کو خطاب کی بجائے گرفتار کیا گیا اور آبپارہ پر کالعدم جماعت کی جانب سے شیعہ مخالف ریلی نکالی گئی۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ایک روزہ دورے پر ملتان پہنچے، اسد عباس نقوی کے ہمراہ معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا بھی موجود تھے۔ اسد عباس نقوی نے ملتان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر صوبائی رہنما علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید دلاور عباس زیدی، ثقلین نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کی تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا، اسد عباس نقوی نے کہا کہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی بلدیاتی الیکشن میں اپنی شناخت کیساتھ میدان میں اُتریں گے۔

وحدت نیوز(رحیم یارخان) مجلس وحدت مسلمین ضلع رحیم یارخان کا اجلاس امام بارگاہ حیدری ٹرسٹ رحیم یار خان میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام، اراکین جماعت، سیاسی زعماء، امام بارگاہ کے منتظمین اور دیگر سینیئرز نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل غلام اصغر تقی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل زعیم زیدی، خطیب حیدری ٹرسٹ علامہ شیخ منظور حسین، مولانا زبیر حیدر، مولانا شبیر حسین، گوہر عباس، باقر عباس، ریاض کھرل، ظفر حسین، فضل عباس، تنویر حسین، قیوم علی، چیئرمین حیدری ٹرسٹ مظہر حسین، ثقلین ریحان، شیخ مختار حسین، شہزاد حسین اور ارشاد خان سمیت دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر مولانا نیئر عباس کو ایم ڈبلیو ایم ضلع رحیم یارخان کا ضلعی آرگنائزر منتخب کیا گیا، نومنتخب ضلعی آرگنائزر و آرگنائزنگ کمیٹی سے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم حیدر زیدی نے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree