The Latest

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور عزاداری سیل کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام عزا محرم الحرام کے دوران پنجاب میں عزاداروںپر کاٹی جانےوالی غیر آئینی وغیر قانونی ایف آرز کا جائزہ لینے کیلئےمدرسہ شہید مطہری ملتان میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اراکین صوبائی کابینہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم زیدی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر علوی، سید ثقلین نقوی اور ایڈوکیٹ حسنین مہدی و دیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ایک طرف سکھ یاتریوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کرتی ہے تو دوسری جانب نواسہ رسول محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتی ہے جو کہ ہماری عبادت اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے اس مرحلے پر اپنی ملت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے شیعہ وکلاء سے اپیل کی کہ وہ رضا کارانہ طور پر عزاداروں کے مقدمات کی پیروی کریں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عنقریب لائیرز فورم کے ذریعے ملت کی قانونی مسائل میں رہنمائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اس سال اربعین کے جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے مکمل تعاون کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس عزا اور عزاداروں کے خلاف ضلع ملتان میں 72 جبکہ خانیوال میں 32 مقدمات درج کر کے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے جس سے ملت جعفریہ میں شدید اضطراب اور تشویش ہے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ حسنین مہدی نے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کے اسلام آباد داخلے پر پابندی اور بلاجواز مقدمے کے اندراج پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قانون و انصاف کی بدترین پامالی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ شہنشاہ نقوی اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وحدت و اخوت کے لیے شہنشاہ نقوی کی علمی و عملی کاوشوں کا ذاتی طور پراعتراف کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا تھاکہ شہنشاہ نقوی قومی چینل پر آکر محرم کے دس دن تک روزانہ درس دیا کریں۔محکمے کا وزیر جس شخص کے لیے تعریفی کلمات ادا کرا رہا ہے پولیس کا اس کے خلاف مقدمات قائم کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ایک اسلامی ریاست کو مسلکی سٹیٹ میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔چودہ سو سالوں سے موجود علمی و تاریخی اختلافات کو بنیاد بنا کر جو زہر آلود پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اگر اس روکا نہ گیا تو وطن عزیز میں ایک بار پھر فرقہ واریت کی آگ بھڑک اٹھے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف تکفیری ملاؤں کو نفرت کا بازار گرم کرنے کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے جب کہ دوسری طرف مذہبی رواداری کا درس دینے والے کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو ایسے عناصر پر بھی نظر رکھنا ہو گی جو قانون کے نام پر ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔تکفیری قوتوں کے ایماء پر محب وطن شخصیات کے خلاف غیر قانونی اقدامات ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش ہے۔ ریاستی اداروں کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے فرائض ادا کرنے ہوں گے۔

وحدت نیوز(شیخوپورہ) مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ علامہ عبد الخالق اسدی، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، علامہ حسن ہمدانی سید حسن کاظمی،علامہ غلام عباس جعفری علامہ ذاکر حسین ذاکری اور سید حسین زیدی کی ممبر قومی اسمبلی حلقہ 119 بریگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ سےملاقات، ان کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر بریگیڈئر راحت امان اللہ کے فرزند عثمان سکندر بھٹی بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے پنڈ دادن خان میں 200سے زائد خواتین پر مقدمے کے اندراج کے خلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔نوٹس میں استفسار کرتے ہوئے کہا گیا روایتی جلوس برآمد کرنے پر بانی جلوس اور دو سو سے زائد سادات و مومنین خواتین پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کا کیا جواز بنتا ہے۔

مقدمے کے اندراج کے بعد مومنین کے گھروں کی چادر ، چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پولیس گھروں میں گھس جاتی ہے۔علاقے کا محاصرہ کر کے ہوائی فائرنگ معمول بن چکا ہیں۔ مومنین کے بچوں اور خواتین کو شدید طور پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔

توجہ دلاؤ نوٹس میں حکومت سے کہا گیا کہ انتظامیہ کے اس متعصبانہ طرز عمل اور خواتین کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت بلاجواز مقدمات کے اندراج پر پنجاب حکومت کی طرف سے اب تک اگر کوئی اقدامات کیے گئے ہیں تو ان سے آگاہ کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو)صوبائی وزیر زراعت گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے کہا ہے کہ چھ ستمبر وطن عزیز کی وقار و سربلندی کا دن ہے جس دن دشمنوں نے پاک وطن کو تاراج کرنے کے ناپاک عزائم کے ساتھ آگے بڑھے لیکن انکے خواب کو سرحدوں کے محافظوں نے خاک میں ملا کر رکھ دیا۔ یہ دن اس بات کا گواہ ہے کہ پاکستان دفاعی طور مضبوط و مستحکم اور دفاع پر مامور جوانان سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے جسے تسخیر کرنے کا خواب دیکھنے والے عبرت کا نشان بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پینسٹھ کی جنگ میں عوام اور جوانوں نے سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیے اور سرحدی محازوں پر فتح کے جھنڈے گاڑ دئیے۔ اسوقت کی طرح آج بھی ملک کا ہر شہری وطن عزیز کے دفاع کے لیے آمادہ ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) 27محرم الحرام سموال شریف ضلع میرپور میں عزاداری کے جلوس پر پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں آزاد کشمیر کا اتنا  انتہائی پر امن خطہ ہوتا تھا لیکن اس کو ناجانے کس کی نظر لگ گئی آئےروز دہشتگردی کے واقعات زور پکڑ رہے ہیں ابھی سانحہ شب عاشور کے زحم تازہ تھے کے مجھ پر قاتلانہ حملہ ہو گیا اور اس کے بعد ایکا دوکا واقعات ہوتے رہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد دو بڑے واقعات ہو چکے ہیں جس کا فوری نوٹس لینے کی ضرورت ہے پہلا واقعہ دس محرم کو چناری میں شر پسند عناصر نے  بانڈی سیداں کچھا آنے والے جلوس کا راستہ روکا انہیں مرکزی جلوس میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی عزادار وہاں سے پرامن جلوس میں شریک ہوئے لیکن بعد میں شام کو نہتے عزاداروں پر پولیس نے شیلنگ کی آنسو گیس پھینکتی ہوائی فائرنگ کی پتھراو ہوا اور عزاداروں پر بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ابھی اتوار 27 محرم کو سموال شریف میں قدیمی جلوس عزاداری پر پتھراؤ کیا گیا جس میں متعدد عزادار شدید زحمی ہوئے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے وحدت ہاؤس مظفرآباد سے جاری بیان میں کیا۔

 انہوں نے کہا سموال شریف کا قدیمی جلوس سالہا سال سے انھی راستوں پہ جاتا ہے کبھی یہاں نہ خوشگوار واقع پیش نہیں آیا لیکن پچھلے سال بھی  یہاں تصادم کی کوشش کی گئی تھی لیکن ذمہ دار افراد کی بروقت مداخلت سے معاملہ ٹل گیا مگر اس سال سموال شریف کے مقامی مومنین ،ذمہ داران ، جلوس کے منتظمین ، بانیان نے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اطلاع دی تھی کہ اس سال شر پسند عناصر نے اپنے گھروں کی چھتوں پہ اور دیگر مقامات پر پتھر اکٹھےکر رکھے ہیں وہ جلوس پہ پتھراؤ کرنا چاہتے ہیں لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اور نتیجہ میں جلوس عزا پہ شدید پتھراؤ کیا گیا ہم اس واقع کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبد القیوم خان نیازی اور چیف سیکرٹری حکومت آزادکشمیر  سے  پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر دونوں واقعات پہ جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں اس طرح کے واقعات سے ریاستی امن کو شدید خطرات لاحق  ہیں آزاد کشمیر کاخطہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کمیپ ہونے کے ناطے حساسیت رکھتا ہے یہاں پہ حالات کا دہشتگردی کی طرف جانا انتہائی تشویشناک ہے یہاں پہ کالعدم عناصر کو لگام دینے کی ضرورت ہے۔

 نیز علامہ جوادی نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں کراچی میں ہونے والی نام نہاد کانفرنس میں کالعدم جماعتوں کے افراد نے مولا امیر المومنین حضرت امام علی علیہ السلام اور اہل بیت اطہار علیہ السلام کی جو توہین کی ہم اسکی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پاکستان سے ایسے دہشتگردوں کے خلاف  کاروائی  کا مطالبہ کر تے ہیں ضرورت اس مر کی ہے کہ وفاقی ،صوبائی ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں کالعدم دہشتگردوں کو نکیل ڈالنے میں اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر اور ریال پر پلنے والے وطن کے غدار ہماری عبادت اور اذان کو دہشت گردی کہہ کر ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانا چاہتے ہیں. انہوں نے کہا کہ 30 اگست کو ہونے والی نام نہاد آل پارٹیز کانفرنس درحقیقت دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے.

ہماری عبادت ہماری عزاداری پر حکومت جھوٹے مقدمات درج کرے گی ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش میں معاونت کرے گی تو ہم بھی اپنے دشمنوں کو چھوٹ نہیں دیں گے. ہم نے چودہ سو سالوں سے یزید کا تعاقب نہیں چھوڑا، ہم کسی یزیدی کا تعاقب نہیں چھوڑیں گے. اگر حکومت اس معاملے سے لاتعلق ہے تو پھر اذان کی صداؤں میں علی ولی اللہ کے ورد کو دہشت گردی کہنے والے ملعون نام نہاد اسلامک لائیر فارم کے سرغنہ زاہد سعید بھٹا کو فوری طور پر توہینِ مذہب، توہینِ اہل بیت علیہم السلام، توہینِ صحابہ رض اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرے اور گرفتار کیا جائے.

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے یوم دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے پاک وطن کے دفاع اور سالمیت کے لئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں 6 ستمبر کے موقعہ پر پاک وطن کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاک وطن کے عزت و وقار کے لئے قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پاکستان میں فرقہ واریت اور قوم پرستی کے نام پر تقسیم در تقسیم چاہتے۔ ریاستی ادارے دھشت گرد وطن دشمن عناصر کی شرانگیزی پر گہری نظر رکھیں جو فرقہ وارانہ منافرت کے ذریعے ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈا کی تکمیل چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر  ہونے والے خود کش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور  متعدد افراد کے زخمی ہو نے کے واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہو جاتا تو ملک میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے واقعات کا سدباب کیا جاسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مختلف مکاتب فکر اور قومیتوں کے درمیان اتحاد اور اخوت کے علمبردار ہیں۔ ہم بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح حکیم الامت حضرت علامہ اقبال اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے افکار کی روشنی میں وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور سربلندی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وحدت نیوز(سکردو) گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع میں جاں نثاری کرنے والے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئینی حقوق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک حقوق کے حصول میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہیں اور اس راستے میں رخنہ ڈالنے والے اور رکاوٹیں حائل کرنے والوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وفاقی پارٹیاں جب حکومت میں آئیں تو آئینی حقوق کو پس پشت ڈالا ہے اور جب اپوزیشن میں رہیں تو آواز بلند کیں۔جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے 2013 سے اب تک ان حقوق کے حصول میں وفاقی اور صوبائی سطح پر بھرپور کوشش کی ہیں اور حقوق کے حصول کے لیے ہر حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا کہا اور اسی پالیسی کے تحت 2020 الیکشن میں تحریک انصاف کی اتحادی بنی اور تحریک انصاف کی حالیہ کوششوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید ہے جلد از جلد آئینی صوبے کا اعلان کرے۔آپ نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم پارٹیوں سے بالاتر ہوکر حقوق کے حصول میں کوشش کرنی چاہئے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر ملک کومذہبی منافرت کے جہنم میں دھکیلنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔جو لوگ شدت پسندی کی ترویج چاہتے ہیں وہ چاہے کسی بھی لبادے میں ہوں ان کا ایجنڈا یہود و نصاری کے مفادات کا تحفظ ہے۔مذہب کی آڑ میں ملک میں فتنہ پھیلانے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کو ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے جوامن و امان کو تباہ کرکے ملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک شیعہ سنی مسلمانوں نے مل کر جدوجہد کی ہے۔جن کے اجداد قیام پاکستان کی مخالفت کرتے رہے آج ان کی اولادیں پاکستان میں اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کے لیے بے تاب دکھائی دیتی ہیں۔تکفیری عناصر کو یہ واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ملت تشیع کے بنیادی عقائد پر حملے یا ہمارے علما کی کردار کشی کے شیطانی عزائم  باز رہیں۔ہم نے حق و صداقت کا درس کربلا سے سیکھا ہے۔ ہم حسینی ہیں جو حق کے لیے کٹ تو سکتے ہیں مگر باطل کے سامنے جھک نہیں سکتے۔

انہوں نے کہ مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی انتہائی ضروری ہے۔ ریاستی اداروں کو کسی مصلحت  یاجانبداری کا مظاہرہ کرنے کی بجائے آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ6ستمبر مادر وطن کے عظیم بیٹوں نے ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔بانیان پاکستان کی اولادیں بیرونی و اندونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree